
کراچی(تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے
سالانہ امتحانی فارم سال 2024کے جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی گئی ہے۔
فارم 15مارچ2024 تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کئے جائیں گے،گورنمنٹ اسکول بغیر کسی فیس کے امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اسکول اور طلباءوطالبات کو سہولت فراہم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 15مارچ تک جمع کیے جائیں گے۔
اس کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ 18مارچ سے 21مارچ تک 200 روپے، 22مارچ سے 27مارچ تک500 روپے، 28مارچ سے 2اپریل تک800 روپے،3اپریل سے 8اپریل تک 1200 روپے، 9اپریل سے 12اپریل تک 1500 روپے،15اپریل سے 18اپریل تک 1800 روپے اورآخری تاریخ کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کیے جائیں گے۔





































