اپنی فطرت کو سلیم رہنے دو

 لطیف النسا

ہمارا ملک سال کے نو دس مہینے گرمیوں کی زد میں ہوتا ہے۔ صرف دسمبر جنوری یا فروری میں سرد موسم ہوتا ہے۔ وہ بھی مسلسل نہیں کبھی زیادہ سرد کبھی کم اورکبھی

حیرت انگیز طور پرگرم۔دن میں تو لگتا ہی نہیں کہ سردیاں ہیں مگر شام کے بعدراتیں کافی یخ(ٹھنڈی) ہوجاتی ہیں ،اسی طرح صبحیں بھی قدرے ٹھنڈی رہتی ہیں۔سردیوں کی چھٹیاں ہفتہ بھر یا دس دن کی ہوتی ہیں اور پھر جنوری سےاسکول کھل جاتے ہیں لیکن سردیوں میں موسم اتنا ہوتا ہے کہ ذراسی بے احتیاطی بھاری پڑجاتی ہے۔ اسکولوں کے بچے اساتذہ والدین اور معمر حضرات سب ہی اس کا شکا ر ہوتے ہیں اور ایک دم ہوتے ہیں لہٰذا احتیاط ضروری ہے ۔ ایسے میں والدین اور اساتذہ سے میری التماس ہے کہ اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ بچے بچے ہیں ان کی مرضی پرانہیں کبھی نہ چھوڑیں ۔ سردیوں میں اپنی ذمہ داری بھرپور طور پرنبھائیں۔انہیں اچھا ناشتہ کروا کر، کریم لگا کرجوتے موزے،سوئیٹر، ٹوپی اوراگر زیادہ سردی ہوتو دستانےتک پہناکراسکول بھیجیں ،اپنی سی پوری کوشش کریں۔بچوں کو رات جلد سلوائیں اورصبح سویرے خود اٹھ کران کے کام کروائیں۔ نماز تلاوت کے بعد دیگر تمام کاموں کو مل جل کرکرنے کی عادت ڈالوائیں اور انہیں دُعاؤں کے ساتھ گھر سے رخصت کریں ۔ اس طرح باپ بھائیوں اورشوہروں کو بھی کہ یہ ہمارا مستقبل ہیں اورہماری ذمہ داری!اسی طرح اساتذہ کی بھی بڑی بھاری ذمہ داری بنتی ہے اورہاں کئی والدین کی شکایت میں نے پڑھی تھی شکایت نہیں۔ گزارش تھی کہ پرائیوٹ اسکولز کے مالکان اور معزز پر نسپل اور اساتذہ کرام اپنے اسکول اسٹاف کو یہ ہدایت کر دیں کہ اگر کوئی بچہ، یا بچی آؤٹ آف پیٹرن جیکٹ یاشوزپہن کر اسکول آجائے تونہ جرمانہ عائدکریں، نہ سزا دیں کیونکہ شدید سردی اورمہنگائی نے والدین سے نئی جیکٹ اور شوز وغیرہ کی خریداری کی طاقت کھینچ لی ہے۔

بات درست تو ہے مگر اساتذہ سے پہلے والدین کو حکمت عملی سے کام لینا ہوگا! انہیں بچوں کو اندرسےسوئیٹروغیرہ پہنانا ہوگا۔ اسی طرح شوز بھی سنبھالنے ہوں گے۔اس کے علاوہ بھائی چارے کو فروغ دیں، اسکول کے اساتذہ بھی بچوں کو سمجھائیں یہ سب آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ ایک دوسرے کے چھوٹے بڑے سوئیٹرز اور شوز اگلی کلاس میں جاکر کتابوں کی طرح قابل استعمال ہو سکتے ہیں۔

ہمارے گورنمنٹ اسکولوں میں تو اسی طرح ہوتا تھا دو مہینوں کی سردیوں کیلئے بعض دفعہ واقعی جوتے وغیرہ کا انتظام کرنا مشکل ہو جاتا ہے بڑھتی عمر کے بچوں میں آئے دن یہ مسائل جنم لیتے رہتے ہیں اگر سمجھداری سے اپنی سلیم فطرت کو برقرار رکھا جائے اور ایک دوسرے کا لحاظ کیا جائے تو پریشانیاں کم محبتیں زیادہ اور ماحول پر سکون اور خوش گوار ہو سکتا ہے اور آئندہ زندگی میں بچوں کو مخلص اور معاون رہنے کا درس ملتا ہے۔ اخلاق سنورتے ہیں جذبہ نیک ہو تو پھر تو خوشی کا ایک حسین رنگ ہی آکر اگلوں پر چھا جاتا ہے نیکی کا رنگ، محبت کا رنگ،نیکی اور غیر سگالی کا رنگ۔ ہر مصیبت اور مشکل میں اپنے ساتھیوں کی مدد کر نا ہم سب پر فرض ہے الحمد للہ ہم مسلمان ہیں اور ہم فطری طور پر سلیم فطرت لئے ہوئے ہیں۔ انہیں برقراررہنے دو، ان سے منہ موڑنا۔ فطرت کے خلاف چلناہمارا شیوہ نہیں ہونا چاہئے،  مانا کہ منظم رہنے کیلئے بعض دفعہ زیادہ سختیاں برداشت کرنی پڑتی ہیں مگر کتنی سردی ہو، کیسے ہی نا مناسب حالات ہوں! ہمیں ہی انسانیت کے دائرے میں رہتے ہوئے ایسے کام کرنا ہے کہ بچوں یا والدین کی عزت نفس بھی متاثر نہ ہو، کسی کو کوئی بیماری نہ ہوا ور نہ دینے والوں میں اکڑاور غرورہو، نہ ہی بے جا سختیاں اور تلخیاں پیدا کر کے نفرتوں کے بیج بوئیں۔ بلکہ خوشی خوشی انکی صحت کو مقدم جان کر سخت ترین موسم میں بھی ایک دوسرے کیلئے معاون و مددگار بن جائیں کیونکہ تعلیم کا تو مقصد ہی مہذب اور مخلص، فرض شناس شہری بنانا ہے۔ اساتذہ روحانی والدین ہوتے ہیں۔ ان میں پیار، محبت،نرمی، عاجزی اور انکساری ہو نی چاہئے کہ بچے خوشی خوشی اسکول آئیں اور خوشی خوشی کام کریں۔ جب تک والدین بچوں کے سب سے قریبی دوست بن کر انکے کاموں کو آسان نہیں بنائیں گے، ان میں اسکول جانے کی لگن پیدانہیں ہوگی، اسی طرح اساتذہ بچوں سے عزت و احترام سے پیارو محبت سے ان کے مسائل کو حل نہیں کرینگے ان کی انمول محبت سے محروم رہیں گے اور بجائے اسکول سے جڑے رہنے کے، اسکول سے دُور بھاگیں گے۔ اس طرح ان کا دل بھی تعلیم پر کم لگے گا۔ اسٹیٹس کے چکر میں اپنی ہی اخلاقیات بگاڑ بیٹھیں گے جو ہمیں کبھی گوارا نہ ہوگا۔ پرائیوٹ اسکولز والوں کو کبھی بھی بقول ہمارے سسر کے حرفیت نہیں دِکھانی چاہئے۔

