کراچی (تعلیم ڈیسک ) ناظم امتحانات جامعہ کراچی نےکہا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس(اے ڈی ایس) سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا
ہے۔
نتائج کے مطابق ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کی طالبہ مہک محمودبنت شیخ محمودعالم سیٹ نمبر524094 نے 1326 نمبرزکےساتھ پہلی ،ڈی جےسندھ گورنمنٹ سائنس کالج کی فضاءمقصود بنت مقصوداحمد اعوان سیٹ نمبر524093 نے1309 نمبرزکے ساتھ دوسری اورگورنمنٹ ڈگری گرلزکالج لانڈھی کی ارج فاطمہ بنت محمد نعیم خان قادری سیٹ نمبر524036 نے 1303 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔
متحانات میں 547 طلبہ شریک ہوئے،102 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 21 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کاتناسب 22.49 فیصدرہا ہے ۔