سقوط ڈھاکہ

احسن اختر

جن لوگوں نےترکی ڈرامہ سیریز ارتغل غازی دیکھا ہےوہ ہمارے معاشرے اور وطن کے" کرد اوغلو" جیسوں کوجانچ سکتے ہیں۔ وطن کی تاریخ امت

کےغداروں سے بھری ہوئی ہے۔

تاریخ خود فیصلہ دیدےگی کہ کون کتنےمیں بکا اورکس کی کتنی بولی لگی۔کچھ خبرنہیں ہوتی کہ قوم جن کورہبر جانتی ہے۔ دراصل تاریخ میں رہزن ثابت ہوتے ہیں۔ لارنس آف عربیہ ایساسچا کردار ہے جس کو مسلمان قوم میں انتشار پھیلانے اور عرب ترک اختلافات کو ہوا دینے کے لئے مسلمان کے بھیس میں بھیجا گیا۔۔

ترک اورعرب دونوں اس کومسلمان اوراپنا اپناہمدرد سمجھتےاورباتوں میں آکر خلافت کا خاتمہ کرگئے۔دشمن جانتے ہیں کہ مسلمان قوم کو انتشار اوراختلاف میں ڈال کر شکست دی جا سکتی ہے۔

ایسی ہی کہانی ہمارے وطن کےساتھ  کی گئی۔۔۔بنگلہ بولنےوالے بھائیوں کی قدوقامت کا مذاق اڑایا جاتا۔ کہتےکہ ان کی چھاتی کم ہے۔۔مغرب والوں کو سمجھایا جاتا کہ بنگلہ بولنے والے ان پربوجھ ہیں۔۔۔۔

بنگلہ بولنے والوں کو کہا جاتا کہ آپ کے سونے جیسی قیمتی پٹ سن مغرب والےکھا جاتےہیں۔۔ بنگالیوں کےاردو بولنے کے انداز کا تمسخراڑایا جاتا۔۔۔۔۔ مشرقی بازومیں آسامیوں پرمغرب کے لوگوں کا تقررکیا جاتا۔۔۔ دو سیاسی جماعتوں کو ریاست کے گملے میں پروان چڑھایا گیا۔۔

عالمی اسٹیبلشمنٹ کی مدد فراہم ہوئی۔۔۔۔انٹرنیشنل میڈیا میں ان دوجماعتوں کے رہنماؤں مجیب اوربھٹو کوپاکستان کے نمائندوں کے طور پر کوریج دی جاتی۔۔۔۔ مجیب کی عوامی لیگ صرف مشرقی بازو میں قائم تھی اوربنگلہ بولنے والوں کی نمائندہ۔۔ بھٹو کی پیپلزپارٹی صرف مغربی بازو میں قائم اور صرف مغرب کے مفاد کی علمبردار۔۔

دونوں جماعتوں کے دفاتر اور تنظیمیں صرف اپنے اپنے صوبوں میں ہی موجود تھیں۔ان دونوں کے مقابل صرف ایک توانا آواز جماعت اسلامی پاکستان تھی جس کے دونوں بازوؤں میں دفاتر،تنظیمیں اور کارکنان موجود تھےجو اتحاد امت کی علامت تھی۔۔ جماعت اسلامی کا نعرہ تھا اکڑ گئی گردن ،تن گئے بازو جئے ترازوجئے ترازو۔۔۔1970 کے انتخابات میں نفرت اور تعصب کا جادو سر چڑھ کربولا،بھٹومغرب میں جیتا، مجیب کومشرق میں سیٹیں ملیں۔ جماعت اسلامی ہرجگہ ان دونوں کے مقابل دوسرے نمبر پررہی۔ قوم کا یہ غلط فیصلہ   ملک کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا۔۔۔ مشرق آبادی کے لحاظ سے زیادہ سیٹیں رکھتا تھا ۔مجیب کی سیٹیں زیادہ تھیں۔ حکومت اس کا حق تھا۔۔

مجیب کا اصرار کہ اسمبلی اجلاس ڈھاکہ میں ہوتاکہ وہ حکومت تشکیل دے۔ بھٹو اڑگئےکہ جو ڈھاکہ گیا اس کی ٹانگیں توڑدی جائیں گی۔ اس دھمکی کے باوجود جماعت اسلامی کےممبران اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے ڈھاکہ پہنچے،بدقسمتی سے حکومت اجلاس منعقد نہ کرسکی۔۔ پھر بھٹو نے نعرہ مارا کہ ادھر ہم ادھر تم ۔۔۔ چاہت مجیب کی بھی یہ تھی۔ اسٹیبلشمنٹ کی بھی منظوری تھی، یہود و ہنود کی خوشی بھی یہ تھی کہ سب سے بڑا ملک ٹوٹ جائے۔۔

 ملک ٹوٹ جائے

ایسا ہی ہوا

ملک دو لخت ہوا

قوم نے حق گو جماعت اسلامی کا ساتھ نہ دیا

نتیجتاً

جھک گئی گردن

کٹ گئے بازو

ہائے ترازو

ہائے ترازو

ملکی حالات پہلے سے بھی زیادہ  نازک ہیں، سازشی عناصر متحرک ہیں۔

لبرل ازم کے نام لیوا ہمارے دین اوراقدار کے درپے ہیں۔ قوم کو دیانت دار اور باکردار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔۔ورنہ " ہماری داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔

 

نوٹ:  ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

 

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے