
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ و میزبان مایا خان نے شادی کی منتظر لڑکیوں سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں شو روم میں رکھا کوئی
سجاوٹ کا سامنا نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ و میزبان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے پاکستان میں رائج رشتہ کلچر کے حوالے سے آواز بلند کی ہے،انہوں نے کہا کہ آپ وہ جس کے گھر لوگ آئے چائے پی، کچھ کھایا اور کچھ دنوں کے بعد کہا کہ استخارہ ٹھیک نہیں آیا۔
آپ وہ، جو اس انتظار میں رہتی ہیں کہ آج بڑوں نے کہا ہے کہ آج پھر کوئی آنے والا ہے۔آپ،جسے کہا جاتا ہے کہ دفتر سے جلدی گھر آنا۔ آج کوئی دیکھنے کیلئے آنے والا ہے۔ آپ جو یہ سوچ سوچ کے تھک گئی ہیں کہ کیا میں شوروم میں رکھا شو پیس ہوں۔
مایا نے کہا کہ ایسی تمام لڑکیوں کو صرف اتنا ہی کہوں گی کہ آپ شوروم میں رکھا کوئی سجاوٹ کا سامان نہیں ،جو کسی کی ہاں کی منتظر رہیں،سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی بات سے متفق دکھائی دے رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ استخارے کا بہانا وہی لوگ کرتے ہیں، جنہیں رشتہ نہیں کرنا ہوتا۔




