مطلب دیکھا دیکھی شو مارنا یا اپنے آپ کو بلند معیار،خواہ مخواہ دِکھانا!وقت تو گزرہی جاتا ہے مگر اپنےکرتوت خوش نما یا بد نما ایسےبچوں کے ذہنوں پر چھوڑ جاتا ہے جسکی تلافی تو ناممکن ہو جاتی ہے۔ یہ مستقبل کے معمار والدین اپنی نسلیں اپنے ان روحانی والدین کے سپرد بڑے اعتماد سے کرتے ہیں تو ان اساتذہ کو بھی اپنے کردار سے ان کے دلوں کو جیتنا اور دنیا میں نامور بنانا ہے،معاشرے کے کار آمد اور مفید معزز شہری بنانا ہے گویا کہ نسلوں کی سدھار کی ذمہ داری انکے مستقبل کا بنیادی اخلاقی ڈھانچہ ایسا مضبوط اور منظم بنانا ہے جس سے ایک معزز معاشرہ جنم لے اور جو دنیا کے چیلنجوں کا مقابلہ علمی اور عملی میدان میں سلیم فطرت کے مطابق کریں اور معاشرے کو پر سکون رکھیں، انکی صحت، انکی قابلیت اور اہلیت کو دینِ اسلام کے اصولوں پرہموار کر کے متوازان فضا قائم کریں۔اونچ نیچ سے بالا تر ہو کر تعلیم صحیح معنوں میں معلم بن کر دیں۔ جیسے ہمیں علم ہے کہ پیارے نبیؐ اخلاق کے بلند ترین مقام پر تھے بقول آپؐ  کہ میں معلم الاخلاق بنا کر بھیجا گیا ہوں! تو مبارک ہیں وہ اساتذہ جنہیں یہ نوکری نہیں منصب عطا کیا گیا ہے۔ نسلوں کی تعمیر کا!معاشرے کے سدھار کا!والدین کو اور صاحبِ حیثیت افراد کو چاہے وہ کوئی بھی ہوں مستقبل کے ان معماروں کی بھر پور مددکرنی چاہئے۔

 کسی بھی سلسلے میں ہو!چراغ سے چراغ جلتا ہے۔قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے،کر بھلا ہو بھلا!یہ سب جملےمعنی رکھتے ہیں!کہنے کے نہیں بلکہ سہنے کے ہیں۔ وقت پر ہی کیا گیا کام نفع دیتا ہے۔احساس کے رشتے عظیم ہوتے ہیں۔ اللہ تو ہے ہی قدر دان یقین جانئے کتنے حالات خراب ہیں۔ گھروں میں گیس نہیں، بجلی نہیں تو کہیں پانی نہیں، مہنگائی کے ماروں کے پاس آٹا نہیں، پیسے نہیں وسائل نہیں! مسائل ہی مسائل! انھیں مزید نہ بڑھائیں جتنا ممکن ہو تعاون کریں! نیکی اور بھلائی ہی رنگ لاتی ہے۔

وقت جب بدلتا ہے تو آدمی کی  اوقات بتا دیتا ہے۔ اچھے وقت کی قدر کیجئے اور شکر کیجئے اور مزید اچھے کیلئے محبت خلوص سے نیک نیتی کے ساتھ محنت کیجئے کہ محنت میں ہی عظمت ہے۔ مایوسی کفر ہے۔ میانہ روی اپنا ئیے بقول امی کے بانٹ کھاؤ ایمان پاؤ آج سمجھ آتا ہے کہ برکت اسے کہتے ہیں۔ ذراسی چشم پوشی ذرا سا تحمل ذراسی برداشت بڑے کام کر جاتی ہے بس ہمارے لوگ صحت مند ایمان والے ہوں محنتی اور فرض شناس ہوں تو سمجھیں ہم سلیم فطرت لئے ہوئے ہیں ورنہ تو ہم انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے