
کراچی( تعلیم ڈیسک) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹرسید شاہد ظہیر کے مطابق بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے 23 اپریل
2024 ءکو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کاشیڈول جاری کردیا۔
بی کام اور بی اے ریگولروپرائیوٹ سال اول اور بی ایس سی (پاس )کے 23 اپریل2024 ءکو ملتوی ہونے والے امتحانات اب 13 مئی 2024 ءکو منعقد ہوں گے شیڈول کے مطابق بی کام ریگولروپرائیوٹ کے 23 اپریل 2024 ءکو ملتوی ہونے والے امتحانات اب13 مئی 2024 ءکو منعقد ہوں گے۔
بی کام کے 13 مئی کو ہونے والے امتحانات اب 15 مئی 2024 ءکو ہوں گے ،اسی طرح بی اے ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی کے 23 اپریل کو ملتوی ہونے والے امتحانات اب 13 مئی 2024 ءکو منعقد ہوں گے۔
بی اے اور بی ایس سی کے 13 مئی 2024 ءکوہونے والے امتحانات 03 جون 2024 ءکو منعقد ہوں گے۔واضح رہے کہ امتحانی مراکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔





































