
کراچی (تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر زیدی کے مطابق بی اے ،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے
2023 کا امتحانی شیڈول جاری کردیاہے۔
شیڈول کے مطابق بی اے ،بی کام اور بی ایس سی(پاس) کے امتحانات کا آغاز 23 اپریل2024 سے ہوگا۔بی کام ریگولروپرائیوٹ کے امتحانات 23 اپریل تا14 مئی جبکہ بی ایس سی کے امتحانات 23 اپریل تا25 مئی اور بی اے ریگولر وپرائیویٹ کے امتحانات 23 اپریل تایکم جون 2024 منعقد ہوں گے۔





































