
اسلام آباد( شوبز ڈیسک )اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا ہے کہ ایک محبت کے بعد دوسری بار بھی محبت ہوئی ، یہ ممکن ہی نہیں کہ ان جیسی
خوبصورت خاتون صرف یک طرفہ محبت پر ہی زندگی گزار دے، دوسری شادی کے وقت کچھ تحفظات اور گھبراہٹ بھی تھے، اس کی وجہ میں دو بیٹیوں کی ماں تھی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شگفتہ اعجاز نے کہا کہ دوسری بار محبت سے گزریں اور یہ کہ انہیں دوسری بار شادی کرنے پر شدید تحفظات تھے، کیوں کہ وہ دو بیٹیوں کی ماں تھیں۔ نومبر 1989 میں پہلی بار بطور اداکارہ شوٹنگ کا آغاز کیا اور ان کا پہلا ڈراما ہی اداکار شبیر جان کے ساتھ تھا۔
پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر جیسے ہی آڈیشن دینے گئیں اور انہوں نے ہدایت کار کاظم پاشا سے ملاقات کی تو انہوں نے دیکھتے ہی انہیں کہا کہ وہ ہی ان کے اگلے ڈرامے کی ہیروئن ہوں گی۔شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ انہوں نے بمشکل 18 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور جلد ہی انہوں نے شہرت حاصل کرلی۔
دو طرفہ محبت اور دوسری بار محبت کا اعتراف بھی کیا اور کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ان جیسی خوبصورت خاتون صرف یک طرفہ محبت پر ہی زندگی گزار دے،اداکارہ نے شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے شوہر یحییٰ صدیقی کی جانب سے پیش کش کے دو سال بعد ان سے شادی کیلئے رضامندی ظاہر کی۔انہوں نے بتایا کہ شادی کی پیش کش کو تاخیر سے قبول کرنے کا سبب ان کی ذاتی اور ذہنی پریشانیاں تھیں، کیوں کہ وہ پہلے ہی دو بیٹیوں کی ماں تھیں۔ اس لیے وہ دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے پر پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار تھیں۔
شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا کہ لیکن انہیں شادی کی پیش کش کرنے والے شخص سچے تھے، وہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے، جس کے بعد انہوں نے اس شادی کی۔




































