
کراچی(تعلیم ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے میٹرک بورڈ میں تمام سالانہ امتحانی فارم 2024جمع
کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا ۔
انہوں نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکول سربراہان اور طلباءو طالبات کو کہا کہ نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم، انرولمنٹ فارم اور رجسٹریشن فارم 23اپریل 2024 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔





































