
کراچی (نمائندہ رنگ نو)5ویں کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ نیشنل کوچنگ سینٹرکراچی میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین اسکول ایسوسی ایشن ٹی کے جاوید
خالدنے کہا کہ ا سکولوں، بچوں، کیڈٹس، جونیئرز اور سینئرز ایونٹس کےتحت 900 سے زائد کھلاڑیوں نے وزن اور بیلٹ کی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔
ایونٹ کا اہتمام تائیکوانڈو کراچی نے کیا تھا۔ اسکول ایونٹ میں پہلی پوزیشن،پی ای سی ایچ ایس گرلز سکولدوسری پوزیشن ،بینچ مارک اسکول،تیسری پوزیشن آرمی پبلک سکول کی رہی، صدر سندھ تائیکوانڈو کامران قریشی نے کہا کہ تائیکوانڈو تیزی سے مقبول ہورہا ہے، طلباءمیں بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں۔ چوتھی پوزیشن فاطمیہ گرلز سکولپانچویں پوزیشن نیکسٹ اسکول ایف بی ایریا برانچ ،فیئر پلے ٹرافی،دی اسٹر اسکول کے نام رہی۔
ڈائریکٹر پی ایس بی کراچی مسٹر عمران چوہدری، صدر سندھ تائیکوانڈو کامران قریشی اور صدر تائیکوانڈو کراچی ایم فراز عثمان مہمان خصوصی تھے۔




































