عالمی یوم والدین

نگہت پروین

والدین کا لفظ سکون ،امن ،پیار ،محبت ،بے غرض ، بے لوث ،خلوص  والا  اورخالص  رشتے پر مبنی ہے۔ یہ لفظ زندگی کا اطمینان ،محبت کا پیکر ،خلوص

کا اثاثہ ،پیار کا سمندر اور امن کا گہوارہ لگتا ہے ۔وہ گود جہاں انسان  خود کو پر سکون محسوس کرے اور دنیا کے تمام غم بھول جائے ،جہاں ذہنی آسودگی حاصل ہو اور جو ہماری زندگی کے اہم ترین ستون ہو ۔۔۔ان کا آج ہم عالم دن منا رہے ہیں ۔

 

بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں   کئی عنوانات سے عالمی دن منائے جاتے ہیں ، اسی طرح یہ بھی  عالمی دن ہے مگر والدین کی عزت ،عظمت اور احترام کا تقاضایہ ہے کہ ان کی خدمت کی جائے ،ان کے حقوق کا خیال رکھا جائے ،ان کے دل کی سنی جائے اور یہ کام کسی ایک دن کے کرنے کا نہیں ہے ہروقت اور ہروز اس کا متقاضی ہے ۔

 

حدیث کا مفہوم ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ میں نے اپنی ماں کو اپنے کندھے پر بٹھا کر پورا حج کرایا ہے کیا میں نے اپنی ماں کا حق ادا کر دیا ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ۔۔ تم نے اپنی ماں کی ایک رات کا حق ادا نہیں کیا ۔ تو یہ درجہ اور  منزلت ہے والدین کی ۔

 

باپ کے لئے حدیث  پاک کا مفہوم ہے کہ باپ جو اپنی اولاد کو دیتا ہے ،وہ بہترین تربیت ہے  ،تو باپ کی تربیت سے آنے والی نسلیں اپنے والدین کا نام فخر سے بلند کر سکتی ہیں۔ بوڑھے والدین کے لیے قرآن میں آتا ہے کہ انہیں "اف "تک نہ کہو۔

 

والدین کے لیے اللہ تعالی نے خود دعا سکھائی ہے۔  قرآن میں  ہے ۔۔۔اے میرے رب میرے والدین پر ایسے رحم فرما جیسے، انہوں نے بچپن میں مجھ پر کیا ۔ اولاد والدین کا حق کبھی  ادا نہیں کر سکتی لیکن ان کی خدمت کر کے اور دعائیں لے کر جنت کا حصول ممکن بنا سکتی ہے ۔

 

 

 

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے