اصل رزق

لطیف النساء

یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان رزق کی تلاش میں ہی سرگراں رہتا ہے۔ بچپن سے ہی اس کے والدین اور شایدوہ خودایسی تعلیم ایسا ہنر سیکھنے کے چکر میں ہوتا ہے جس میں وہ

زیادہ پیسہ بنا سکے جبکہ تعلیم کا مقصد ہی معاشرے کا فعال اور مہذب انسان بننا ہوتا ہے جو دوسروں کیلئے نفع بخش ہو۔

 رزق کی کئی اقسام ہیں۔ صرف کھانے پینے کی اشیا ء یا روزی روزگا ر ہی رزق نہیں ہوتا۔ یہ رشتے ناطے، یہ صلاحیتیں، یہ آسانیاں، یہ دوست احباب، یہ جوانی صحت، کاروبار، حسن و جمال، ہنرٓاور دیگر  فنکارانہ صلاحیتیں، کھلی فضا، خوش گوار دوستانہ پُر امن ماحول سب بھی ایک طرح کا رزق ہیں اور ان سب کا بندوبست کرنے والا وہ خالقِ وہ مالک وہ رازق رب ہے جورب العالمین ہے۔

میری دوست نے ایک واقعہ سنایا تو واقعی دماغ کے کچھ پردے کھلے اور واقعی رازق اوررزق کا مفہوم سمجھ آیا کہا کہ "ایک بوڑھا ممنون نگاہوں سے لوگوں کو دیکھ رہا تھا، روتا جاتاتھا پھر جوسوچاہو گا جو زبان سے کہا ہوگا کیونکہ اس کی آواز عرش تک ضرور پہنچی ہوگی۔ بوڑھا بو جھل قدموں سے چلتا جا رہا تھا،ایک ٹیکسی والے نے اس بوجھل قدم اٹھا تے بوڑھے کو دیکھ کربریک لگائی اورپوچھا کہاں جاؤ گے؟ بوڑھے نے سامنے پہاڑ کی طرف اشارہ کیا اور کہا اس پہاڑ کے پیچھے نکڑ پر میرا گھر ہے۔

 ڈرائیور نے بیٹھنے کا اشارہ کیا اور کچھ دیر خاموش رہا پھر راستے میں اس سے پوچھا کتنا کرایہ دو گے؟ بوڑھے نے نم آنکھوں سے دھیمی آواز میں کہا گھر پہنچ کر بہت مال دوں گا۔۔ گاڑی جب گھر کی دہلیز پر پہنچی دروازہ کھلا تو کچھ چھوٹے بڑے معصوم بچوں نے دوڑ کر اپنے بزرگ بابا سے لپٹ کر روتے ہوئے پوچھا بابا آج ہمارے لیے روٹی لائے ہیں یا کل رات کی طرح آج کا دن بھی فاقے میں گزرے گا؟ باپ بچوں کی حالتِ زار دیکھ کر بہت دکھی اور شرمندہ ہوا واقعی غم اور فکر آدھا بڑھاپا ہے پھر روتے ہوئے اس نے اپنے بچوں سے کہا۔ ابھی تک مجھے کچھ نہیں ملا مگر میرے بچوں بہت جلد اللہ پاک اپنا رزق پہنچائیں گے۔ ڈرائیور پر بچوں اورباپ کی یہ گفتگو سن کربڑی ضرب لگی۔ وہ جلد ی واپس ہوٹل گیا بھوکے بچوں کیلئے کھانا لیا اورجاکر ان معصوم بچوں کے سامنے کھانا رکھ دیا جو وہ منٹوں میں چٹ کر گئے۔پھر اسی نیت سے وہ ڈرائیور چپ چاپ شہر کی جانب چل دیا کہ ان بھوکوں کی آگ میں کسی طرح بجھا دوں کہ اسے سامنے سے کچھ سیاح ملے کہنے لگے ہمیں ائیر پورٹ جانا ہے انھوں نے بغیر پوچھے اس کا کرایہ ایک سو100 دینار دے دیا جبکہ اتنی مسافت کیلئے صرف بیس پچیس بنتے تھے۔

 اسی طرح واپسی پر بھی ایک اور سواری ملی انہوں نے بھی تقریباً سو دینار دے دیئے۔ اب وہ یہ مزد وری لےکر بازار آیا اور اس بزرگ کے بچوں کیلئے روٹی اور کچھ مزید اشیائے خورد نوش لیکر ان بچوں کے پاس گیا اور کہا کہ میر ے بھائی میرے رب نے تیری وجہ سے یہ رزق چند ہی گھنٹوں میں دیا۔ لے اپنا حصہ اپنے پاس رکھ۔۔۔۔ بوڑھا تو حیران رہ گیا اور ممنون نگاہوں سے دیر تک اسے تکتا رہا۔ اس طرح وہ اپنے آنسو احساس "شکر گزاری کے آنسو  "نہ روک سکا اورتکتا۔ پھر اس نے زبان سے یا دل میں جو کچھ بھی کہا ہوگا ضرور اس کی آواز عرش تک پہنچی ہوگی۔

