
عالیہ روف
ہرلفظ قابل بیاں نہیں ہوتا۔ کچھ باتیں ان کہی ہوتی ہیں،کچھ قصےادھورے بھی رہ جاتے ہیں۔ کچھ رشتے کچےدھاگے جیسے ہوکر بھی عمر بھر نبھادیے جاتے
ہیں اورکچھ خونی رشتے بھی بہت جلد ٹوٹ جایا کرتے ہیں۔ بات مان کی ہوتی ہے، بات احساس کی ہوتی ہے، بات عزت کی بھی ہوتی ہے۔
کہیں جھک جائیں ،کہیں جھکا لیں ،کہیں کوئی روٹھ جائے تو کہیں منا لیں۔ ہر بار کسی کی عزت نفس کو کچلا نہیں جاتا اور ہر بار خود کو بھی نیچا نہیں دکھایا جا سکتا۔
توازن تو ہرجگہ برقرار رکھنا چاہیےکہ یہی تو شان ہوتی ہے اچھے تعلقات کی۔ کبھی کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہچانی چاہیے کسی کااعتبار نہیں توڑنا چاہیے۔
کوشش یہی رہنی چاہیے کہ کسی کو خوشی نہ دے پائیں توغم کے بھی ذمہ دار نہ ہوں۔ جتنا ہو سکے خود کوصاف رکھیں زبان سے کردار سے ہراعتبار سے تاکہ رب کے حضور ہمارا مقام اچھا بن جائے۔ہرانسان کو ٹھیک کرنا ہمارے بس میں نہیں لیکن خود کو درست راستے پہ چلنے کی عادت ڈالنا ہمارے ہی بس میں ہے، اللہ تعالی ہم سب کو اپنے بتائی گئی راہ ہدایت پہ چلنے اور ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائیے ۔آمین
عا



































