غم بانٹنا بھی نہیں آتا

 لطیف النساء

 مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔ اس حیثیت سے ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان کے دکھ درد تکلیف اورمشکلات میں

اس کا احساس کرنا اس کی تکلیف کو محسوس کرنا اور اس کا درد  دُورکرنےکی ہرممکن کوشش کرنی چاہیے۔ صرف زبانی نہیں، تحریری نہیں اپنے پورے نیک سچے اوراچھے جذ بے کے ساتھ پرخلوص ہو کرکیو نکہ کہتے ہیں کہ ایک جسم کے مختلف اعضاء کیسے ایک دوسرے سے مربوط ہوتے ہیں اورکسی بھی حصے یا عضو کی تکلیف برداشت نہیں کرپاتےمثلاً:

مبتلائے درد کوئی عضو ہو روتی ہے آنکھ

کس قدر ہمدرد سارے جسم کی ہوتی ہے آنکھ

 مسلمان کی مثال بھی ایسی ہی ہونی چاہئے۔مسلمان کہیں بھی ہو دنیا کےکسی بھی مقام پرتکلیف میں ہوپوری دنیا کے مسلمانوں کو اس کا احساس ہونا چاہئے اوراس کی تکلیف رفع کرنے میں اپنی ہرممکن کوشش کرنی چاہئے۔ دنیا کتنی ظالم ہے اورخود ہم مسلمان کتنے بےحس ہوگئےہیں،کیسے بمباری کی جارہی ہے، ان بے بس  اوربے کس مسلمانوں پر یہ نو آبادیاتی دشمن اسرائیل اوراس کےحمایتی! اللہ کی پناہ! ان کی تواپنی کوئی بستیاں نہیں۔  وہ تو گھس بیٹھیے ہیں۔

تربیت لے کر آئے ہوئے ظلم کرنےکی اوراس سے بھی آگے جدید ٹیکنا لوجی سے لیس میزائل اور فضائی بمباری وہ بھی اسکولوں، گھروں، مساجد اوراسپتالوں تک  کو نہیں چھوڑ رہے۔ کھلی آبادیوں پربمباری کرنا، خوراک کی رسد بندکرنا، بجلی، گیس اور دیگرالیکٹرانک میڈیا کو ختم کرکےدُورسےبمباری کر نا کتنی بڑی مکاری اور ذلالت ہے؟

اقوام متحدہ کی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی،خوراک کی رسد بند کرکے،بحران پیدا کرکےمزید تکالیف دینا انسانوں کا کام ہوہی نہیں سکتا؟یہ کیسے درندے ہیں؟ اسرائیلی توخیرغیرمسلم ہیں۔ ہمارے اپنےبھائی بندوں اوردنیا کے 57 ملکوں کےمسلمانوں میں بھی وہ اخوت کا جذبہ کیوں جوش نہیں ماررہا؟ کہ اس جنگ کو رکوائیں، ظالم کا ہاتھ توڑیں۔ عالمی امنِ عامہ کی تنظیموں کو جھنجوڑیں اورخود اپنےآپ کو بھی صحیح معنوں میں اُن کی پوری مدد کیلئےکھولیں، جب جہاں جس چیز کی ضرورت ہےپوری قوت سے پہچاننے کی پوری کوشش کریں ۔ کیارب نہیں دیکھ رہا؟ اتنی جانیں رُل رہی ہیں۔ اتنے معصوم بچے،عورتیں بےکس اور بے بس بھوکےپیاسے، بے گھر،بےآسرا اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