 واقعی" اصل رزق تووہ ہے جورب کی مخلوق کے کام آئے ورنہ خزانے تو قارون کے پاس بھی تھے۔اس کہانی کے تناظر میں آج جب ہم اپنے ماحول کا جائزہ لیتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ یہاں ہم اپنے رازق کی ناشکری کر جاتے ہیں۔ ضرورت مند بھی بسا اوقات صاحبِ حیثیت ہی نظر آتے ہیں مگر ان کا مانگنا کم نہیں ہوتا۔ خودداری کھوگئی ہے نعمتوں کی قدردانی اور شکر گزاری نہیں۔ تو کہیں بلا ضرورت پوری مافیا موجود ہے۔ مانگنے والی پوری پوری فیملیاں ہیں جو پیشہ ور ہیں۔ ورنہ محنتی اور شکر گزار بندہ تھوڑے پر بھی قناعت کر جاتا ہے۔

 اس کے ہاتھ نہیں اٹھتے ایسے میں لوگوں کا صحیح معنوں میں حق ہوتا ہے۔ مگر یہ پیشہ ورانہ فقیر تو انکا جائز حق تک مار جاتے ہیں اور مستحق لوگ تشنہ رہ جاتے ہیں یہ بھی بڑا امتحان ہوتا ہے کسے دیں کسے نہ دیں؟ اللہ تعالیٰ ہی رازق ہے وہ کن کن ذرائع سے لوگوں کی مدد کرتا ہے انہیں خبر تک نہیں ہوتی یہ بندوں کا کام ہی نہیں۔ بندوں کو تو رب کی تقسیم پر شاکراور صابر رہنا چاہئے۔ معاشرے میں تو توازن کے بگاڑ کی وجہ ہی غیر اخلاقی غیر مہذب حرکات ہیں امیر کبھی بھی سکھ نہیں پا سکتے۔ نہ محفوظ رہ سکتے ہیں جب تک وہ غریبوں کا حق ادانہ کریں۔ ان کی انا کو ٹھیس پہنچائے بغیر ورنہ یہ غربت بسا اوقات بھیانک جرائم کو جنم دیتی ہے۔ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اگرادا کر دی جائے۔ نا انصافی نہ کی جائے تو دونوں سکھی رہتے ہیں۔  اللہ تعالی نے خیرات،  صدقات، زکوٰۃ اسی لئے رکھے ہیں تاکہ پیار محبت اورہمدردی کا رشتہ انمول رشتہ ہمیشہ معاشرے کو زینت دیتا رہے کہ یہ دنیا تو امتحان گاہ ہے ۔ کسی کو دیکر آزمایا جا رہا ہے تو کسی کو محروم کر کے لیکن ہمیں اپنے انجام پر نظر رکھتے ہوئے ہر کام مخلص ہو کر اللہ کی رضا کیلئے کرنا چاہیے۔ نہ دکھاوا اور نہ بدلہ بلکہ خالص رب کی خوشنودی اور حکم کی بجا آواری کیلئے ہو ۔۔  ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ تمہیں جو رزق ملتا ہے وہ تمہارے کمزوروں کی وجہ سے ملتا ہے۔ جسے ہم اپنا انعام اور حق سمجھ کر گلچھرے اڑاتے،اتراتے غرور دِکھاتے ہیں حالانکہ جس کے پا س جتنا زیادہ ہے اُس کا امتحان بھی اتنا ہی سخت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کے مال میں آپ کے رشتہ داروں اور کمزوروں کا حصہ رکھا ہوا ہے۔

ہمیں اپنے رب کا شکر گزار ہونا چاہیے اور دعا کرتے رہنا چاہیے کہ ہماراہا تھ اوپر والا بنا اورہم عمل بھی وہی کریں،جس سےتو راضی ہوجائے۔ کسی کی خودداری کو مجبوری کو چیلنج نہ کریں ۔ بس اپنا انسانیت کا حق ادا کریں تو یہ معاشرہ خود بخود سدھر جائے گا۔ معاشرے کا سکون اور تواز ن برقراررہے گا یہی انسانیت ہے۔انسانی حقوق کی پاسداری ہی دراصل ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

لطیف

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے