پیغام سیرت رسول ؐ

lvif

لطیف النساء

 ہرسال ربیع الاول کامہینہ آتے ہی گھروں،مسجدوں،چوکوں، چوراہوں اوراونچی بلڈنگوں میں ہرے پیلےبلب، جھنڈے

اوردیگر لوازمات لگنےشروع ہو جاتے ہیں۔ صدرسے پہلے ایک علاقے کوروشنی سے سجا دیکھ کرمیں نےبے ساختہ کہا "کتنا اچھا لگ رہا ہے" تو ہمارے عزیز ڈرائیور نےکہا باجی اللہ کرے یہ روشنی ہر روز رہے،صرف اس مہینے کے 12 یا سولہ دن نہ رہے۔ اس طرح یہاں کچھ حفاظت رہتی ہے۔ ورنہ ان اندھیری راہوں میں آئے دن لوٹ کھسوٹ ہوتی رہتی ہے اورمیں سوچ میں پڑگئی کہ روشنی بھی دیکھا وا، یہ تونری جہالت ہے، ایمان کی روشنی تو بجھ گئی گویا کہ ان چند روزہ مصنوعی روشنی کو بھی محض حفاظت سمجھ کرخوش ہورہا ہے اورایسی روشنی کا طالب ہے جس میں سب نظرآئے چوری چکاری کے امکانات نہ ہوں۔

گویا بقول شاعر:

 میری رسوائی کے اسباب ہیں میرے اندر

 آدمی ہوں سو بہت خواب ہیں میرے اندر

کبھی سوچوں:

 جانور،آدمی،فرشتہ، خُدا

آدمی کی ہیں سینکڑوں قسمیں

 واقعی عجیب دنیا کاماحول ہوگیا ہے کسی پر بھر وسہ کرنے کو جی ہی نہیں چاہتا۔ ہر بندہ مشکوک دیکھائی دیتا ہے عجیب الجھن ہے کہ:

 ہزاروں چہرے ہیں موجود آدمی غائب

یہ کس خرابے میں دنیا نے لا کے چھوڑ دیا

ذرا ذراسی بات پرجھگڑا ہنگامہ، بندوقوں کا نکل جانا، قتل وغارت گری عام، لوٹ مار عام ذراذر اسی چیز کیلئے بےایمانی اور دھوکا وہ بھی ڈنکےکی چوٹ پر امی کہتی ہیں "الٹا چورکوتوال کو ڈانٹے" سمجھ نہیں آتا تھا آج سوچتی ہوں کہ واقعی کیوں ہم بے اعتبار ہوگئے ہیں:

 سمجھے گا آدمی کو وہاں کون آدمی؟

 بندہ جہاں خدا کو خدا مانتا نہیں  

ایمان کا سب سےکمتر درجہ یہ ہے کہ دل میں براسمجھیں اب تولگتا ہےوہ بھی نہیں رہا، یعنی اس درجے سے بھی نیچے کا لیول آگیا ہے۔برائی برائی نہ رہی تو پھر اس طرح شوشا اوردھوم دھڑکے سے عید میلاد النبی ؐمنانے کا کیا مقصد؟ آپؐ کی محبت کااس طرح کا اظہا رکسے قابل قبول ہوگا،جب تک آپؐ کی سنتوں کومن وعن نہ اپنا یا جائے۔ اپنا اپنا جائزہ لیں۔ ہم کیا کرتےہیں۔ہماری رات کب شروع ہوتی ہے۔ تہجد کا کیا انتظام ہوتا ہے۔ صبح کو مساجد کی کیا حاضری اور گھرمیں افرادِ خانہ کے ساتھ کیا تیاری ہوتی ہے؟ کیسے باقی کام، تلاوت کلام پاک، اشراق اورچاشت کااہتمام ہوتا ہے۔ بچوں کو معصوموں کو صبح ہی صبح اسکولوں کو روانہ کر دیاجاتا ہے۔ دنیا کی فکر ہےمگر آخرت بھولے ہوئے ہیں۔

