چلو ایک کام کرتے ہیں

لطیف النساء

شام ہوتے ہی عجیب عجیب خیالات آرہےتھے۔ پچھلے سال بلکہ اسی سال ہم نے کیا کچھ کھویا اورکیا کچھ پایا۔ بہت زمینی اور آسمانی آفات کا سامنا ہوا رب کا شکرہے ہزار باراس

نے اپنی رحمت دِکھائی اور کرم کیا۔ کیا بارشیں، کیا گرمیاں، کیا بیماریاں اور حادثات اورکیاہی میڈیا کی خرافات، کیا حکومتی اختلافات، کیا جلسے کیا جلوس!اور ہم لوگوں کا خلوص! اللہ کی پناہ، شکوے ہی شکوے مگر اتنی مشکلات، مصائب، مہنگائی اور آفات اور بیماریوں، حادثات کے باوجود ہمارےرویے،ہمارے جذبات، ہمارے دوسروں کیلئےخیالات، خود جائزہ لیں ہم کہاں کھڑے ہیں۔ کیا کیا؟ دوسروں کیلئے کتنی قربانیاں دیں، کتنا رب کا شکر ادا کیا؟

اس رب کی کتنی قدردانی کی۔ آج صبح بھی وہی اللہ کا ایک نیک بندہ! صبح فجر کی اذان کے بعد صدائیں دیتا گزرا کہ بھائیوں نمازکا وقت ہوتا جا رہا ہے۔ چلو نماز کیلئے،نماز کیلئے آؤ، آج جمعہ ہے۔اس کی تو یہ ذرا سی کوشش تھی مگر اہلِ ایمان کو نماز کا انتظار، اذان کی اس کے سننے کی چاہ ہونی چاہیےاور دوڑ کر جانے کی فکرہونی چاہیے۔رزق تو رازق اس کو ہی دیتا ہے تو کیا ہمیں اپنے رازق کی خوشنودی اورشکر گزاری کی فکر نہیں ہونی چاہیے؟میں سوچ ہی رہی تھی کہ اللہ تو ہے ہی کریم ہم پر جو مصیبتیں آتی ہیں وہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہوتی ہیں۔

ہم گھنٹوں بحث کرتے ہیں مگر کرنے کے کام کیا ہیں؟ امر بالمعروف و نہی عن المنکر! کیا یہ ہم کرتے ہیں؟ خود اپنا ہی تجزیہ کریں۔  خود احتسابی کریں۔  خود کو مجرم کے کٹہرے میں کھڑا کرکے خود ہی اپنے آپ سے سوال کریں۔ جواب سنیں، کتنا رشتوں کو کیسے نبھایا، کیسے فرائض کی ادائیگی کی۔ کتنوں کی دکھ درد میں مدد کی اورآخرت کے لیےکیا کیا؟ دکھا واتھا۔ریا تھی یا لوگوں میں شہرت اورناموری کی چاہ تھی؟ بس ہم جانتے ہیں اورہمارے نیت لیکن رب تو سب جانتا ہے۔ وہ تو آنکھوں کے اشارے اور دلوں کے رازجاننے والا ہے۔کیا وہی نہ جانے گا جس نے پیدا کیا؟ میڈیا نے حد کردی بلکہ جگہ جگہ حدود توڑے گئے۔ بچے بچیوں کے اغواء،قتل، لوٹ مار،بے حرمتی، زیادتی، چھینا جھپٹی کی ہلاکتیں، مانا مہنگائی ہے مرتا کیا نہ کرتا؟ مگر خوفِ خدا!  سلیم فطرت، احساس جواب دہی! آخرت! انجام کیا یہ بالکل دل سے نکال چکے ہیں۔ ایسے ایسے واقعات کہ رونگھٹے کھڑے ہو جائیں!ہم صرف نام کےمسلمان ہیں۔ کیسے چلے گا؟ بالکل نہیں چلے گا۔کردار ہی ہماری اصل پہچان ہونی چاہیے نا! قطر کے لوگوں نے کیسے دل جیت لئے!کیسے ہر لحاظ سے اقامتِ دین کا کام کیا؟ کیسے لوگوں کی سوچ بدلی؟ شکر الحمدللہ انسانیت باقی ہے۔

مسلمان کبھی نا امید نہیں ہوتا مگراپنے عمل سدھارکر رب کی خا طر رب کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے زندگی گزارنا ہی اصل بات ہے ورنہ جو ہم ہیں! حیا نہیں، جواب دہی کا خوف نہیں تو جو جی چاہے کرو!!زندگی کا ہر گزرتا لمحہ ہمیں موت سے قریب کر رہا ہے لمحات گھنٹو ں اور گھنٹے دنوں میں بدل کر سال ہی بدل دیتے ہیں، حالات بھی مستقل بدلتے جا تے ہیں۔ سمجھیں ایک دن میں سال بدلنے والا ہے دسمبرجانے والا ہے۔ ایک سال زندگی میں زیادہ ہو جائیگا عمریں بڑھیں گی انشاء اللہ، مگر زندگی کم ہو گی!!ہے ناسوچنے کی بات؟ گلے شکوے چھوڑ کر رب کی خاطر اختلافات ختم کر کے دکھی انسانیت کو سمیٹیں، رشتوں کے تقدس کو نبھائیں۔ بس جی دوست نے ایسا ہی پیغام بھیجا کہ جی چاہا یہی حل ہے کیا کرتا ہے؟ کہا چلو ایک کام کرتے ہیں! جی سنو تو! اچھاسنتے بھی ہیں پڑھتے بھی ہیں۔ لکھا تھا:۔

        چلو ایک کام کرتے ہیں          دسمبر جانے والا ہے

        پرانے باب بند کر کے           نظر انداز کرتے ہیں

        نئے سپنے سبھی بُن کر          الفت کے راستے چن کر

        وفاداری یہ جینے کی             راہیں ہموار کرتے ہیں

        بھلا کر رنجشیں ساری           مٹا کر نفرتیں دل سے

        معافی دے دلا کر اب             دل اپنے صاف کرتے ہیں

        جہاں پر ہوں سبھی مخلص      نہ ہو دل کا کوئی مفلس

        ایک ایسی بستی اپنوں کی               کہیں آباد کرتے ہیں

        جو غم دیتے نہ ہوں گہرے      ہو سانجھی سب وہاں ٹھہرے

        سب ایسے ہی مکینوں سے      مکاں کی بات کرتے ہیں

        نہ دیکھا ہو زمانے میں           نہ پڑھا ہو فسانے میں

        اب ایسے جنوری کا ہم           سبھی آغاز کرتے ہیں۔۔۔

انشاء اللہ! اللہ نیتوں کا جاننے والا ہے۔ سب کومعاف کریں اورصرف اپنا فرض نبھائیں۔ اپنی فکر کریں۔ ہمارے اعمال کا ہمیں ہی جواب دینا ہے۔ کوئی اور میرا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ اللہ پاک ہم سے ایسے کام لے لے جس سے وہ راضی ہوجائے اور ہمارا انجام خیرہو کیونکہ اصل کامیابی تو آخرت کی کامیابی ہے۔ وہی کامیابی ہمیں مطلوب ہے اور اس کامیابی کیلئے نیک نیتی سے احکام الٰہٰی پر عمل اور شریعت کی پابندی ضروری ہے۔ بس سب کیلئے اور اپنے لئے یہی دعا ہے کہ:۔ 

اے خدا نورِ ہدایت دے ہم کو

راہنما ہو میرا قرآن مجید 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے