
نگہت پروین
خدا کرے میری ارض پاک پہ اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
چھ ستمبر 1965 کو پاکستانی قوم !!!یوم دفا ع مناتی ہے۔ اس یوم کا مطلب یوم دفاع کا مطلب دشمن کے حملے سے بچاؤ ملک کی حفاظت کرنے کا دن ہے 6 ستمبر کو جب بزدل
بھارت نے رات کے اندھیرے میں وطن عزیز پر اچانک حملہ کیا تھا تو چوکس اور بہادر پاکستانی فوج اور پوری قوم نے مل کر وطن عزیز کا دفاع کیا تھا ۔
اس جنگ میں نشان حیدر پانے والے میجر راجہ عزیز بھٹی نے لاہور کے برکی سیکٹر میں بی ار بی نہر پر دشمن کا راستہ 5 دن تک رو ک کر عبرت ناک شکست دی اور جام شہادت نوش کی ۔
سرفراز احمد رفیقی ،یونس حسن ،میجر ضیاء الدین عباسی یہ وہ بڑے نام ہیں جو دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے اور اعزازات سے نوازے گئے ۔ان کے علاوہ بے شمار سپاہیوں کے جام شہادت نے پاکستان کی ابرو کو بچا کر فتح سے ہم کنار کیا ۔اس موقع پر پاکستانی قوم بھی پیچھے نہیں تھی لوگوں نے کپڑوں ،ادویات ،زیورات اور رقوم کی شکل میں اپنے ملک کے لیے مال دیا اور قربانیوں کی مثال قائم کی۔
ہم پاک فوج کے سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی شجاعت بہادری اور وطن سے محبت کی وجہ سے آج ہم آزاد پاکستان میں سانس لے رہے ہیں .
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوۃ ہے



































