
احسن اختر
مولانا فضل الرحمان کی تقریر پر روشن خیالوں کےمزے آگئے۔موقع ملا کہ اسلام کےخلاف منہ ٹیڑھا کرکے الفاظ چبا چبا کر بولا جا سکے۔ غیر جانبداری
سے تجزیہ کرنے پر علم ہوا کہ مولانا فضل الرحمان نے درست بات کی۔ پی ٹی آئی کے سپورٹرزکی آفاق صاحب پر طعن و تشنیع اورغلط الفاظ کا استعمال ان کے اجتماعی زہن کی نشاندہی کرتا ہے۔
مولاناطارق جمیل نے بھی ٹوئٹ کیا"ایک عالم دین کے لئے( جوعلما اورلوگوں کا مقتدی بھی ہو)شریعت کے منافی الفاظ کا استعمال بہت ہی نامناسب ہے خصوصاً عوامی اجتماعات میں اس کی رعایت رکھنی چاہیے"
مولانا طارق جمیل صاحب کا جھکاؤ عمران خان کی طرف ہونا ان کو پی ٹی آئی کی صف میں کھڑا کرتا ہے۔ مولانا صاحب کے اندر اتنا حوصلہ ہونا چاہئے کہ وہ کھل کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں۔
لبرل ازم ہمارے مسلمان بہن بھائیوں کے دماغ پر اتناحاوی ہوگیا کہ وہ ویڈیو میں موجود "آدمی کے یہ کہنے پر کہ اس کو عمران کا پیشاب بھی اچھا لگتا ہے"اور ویڈیو میں موجود اپنی ماں کے ہمراہ بیٹھی لڑکی کے یہ کہنے پر کہ " اس کی ماں عمران خان سے شادی کرنا چاہتی ہے"" اور اس کے باپ کو بھی اعتراض نہیں"عش عش کر اٹھتے ہیں اور خوشی سے بغلیں بجاتے ہیں۔
ان باتوں پر تنقید کرنے والے عالم دین کو ملکی میڈیا منفی انداز سے رپورٹ کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پرعالم دین کی تضحیک کا سلسلہ عروج پرجاتا ہے۔اس قوم کا اللّٰہ ہی حافظ ہے جو بے سوچے سمجھے ایک دوسرے کے پیچھے چل پڑتی ہے۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































