
نگہت پروین
لاہورکے مشہور ہسپتال پیمز میں جہاں نو مولود بچے موجود ہوتے ہیں ،وہاں اگ لگ جاتی ہے ، صرف ایک بچی بچتی ہے ،باقی نومولود خاک ہو جاتے ہیں ،، یہ بڑا ہولناک سانحہ
ہے۔۔۔
ہسپتال میں نہ سائرن سسٹم تھا ،نہ ایمرجنسی کی کوئی کیفیت بلکہ الٹا نرسری میں تالا لگا ہوا تھا ۔ کبھی کسی نرسری میں تالا نہیں ہوتا ۔ وہ 24 گھنٹے کھلی ہوتی ہے اور اس میں ایک یا دو نرس مستقل طور پر موجود ہوتی ہیں کیونکہ کسی بچے کو فیڈ کرانا ہے کسی کا پیمپر بدلنا ہے یا کسی کی آکسیجن کو چیک کرنا ہے۔ نرسری میں بچوں کی ایسی کیفیت میں کو ئی نرس نہیں تھی بلکہ تالا لگا ہوا تھا ۔یہ تالا لگا کر ہم کو یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ یہ کوئی سازش ہے؟
کہاں ہے حکومت ؟کہاں ہے ذمہ داران ؟کہاں ہے نرسری کا عملہ اور کہاں ہیں ہمارے وزیر صحت ؟
عوام کی آنکھیں کھولنے کو یہ المناک المیہ کافی ہونا چاہیے۔ہسپتال میں ایک شخص رو رہا ہے کہ 4 سال بعد میرا پہلا بیٹا ہوا تھا پورے خاندان میں مٹھائی بانٹی تھی آج اس کا جنازہ پڑھا جائے گا۔ایک عورت جس کا آپریشن سے بچہ ہوا تھا ،دو دن بعد جل گیا ،اس عورت سے چلا نہیں جا رہا ۔ وہ زمین پر بیٹھ کر اسپتال کے ناخداؤں کو کوس رہی تھی ۔
ان کو سنو۔۔ آنسوؤں کو دیکھو اور اس درد ناک غم کو دیکھو ۔۔۔یہ ذمہ دار سمجھ ہی نہیں سکتے، نا محسوس کر سکتے ہیں۔ کتنی ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں، ان کے دکھوں کا مداوا کون کرے گا ؟؟
عوام چاہتے ہیں کہ اس المناک حادثے کے ذمہ دار ان کو سر عام سزا دی جائے ۔ یہ لوگ متاثرہ افراد کو مالی مدد دے کر سمجھتے ہیں کہ یہ کافی ہے ۔ یہ کافی نہیں ۔ ذمہ داروں کو سر عام سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی نرسری کو تالا نہیں لگے ۔ کسی ماں کی گود نہ اجڑے ۔ یہ سزا ایسی ہونی چاہیے کہ حکومت کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے افراد اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کر اپنے زیر نگیں اداروں کومحفوظ بنا سکیں ۔



