دودھ کی بوتل اٹھائےبچہ بھی پتھرلئےغصے کا اظہار کررہا ہے! ہمیں کیوں درد نہیں؟ ٹی وی دیکھو،میڈیا دیکھو وہی ناچ گانےاوربے تکی  سیاست اورمیچ! ارے کوئی غم ہے! میڈیا کو تو سوگ دیکھانا چاہئے۔اپنی برہمی، اپنا غم اوراپنا مقصد جتانا چاہئے۔ ان کی مدد کیلئے لوگوں کو تیار کروانے کا وقت ہے۔ کیسے بھی ہو ، کسی بھی لیول پرہو ، مال اور اشیاء سےجانی اورخیر سگالی وفود بھیج کر،میڈیا پہ ظلم کےخلاف تہلکہ مچا کرعالمی طاقتوں کو خبردار کرنا چاہئے کہ ظلم بند کروورنہ خود تباہ ہوجاؤ گے۔ جنگ سے تو صرف نقصان ہی ہوتا ہے۔ اس کی نوبت نہیں آنی چاہئے۔

 ایک ذراسا زخم بھرتے کتنا وقت لگتا ہے؟ اس طرح بمباری، تباہی بربادی انسانیت کی کھلی خلاف ورزی بربریت نہیں تو اور کیا ہے؟ دوسروں کا حق مارنا اورمارتے ہی رہنا ظلم ہے۔جانور بھی نہیں چھوڑتا۔پکا سچامومن تو خودبم بن کرتمھیں اڑا دے گا۔ ساتھیو! اللہ کی مدد چاہوشروع سےآخر تک وہی کارساز ہستی ہے ۔ اتناتو ہرمسلمان کا حق ہے۔

ہم خرافات میں پڑے ہیں!کیسے ہماری دعائیں قبول ہوں گی؟ذراجائزہ لیں! ہم تواپنے ہی ملک میں ایک دوسرے کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔  پانی، بجلی، گیس بند کر کے،مہنگائی اور ناجائز تجاوزات کرکے، گھیرگھاٹ کردادا گیری سے دوسروں کا حق مارے جارہے ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کیسی پولیس، کیسی رینجرز سب کے ہوتے ہوئے سب کچھ دھڑلے سےہو رہا ہے۔

یہی تو ہماری غفلت ہے۔مادرزمین جگہ جگہ سےتڑپ تڑپ کرزلزلےکی جھلکیاں دیکھا کرخبردارکررہی ہےلیکن ہم ہیں کہ سوئے ہوئے ہیں۔ کیا نہیں پڑھا حضرت لقمان ؑنے کیا وصیت کی تھی۔ شرک نہ کرو، والدین کا احترام کرو، زمین پر اکڑ کرنہ چلو،کسی کا حق نہ مارو ،اونچی آواز میں بات نہ کرو، تکبر نہ کرو تو آج ہم کیا کر رہے ہیں؟

حق ہی توماررہے ہیں ورنہ احترام کرتے تو خود محترم رہتےمگراب مجرم ہیں۔ ابھی بھی وقت ہےاگرکچھ نہیں تو ندامت کے دوآنسو استغفارسےہی میرارب راضی ہو جائےگا۔ اس کا وعدہ ہےاس کی ذات سے مایوس نہیں۔ اللہ ہم تمام مسلمانوں کو راہ ہدایت دے۔ آمین۔

ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کی قوت بنیں اورانہیں ظلم سےنجات دلائیں۔ آئیے اپنی ہرممکن کوششوں کےساتھ ساتھ اپنے رب سےایسے جڑیں، ایسی دعائیں کریں کہ دشمن کی چالیں ان پرپلٹ جائیں۔ایسی ایمانی قوت اورمدودے ہر فلسطینیوں کےدل، آنکھیں،روح ٹھنڈی ہو جائے اور ظالم کا خاتمہ تو ہمیشہ کیلئےہوجائے۔ ہرخوشی غم کے موقع پر جوآداب سکھائے گئے ہیں ،ان کے مطابق عمل کریں۔ تہجد پڑھیں اور زبان کو ذکرِ الٰہی اور دعاؤں میں مشغول رکھیں۔

میرا مالک کریم ہے،علیم ہے،ضرورنوازے گا۔یہی میراایمان ہےاوربھروسہ۔ اللہ مدد فرما ،ہمیں اپنی محبت اوررحمت عطا فرما اوردونوں جہاں میں سرخرو فرما۔ مالک تو ہی عظیم ہے سب تعریف تیرے ہی لئےہے۔ آمین

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے