بے حرمتی یا ہٹ دھرمی

لطیف النساء

صبح کی نشریات بہت ہی اچھی ہوتی ہیں،خاص کردینی ابتدائی نشریات، تلاوت اورٓمختلف چینلزسے خلاصےتفسیراوردیگر مذہبی

پروگرامز اچھے ہوتے ہیں مگر جیسےہی پروگرام ختم ہوتے ہیں چند سیکنڈ کےبعد وہی لوفرقسم کے اشتہارات یا پھرڈراموں کی جھلکیاں دکھا کر ساراہی کباڑا کر دیتے ہیں۔ پھر ذرا ناشتے آفس اور بچوں کےاسکولز کالج کےجانے کے بعد جب ذراٹی وی کھولو توتوبہ توبہ!عجیب مجرے لگے ہوتےہیں! اتنے واحیات پروگرامز،ڈنکے کی چوٹ پرجیسے کوئی دین ایمان، حیا، گناہ اورایسے بے حیائی کے پروگرامز آتے ہیں اورآتے ہی چلے جاتےہیں ، جیسےکھلی چھٹی مل گئی ہو کوئی روکنے ٹوکنے والا بھلے نہ ملے مگر پر وگرامزبنانے والے،ایکٹرز اینکرز، کیا مہمان،کیا میزبان بالکل ہی اسلامی معاشرت کے تضاد ہوتے

جا رہے ہیں نہ لباس کے تقاضے پورےہوتے ہیں نہ کسی بھی مہذب مقدس تہوارکاخیال رکھا جاتا ہے،یہ بےحرمتی ہٹ دھرمی کیوں؟ ایسا کیوں ہے۔ برائی دکھا دکھا کر لگتا ہے سب ہی بے حس ہو گئے ہیں! معذرت کے ساتھ۔ پارٹی میک اپ سے لیکر مایوں مہندی اور نہ جانے دلہنوں کی تیاری وہ بھی۔ لباس سے لے کر جیولری ہارسنگھار بڑے اعتماد سے نوجوان میک اپ آرٹسٹ کے سپرد؟ وہ بال بنائے، سجائے، میک اپ کرے، دوپٹہ تک سیٹ کرنے اور ساتھ ساتھ دیگر کٹ پتلی مہمانوں اور میزبانوں کے نخریلے اندازاور بے تکے سوال جواب جیسے انتہائی اہم اور ضروری معلومات ہوں!چل رہے ہوتے ہیں۔ مزید عوام کوبھی ویڈیو کالزکے ذریعے شامل کیا جاتا ہے۔ کیا کہوں گناہ، سزا،جزا کیا کہوں سمجھ نہیں آرہا، کیا جا تا ہے،

کیا کوئی چیک بیلنس نہیں؟ایمان کی ڈیمانڈ کیا ہ،معاشرے کےاقدارکیا ہیں اور ہماری اسلامی تہذیب اورکلچرکیا کہتا ہے؟ اس کی کسی کو کوئی فکر نہیں۔ پھر جب برائی کو اتنی کھلی آزادی سے معصومانہ بنا کر پیش کیا جائے گا تو کیوں نہ برائی پروان چڑھے گی اور وہ المناک واقعات ہوں گے جن کی وجہ سے نہ صرف ملک بدنام ہو رہا ہے بلکہ اسلام پرمسلمانوں پرساری دنیا اعتراض کر رہی ہے،پھر ہم خود اپنا انجام بالکل ہی بھولےبیٹھے ہیں۔ زندگی کا اسٹیج کیا چاہ رہا ہے اور ہم کیا پیش کر رہے ہیں۔ڈبل اسٹیج چلارہے ہیں۔ کیوں؟ ہو گئے نا دوغلے۔ نام کے مسلمان بڑے پہلوان بھلے دنیا میں ہوں لاکھ بدنام! مگر پیسہ اور اونچا نام میرا انعام! نہیں چلے گا یہ اندا ز! یہ تو سراسر بغاوت ہے۔ اتنی برائی پھیلتی جارہی ہےکہ میں نے پڑوسن کی بڑی بیٹی سے بات کی جس کی سات بہنیں تھیں، سب شادی شدہ اللہ کا شکر!کہ دیکھاکیسے آدمی لڑکی کے بال کاٹ رہا تھا۔ سیٹ کررہا تھا۔ لڑکی کو ہاتھ لگاتے اسے ذرا شرم نہ آئی۔ نہ ہی لڑکی کو لاج آئی ۔ آدمی سے غیر مردسے بال کٹواتے، تو اس نے یہ کہہ کر مجھے حیران کر دیا کہ آنٹی میں تو خود بلکہ ہم سب جینٹس سے بال کٹواتے ہیں۔

اسٹیپس میں کسی اورسےہمیں سمجھ نہیں آتا! بتائیے؟ جبکہ ان کےوالد صاحب کوانتقال ہوئے 25سال سے زیادہ ہو چکے ہیں اور گھر میں سب کے بچے بچیاں ہیں۔ جب امائیں ایسی ہوں گی تو آگے نسلیں کیسے پروان چڑھیں گی؟ کون ذمہ دار اس تباہی کا۔اس آزادی کا، ہم خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔عذاب کو دعوت دے رہے ہیں۔ وہ ہے کہ ہمیں ڈھیل دیئے جا رہا ہے۔ میری گزارش ہے ان میڈیا والوں سے خدارا اپنا قیمتی وقت اور صلاحیت معاشرے کے سدھار اور اپنی آخر ت کے سدھار پر لگائیے۔ معاشرے کو برائی سے بچائیے اور حیا امن و آشتی کا پودا لگائیے کیونکہ آپ اپنی صلاحیت کا جتنا اچھااستعمال کر سکتے ہیں کوئی اور نہیں کرسکتا۔ لاکھوں کروڑوں لوگوں کا رجحان آپ کی گرفت میں ہے اور موقع بار بار نہیں ملتا۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں آنکھ،کان، زبان، دل اور ہرعضوِجسم کا صحیح اور جائز استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے