
نگہت پروین
پیٹرول مہنگا کرنے کے ساتھ ساتھ بےبنیاد! !!لیوی! !!،ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ظالم اور جابر حکمرانوں آپ کا جبر حد سے بڑھ گیا ہے ۔ٹیکسز کی بھرمار اور مہنگائی کرکے آپ نے
عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے ۔دو روز قبل اس دھرنے میں خواتین بھی شامل ہوئیں، خواتین کی ایک بڑی تعداد دھرنے میں شریک ہوئیں ۔ہماری جوان نسل کی بچیاں اور معصوم بچے بھی شامل تھے،ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے حقوق حاصل کرنے سڑک پر نکلے ہیں۔
گورنر صاحب چھپ کر کیوں بیٹھے ہیں۔ اپنے ایوان سے نکل کر دیکھیں آپ کی مائیں ،بہنیں ،بیٹیاں کیسے سڑک پر آپ سے اپنا حق مانگ رہی ہیں۔
حکمرانو ں آج آپ کے جبر اور ظلم کی حد ہوگئی تو ہم بھی سڑک پر آگئے ۔ اب عوام چپ نہیں رہیں گے۔
ہم اس اضافی ٹیکس کے خلاف میدان عمل میں آئے ہیں۔ ہم کلمہ حق بلند کرنے عوام کی آواز بن کر سڑک پر آئی ہیں۔
ہو حاکم وقت تو کیا
کوئی ڈرتا نہیں حق سے
جو بات غلط ہے
اسے ہم صاف کہیں گے


































