ماں تیرے قدموں تلے میری جنت

افروز عنایت

اللہ رب العزت نے اس کائنات میں انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ اپنی عطاکردہ بے شمار خصوصیات کی بناء پر نوازا ہے ان ہی میں "ماں "بھی شامل ہے

اس زمین پر صرف انسان کے ساتھ ماں کا تعلق اس کی کوکھ سے لے کر زندگی(ماں کی)کی آخری سانسوں تک رہتا ہے ۔اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ وہ اولاد پر نچھاور کرکے بھی مطمئن نہیں ہوتی ۔

 اللہ رب العزت نے کس مٹی اور خمیر سے اس کی تخلیق کی ہے کہ وہ اپنی ذات کو فراموش کرکے صرف اولاد کے لئے جیتی ہے ،جب بچے کا وجود اس کی کوکھ میں پروان چڑھتا ہے تو ان ہی ساعتوں میں اس کے لب بچے کی دعاؤں کے لئے جنبش کرنے لگتے ہیں ۔پیدائش کے سخت مرحلوں سے فارغ بھی نہیں ہوتی کہ اس ننھی جان کے رونے پر اس کی آنکھیں نم ہوجاتیں ہیں ۔ محبت و ایثار کی جاشنی سے گوندھی ہوئی یہ ممتا خود دن ورات کی تفریق کیے بغیر اس کی دیکھ بھال کرتی ہے ،اسی ادا و جذبہ پر میرے رب نے اس کے قدموں تلے جنت رکھ دی اور اسے تمام رشتوں سے افضل کردیا ،اپنے بندوں سے اپنی محبت کو ماں کی اولاد سے محبت سے نسبت جوڑ دی ، کہ میں اپنے بندوں سے ماں سے بھی ستر درجے زیادہ محبت کرتا ہوں ۔

سرد راتوں میں بار بار اپنی نیند کی پرواہ کیے بغیر بچےکواوراس کے بستر کودیکھتی رہتی ہے کہ کہیں بستر نہ گیلا ہو جائے اوراسے سردی لگے غرض کہ اس کی زندگی اپنی اولاد کی خوشی سے وابستہ ہوتی ہے،یہاں مجھے اپنی چھوٹی مرحومہ بہن کی زندگی کی آخری دن یاد آرہے ہیں ۔ اسے اپنی موت کا ڈر نہیں تھا لیکن اسے اپنی اکلوتی جوان بیٹی کی فکر تھی کہ کسی طرح میں اس ے فرض سے فارغ ہوجاؤں ۔

وہ ہسپتال میں داخل تھی ، اسے اللہ رب العزت پر کامل بھروسہ تھا لیکن اپنی بیٹی کےمستقبل کے لئے پریشان بھی تھی ۔رشتےکی بات ہمارے بھتیجے سے چل رہی تھی ،اتفاقاً بھائی اور بھابھی ہمارے گھر ائے ان کی اگلےدن کی فلائٹ تھی جب اس رشتے کے بارے میں زذر ہوا تو میرے بیٹے نے ماموں سے کہا کہ آپ آبھی ہاں کرکے جائیں تاکہ خالہ کو سکون ملے ۔

الحمدللہ اسی وقت فیصلہ ہوگیا کہ ہم مٹھائی لے کر جائیں جب میری بہن کو ہسپتال کےبسترپر یہ خوش خبری ملی تو اس نےروکر ڈاکٹر سے کہا مجھے ادھے گھنٹے کے لئے گھر جانے دیں میں اپنی بیٹی کی خوشی میں شریک ہونا چاہتی ہوں ۔ اس کی آنکھوں میں انسو دیکھ کر مجبورا ڈاکٹر نے اجازت دے دی ۔ ہم نے پروگرام بڑی بہن کے گھر رکھا تھا جب مٹھائی لے کر آپی کے گھر پہنچے تووہ منظر ،سائرہ کے چہرے پر جان لیوا بیماری کے باوجود وہ رونق وہ خوشی اور تبسم ،،،جس کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں۔

یوں لگ رہا تھا اس کی سانسیں اس خوشی کے انتظار کی وجہ سےچل رہی تھیں،ویسے ہی وہ بہت نیک اور دیندار خاتون تھی لیکن مرنے کے بعد اس کے چہرے پر اطمنان اور تبسم اس کی ممتا کی ترجمانی کر رہا تھا ۔

بیشک اللہ رب العزت کی طرف سے عطا کردہ اس انمول معتبررشتے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ماں کے لئے کوئی ایک دن نہیں ۔ یہ تو رب العزت کی طرف سےعطا کردہ ایک بے بہا خزانہ ہے جو اولاد کے اوپر تا زندگی نچھاور ہوتا رہتا ہے، سب کی ماؤں کو سلام دعاؤں کے ساتھ۔

 

ٓ

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے