
نگہت پروین
قرآن میں ارشاد ربانی ہے ۔۔۔
لاریب فیہ؛: ترجمہ اس میں کوئی شک نہیں ،مطلب یہ ہے کہ قرآن میں جو کچھ اللہ تعالیٰ نے فرمایا بالکل صحیح سچ اور آخری ہے۔
سورہ مائدہ کی آیت 44 کا ترجمہ ہے ۔۔۔
بس (اے گروہ یہود ) تم لوگوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو اور میری آیات کو ذرا ذرا سے معاوضے لے کر بیچنا چھوڑ دو جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلے نہ کریں، وہی کافر ہیں۔
سورہ مائدہ کی آیت 45 کا ترجمہ ہے۔۔۔۔
جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی ظالم ہیں ۔
سورہ مائدہ کی آیت 47 کا ترجمہ ہے۔
اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی فاسق ہیں ۔
آج کے حکمرانوں پر یہ تینوں تنبیہات واضح طور پر تمام عوا م کو نظر آ رہی ہیں۔ آج پاکستان کی معاشی ،معاشرتی ،خاندانی نظام غرض ہر ادارے میں بدحالی اور ناانصافی کا دور دورہ ہے ۔ عوام کو نہ بجلی نہ پانی نہ گیس نہ پٹرول ،نہ زندگی کی بنیاد ی ضرورتیں مل رہی ہیں، اسی طرح جرائم اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
جب اللہ تعالیٰ نے سورہ بنی اسرائیل میں 14 نکات پر مشتمل قانون عطا کر دیا ہے تو کیا ضرورت ہے کہ انسان اپنا قانون بنائے اور جب اللہ کے بنایا قانون سے انسان کا بنایا قانون ٹکرائے گا تو زمین فساد سے بھر جائے گی ۔آج ایک انصاف پسند اللہ کے احکام کو جاننے اور ماننے والے اور آخرت کی جواب دہی سے ڈرنے والے ہمارے حکمران ان صفات سے بالاتر ہے، انہیں صرف اپنی عیاشیوں کی فکر ہے عوام تڑپ رہے ہیں سسک رہے ہیں اور حکمرانوں کے لیے ہوئے قرضوں کے بوجھ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
آج کل اس پورے صورتحال کو صحیح کرنے اور عوام کو ان کی ضروریات زندگی اسانی سے ملنے کے لیے دھرنوں کی صورت میں عوام کون لوگوں کا ساتھ دینے کی سخت ضرورت ہے جو اس عزم کو لیے کھڑے ہیں عوام ان کی کوششوں کا بھرپور ساتھ دیں کیونکہ یہ عوام کی آواز ہے کیونکہ یہ عوام کے لئے ان کے حقوق ان کی ضروریات زندگی ،ان کی تعلیم ،ان کی نوکریوں کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
اگر اس وقت عوام نہ اٹھے تو پھر اس طرح پر امن اور منظم جد وجہد ملنی مشکل ہے ،موقع غنیمت جان کر بھرپور حمایت کے ساتھ ساتھ مال کی قربانی بھی اس وقت اجر کا ضامن ہوگی ۔ آئیے اس جابرانہ نظام کے خلاف کھڑے ہو جائیں ،جہاں عوام کے خون پسینے کی کمائی سے حکومتی اراکین عیاشی کر رہے ہیں اور عوام بے بسی کی حالت میں ہیں۔
اٹھیے اٹھیے ۔۔۔۔نکلۓ نکلۓ
حق اور سچ عدل و انصاف کا ساتھ دیجئے ایسا نہ ہو کہ سورہ مائدہ کے ترجمہ کی روشنی میں کہیں ہمارا شمار کافر ،ظالم ،اور فاسق میں ہو جائے۔



