 ہمارے روٹین کیا ہیں کتنی دفعہ قرآن کھلتا ہے اورکتنی

دفعہ موبائل پرمیسجز دیکھے جاتے ہیں جبکہ اللہ کے میسجزہرکام میں نظروں میں ہوتے ہیں کتابوں میں اقوال میں موبائل میں ہوتے ہیں ،بجائےعمل پیرا ہونے کےانہیں آگے بڑھا کرخوش ہوتے ہیں۔  سمجھتے ہیں تبلیغ کا کام بھی کرلیا۔گویا وہ دوسروں کیلئے تھا۔ہمیں توکتنا شکر کرناچاہیے کہ ہمارا ملک اسلامی ہےہم مسلمان ہیں تواس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ہر لمحہ بر ائیوں سے بچتے رہیں۔ اپنی خواہشات اوربے جا ضروریات کے غلام نہ بنیں۔ اپنی محنت سے کمائی کریں کہ یہی حلال اور جائزہے۔

ہمیشہ نفس کی غلامی سے بچیں کیونکہ اس طرح بری عادتیں جنم لیتی ہیں اوران بری عادتوں کا نہ چھٹنا بھی کتنی بڑی غلامی ہے۔ پاکستان کے اکثر مرد حضرات پان، گٹکے، چرس، بھنگ جیسی بری عادتوں میں ملوث ہیں گویا وہ غلام ہیں اگراسے دینی شعورجوشریعت کا علم ہوتو وہ خود پر پابندی لگا کر اس بری لعنت سے نجات حاصل کرے۔اس طرح دیگر برائیوں سے بچے خود بھی پاکیزہ رہے۔اپنے اور اپنے اہل و عیال کیلئے صحیح معنوں میں قوام بنے۔ چوریاں نہ کرتا پھرے۔ اپنی غیرت نہ بیچے اپنی محنت اورصلاحیت بیچے،حلال کمائی کرے۔ ہر چیز میں حلال اور حرام کا فرق رکھے اورساتھ ساتھ اپنے روئیے اورتعلقات محبت شفقت اور تعاون و معادن والے رکھے ناکہ جارحانہ اورظالمانہ، جو صحیح راہ پر چلتےہیں شریعت پرخود بھی عمل پیرا ہوتے ہیں ان ہی کی قدر و منزلت ہوتی ہے۔

زندگی کا کیا بھروسہ کب اچانک ختم ہوجائے،عمل تھم جائے پھر کیا ہوگا؟ ایسا کیوں نہیں سوچتے؟ایسا ہر وقت سوچنا اورعمل کرنا ہے کہ کیا ہم نے برائیوں اوربری عادتوں سے آزادی حاصل کی۔ دوسروں کو اگر سکھ نہ دے سکوتودکھ بھی کبھی نہ دو،احسان فراموش نہ بنو بلکہ صبرشکر کےساتھ احکام الہٰی اداکیے جاؤ۔ آسانیاں بانٹتے جاؤ، قدرت خود مہربان ہے،بڑی قدر دان ہے۔ جھوٹ سےبچیں یقین جانئے یہ ایک ایساگندہ رشتہ ہے کہ اس کو ساتھ لے کر چلو گے تو سارے رشتے ٹوٹ جائیں گےجبکہ رشتے تو اللہ کی دی ہوئی بہترین نعمت ہیں۔

جھوٹ بول کران نعمتوں کی ناشکری کرنا خدا کی نا شکری کےمترادف ہے ہمیں رسول ؐسے اخلاقی تعلیم لینی ہے۔ کردار اپنانا ہے۔ہدایت کی روشنی لینی ہے جیسے پھول خوشبو سے،چاند روشنی سے پہچانا جاتا ہےتو انسان اچھے کردار سے پہچانا جانا چاہیےتو بس علم حاصل کریں علم وحی قرآنی علم تا کہ اس روشنی میں ہمیں زندگی کے بلند وپست نظر آئیں اور ہم بلندی حاصل کریں۔ کہنے لکھنے پڑھنے سے زیادہ عمل کیجئے کہ:

عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی

 یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے؟

 

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے