
نگہت پروین
اسلام دین فطرت ہے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس میں حیا نہیں اس کا جو جی چاہے کرے ۔ ایک اور حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ حیا ایمان کا حصہ ہے جس
میں حیا نہیں اس میں ایمان نہیں۔
حجاب ،عبایااور چادر مسلمان عورت کا محافظ ہے ،اس کی شرافت کا مظہر ہے۔قران کہتا ہے جب عورتیں باہر نکلیں اپنی چادروں کے پلو چہرے پر ڈال لیں تاکہ پہچان لی جائیں کے یہ مومنات ہیں
شیطان کا پہلا حربہ ہی فحاشی اور بے حیائی ہے ۔ ہے ہم کیوں نفس امارا پر چل رہے ہیں ، کیا اللہ کے احکام سے رو گردانی اور سرکشی کا انجام ہمیں معلوم نہیں ۔ پچھلی قومیں اسی لیے تباہ کی گئیں ۔ہم غفلت میں نہ رہیں کہ ہم محفوظ ہیں ۔ جب اللہ کے غضب اور عذاب کا وقت آتا ہے تو لمحہ بھرتاخیر نہیں ہوتی۔
عورت کا مطلب ہی چھپی ہوئی چیز ہے ۔ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے کہ جب تمہارے معاملات عورتوں کے ہاتھ میں ہوں گے تو تمہارے لئے زمین کی سطح سے بہتر ہے کہ تم اس کے اندر چلے جاؤ ۔ اس حدیث میں کتنی عار دلائی گئی ہے لیکن افسوس عورتوں کی بے حیائی نے مردوں کو رسوا کر دیا ۔
حضرت آادم اور حواعلیہ السلام اللہ تعالی کی نا فرمانی کا ارتکاب کرتے ہیں تو فوری سزا جو ملی، وہ ستر کی بے حجابی تھی، انہوں نے فطری حیا کے تقاضے کے لیے پتوں سے
تن کو ڈھاپا ۔
اکبر الہ ابادی کا شعر
بے پردہ کل جو آئیں نظر آئیں چند بیبیاں
اکبر زمین میں غیرت قومی سے گڑ گیا
پوچھا جو ان سے اپ کا پردہ کہاں گیا
کہنے لگی کہ عقل پہ مردوں کے پڑ گیا
آج مغرب اسلام کے بنیادی عقائد ، خاندانی نظام ،حجاب ، داڑھی اور حیا کے پیچھے کیوں پڑ گیا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ مغرب اسلام سے ہر شناخت چھین لینا چاہتا ہے ۔ کبھی پیغمبر اسلام کی شخصیت پر کیچڑ اچھالنے میں ۔ کبھی ان کے خاکے بنانے میں اور احتجاج کرنے والوں کو دہشت گرد کہتے ہیں۔
مروۃ الشربینی کو محض حجاب کی وجہ سے قتل کیا جاتا ہے ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس قوم میں عہد شکنی عام ہو اس میں خونریزی بڑھ جاتی ہے ،جس قوم میں بدکاری بڑھ جائے اس میں اموات بڑھ جاتی ہیں۔



































