اجالا سب کیلئے

لطیف النساء

اعمال کا انحصارنیتوں پرہے۔اللہ تعالیٰ بڑا قدردان ہے۔اچھے کام کی نیت بھی ہو تو وہ لکھا جاتا ہے۔آفرین ہے اس پروگرام کو کروانے والے تمام

لوگوں کو جنہوں نےاپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے پاکستان کی خوشحالی اورمستقبل کیلئے نئی ٹیکنا لوجی ہنر، تعلیم اور روزگار کےمہذب پیشےاپنانے کیلئے مستقبل کے معماروں کیلئے ایک بہترین پروگرام ترتیب دیا اوراس پر عمل کی طرف تیزی سے راغب بھی ہے چند مہینوں پہلے بنوقابل کے سلسلے میں لڑکوں کا انٹری ٹیسٹ لیا گیا۔

یعنی لڑکوں نےجن کی تعداد74 یا 75 ہزارتھی اس بات کا ثبوت ہےکہ وہ اپنا روزگارچاہتےہیں کچھ لکھ پڑھ کرآئی ٹی سےپوراپورا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اس پروگرام کوبھی اتنی زیادہ کوریج نہیں دی گئی جتنی دینی چا ہئے تھی یا جن کاحق تھا۔ سمجھیں یہ بے روزگار نوجوان اپنے ملک کی خدمت کیلئےتیار ہیں مگر پڑھ لکھ کر بھی نوکریاں حکومت دینے سے قاصر!اللہ کرے کہ ان کی یہ کوششیں اور زیادہ کارآمد ہوں اور نوجوان آٹی کی ٹیکنالوجی  حاصل کر کے ملک کے تو کیا پوری دنیا کےامبیسیڈر زبن جائیں۔ اس طرح جب اس میدان میں پچاس ہزار کے قریب لڑکیوں اورخواتین کا ٹیسٹ لیا گیا۔ اس کےانتظامات کئے گئے تو یقین نہیں آرہا تھا کہ واقعی سوچ بدلنی چاہیے،تب ہی تبدیلی نظر آئے گی!پہلے نیت خالص ہو، دِکھاوا اورشوشا نہ ہو بلکہ ایک سنجیدہ اورمخلصانہ کام ہو۔ اس کیلئےمحنت ہو۔ اس کی سمت درست ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ کامیابی ان کا مقدر ہو۔

 دیکھیں وقت کی تبدیلی جوجگہ جو ہال سیاسی کارروائیوں کیلئےاستعمال ہوتا تھاتو بھی ایسا جم غفیرنظر آتا تھا مگرجتنا یہ علم کامیدان منظم ہوا توسمجھیں یہ مثال ہے۔" بنو قابل پروگرام" جس کے ذریعے یہ توقع کی جا سکتی ہے تھوڑے عرصے بعد یہ ہزاروں بچےبچیاں بہت کچھ سیکھ رہی ہوں گی اورپرامن طریقے سےایک اسلامی ملک، اسلامی اقدارمیں رہتے ہوئے اس طرح کے پروگرامزاپنے نوجوانوں کوتعلیم کے مواقع پوری دنیا میں ملیں گے۔ لائیو کلاسز لے کرانہیں معزز پیشے حاصل کر نے کے قابل بنایا جائے گا۔

 انشا ء اللہ اگرایک اسلامی ملک کمپیوٹر سائنس کےایسے پروگرامزمفت میں بنو قابل ڈاٹ پی کےپر جاکر یوٹیوب، ہارڈویئراور دیگر اہم ترقی یافتہ ممالک میں جاکر مزید تعلیم حاصل کر کےاپنے لئے اپنے ملک کے لئے انشا ء اللہ بہترین خدمات ادا کریں گے۔میڈیا کو ہی نہیں بلکہ تمام اسلامی ممالک کے چینلز کو زیادہ سے زیادہ دکھانا چاہئے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

اس طرح کے پروگرامز تو کراچی ہی کیا ملک کے دوسرے صوبوں میں بھی ہونے چاہئیں تاکہ ہماری نوجوان نسل مایوسی اور اداسی میں نہ رہے بلکہ بہت حوصلے سے اپنی صلاحتیوں کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں اور ترقی کی دوڑ میں دنیا کے ملکوں کا مقابلہ کریں۔

 جماعتِ اسلامی کو اس کا مکمل کریڈٹ جاتا ہے۔ہمیشہ اچھی اورخوش آئند خبریں دِکھانا چاہیے۔ جب منظم زندگی ہی مہذب اور شائستہ ہوتی ہے تو معاشرہ بھی اتنا ہی مہذب اور منظم ہوتا ہے۔ اشیاء کا اصولوں اورسائنسی قواعد کوبنیاد بنا کر مصنوعات جو کار آمد اور لوگوں کیلئے نفع بخش ہو، زندگی بچانے والی ہوں۔ دوائیاں مشینیں، آلات، موبائل کمپیوٹر وغیرہ کا بنانا ٹیکنالوجی ہی ہے تو اس طرح انسانیت کو برقرار رکھتے ہوئے افراد کو مہذب شائستہ اور نفع بخش ہنر کے ذریعے حلال رُوزی کمانا اور اپنی اقدار اور فطری ماحول میں روزی روزگار بنانا ہی دراصل منظم زندگی ہے اور زندگی کی یہ ٹیکنالوجی جو منظم ہو۔مؤثر ہو! اس کا منہ بولتا ثبوت یہ دن اور یہ مستقبل کی جانب بڑھتا ہوا پہلا قدم ہے جسکا جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں کو اسے نہ صرف تسلیم کرنا چاہئے بلکہ اس کا بھر پور تعاون کرنا چاہئے سیاست کی تبدیلی افراد کی سوچ کی تبدیلی ہے اور اگر یہ تبدیلی مثبت اور اصلاحی ہو تو اس ملک کوانشا ء اللہ بہترین ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ یہ اتنا ثابت ہو کر رہے گا، یہ تو سمجھیں ہمارے لئے نئے سال کیلئے ایک ایسا تحفہ ہوگا انشا ء اللہ جو دنیا میں بھی ایک مثبت سوچ اور فلاحی تبدیلی کا باعث بنے گا کیونکہ ہمارا دین ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

خدا مہرباں ہوگا عرشِ بریں پر

اس کیلئے اعلیٰ اخلاق عمدہ کردار، اعلیٰ ظرف محبت محنت اور اچھی تعلیم کی ضرورت ہے۔ ترتیب کی سمجھ ہمیں شریعت عطا کرتی ہے ہم جانتے ہیں ہمارے لئے کیا نمونہ قابل تقلید ہے۔ اسی کو اپنا کر ہم کہتے ہیں کہ

دے ہدایت اے خدا ہم تیرا قر آں سمجھیں

یوں خود کو نہ کبھی صاحبِ ایماں سمجھیں (آمین)

جو وقت گزر گیا، گزر گیا، اب جو وقت ہے اسکا بھرپور استعمال مؤثر استعمال کریں، ٹیکنالوجی کو مثبت انداز میں اپنائیں یہ سمجھتے ہوئے کہ

آپ ؐ کی ذات کو ہم آئینہ ِقرآن سمجھیں

آپؐ کی بات کو ہم اللہ کا فرماں سمجھیں

اے مالک! اس پروگرام کو کامیاب فرمااور اسکی پوری ٹیم کو اجر عظیم عطا فرما۔ ہم سب کو عافیت دنیا و دین عطا فرما۔

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے