
عالیہ روف
دنیا کےسہارے عارضی ہیں دنیا کے رشتے ناطے سب وقتی ہیں ہرحقیقت سے آشنا ہیں ہم، سب مگر ایسا کیوں ہے کہ ہمیں تلاش ہی رہتی ہے،تمام عمر کبھی
کسی کے کندھے کی کبھی کسی کے بازو کی یا کبھی کسی کے ساتھ کی !ایسا کیوں ہوتا ہے سوچا جائے تو زندگی ہے اور یہاں جینے کے لیے رشتوں ناطوں سے تعلق جوڑ کر ہیی زندگی گزاری جاسکتی ہے مگر ایسا بھی نہیں کہ ہم کسی پہ اتنا انحصار کر لیں کہ اس کے بغیر جینے کا تصور بھی ناممکن لگنےے لگے حد سے بڑھکر امیدیں باندھنا بھی انسان کے لیے کبھی کبھی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اس لیے خود کو کسی بھی تعلق میں اتنا نہ بڑھائیں اعتدال ہی برتیں زندگی کے ہر معاملے میں اعتدال پسندی سے کام لیں
خود کو دھوکے میں نہ رکھیں یہ دنیا عارضی ہے فانی ہے اور اس میں زیادہ دل نہ لگائیں اللہ ربالعزت نے ہمیں کس مقصد کے لیے دنیا میں بھیجا وہ اصل مقصد واقعی میں ہے کیا یہ بات اصل میں قابل غور ہے دنیا اور آخرت میں اول وااخر سہارا صرف اللہ ہی ہے غموں کو خوشی میں بدلنے والا مشکل کو اسانی میں بدلنے والا ہماری زندگی وموت اور ہمارے ہر سانس کا مالک ہے۔
ہمارا خالق اللہ تعالیٰ ہم اہک سانس بھی اسکی مرضی کے بغیر نہیں لے سکتے اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا کیا اور پھر زندگی گزارنے کے اصول وضوابط بھی بتاے راہ راست پہ چلنے کے لیے قران وسنت نماز کا حکم دیا برائی سے بچنے اور نیکی کے راستے پہ چلنا گویا ہر بات کو ایسے واضح کیا کہ دین کا ہر ہر لفظ علمی اور عملی شکل میں آسان کر کے پیش کیا ۔ ہم آسانی سے ہٹ جائیں گے ،اپنے دین سے بھٹکیں گے اور ان باتوں پہ عمل نہ کریں گے تو دنیا کہ ان عارضی سہاروں میں ہی سہارے ڈھونڈیں گے، یہ سہارے تو ٹوٹ ہی جاتے ہیں اور ہم جان بوجھ کر ہی انجان بنے زندگی کہ قیمتی پل ضائع کرتے جاتے ہیں اور پھر دنیا میں بھی خالی ہاتھ اور آخرت کے لیے بھی کچھ عمل جمع نہیں کر پاتے وہ ایک ذات کہ جس نے ہمیں دنیا میں آنے سے پہلے دنیا کی ، دنیا کے بعد موت اور پھر موت کے بعد کی زندگی جنت دوزخ کی ہر ہر بات واضح الفاظ میں قرآن حکیم جیسی کتاب کے ذریعے بتائی ۔ ہم نادان پھر بھی ان دنیاوی سہاروں میں سکون ڈھونڈتے ہیں ہررشتے کو فنا ہے زوال ہے اتار چڑھاؤ ہےمگر فقط رب کی ذات کا ہی یہ پاک رشتہ ہے جو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہنے والا ہے اور اسی کے سہارے کو ہی سہارا بنانےمیں ہی ہماری فلاح ہے،جھکیں تو رب کریم کے آگے،مدد مانگیں تو اسی سے مانگیں۔
دکھ سکھ سب اسی سےبانٹ لیں ، وہی تو ایک ذات ہےجو سب سنتا ہے خوشی میں ساتھ دیتا اور غم میں صبر اورسہارا عطا کرتا ہے۔ وہی ہے جو مشکل راہوں میں ایک ایسا راستہ بنا دیتا ہےکہ انسان تو تصور کربیٹھتا ہے کہ اب تو اس معاملے کا کوئی حل ہے ہی نہیں۔ اب تو اللہ کےسوا کوئی اس مسئلے کو حل نہیں کر سکتا۔ یہی بات، یہی سوچ ہمیں سب سےپہلے رکھنی ہے کہ اللہ ہی پر توکل کرناہے اور اسی سے لو لگانی ہے اسی سے امید اسی ے سب مانگنا ہے جب اسی پہ سب چھوڑیں گے نا تو وہ تو بلاتا ہے ہمیں کہ میری طرف آو مجھ۔ سے مانگو بس ہم ہی راستہ بھٹک جاتے ہیں ۔
در در کی ٹھوکر کھا کر اللہ کے در پہ آتے ہیں جبکہ ہمیں اس حقیقت کا پتہ ہے کہ فقط اللہ ہی کا سہارا ہے جس کے بعد اور کسی سہارے کی ضرورت نہیں رہتی ! اور یہ ہی ایک واحد حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا !!!
کہ اللہ ہی کا سہارا کافی ہے۔




















