
عالیہ روف
زندگی دو پہلووں کی کشمکش کا نام ہےایک مثبت اور دوسرا منفی ،موجودہ دور کی تیزی سمجھ لیں یا ہماری اپنی ہی لاپروائی کہ جس کی وجہ سےنہ اپنوں
میں اپنا پن دکھائی دیتا ہےاور نہ ہیں خونی رشتوں میں پیاراوراحساس باقی رہ گیا ہےاوران سب کی صفائی دینا بھی بہت ہی آسان ہوگیا ہےکہ وقت نہیں ملتا مصروفیت بڑھ گئی ہےیا بڑھا دی گئی ہے، وقت نہیں مل رہا یا ہم وقت دینا ہی نہیں چاہتے۔
سوچنے کی بات ہے کہ جہاں ہم کو جانا ضروری وہاں تو وقت نکالناہی پڑتا ہے، ویسے ہی جہاں ملنا چاہیں تومل بھی لیتے ہیں لیکن یہاں بات اب اپنی پسند اورناپسند پر پہنچ چکی ہے، دلوں میں چاہتوں کی جگہ عداوتوں اورمقابلوں نے لے لی ہے، ہر کوئی کسی ایسی بے معنی سی دوڑمیں بھاگا جارہا ہے۔ اس بات سےبےخبرکہ یہ دوڑ تو بےکار کی دوڑ ہے۔ ہم اپنے مستقبل کی فکرمیں حال کوبھی کھورہے ہیں جبکہ حال تو ہمارے بس میں ہے جبکہ مستقبل کا تو کسی کواندازہ نہیں جانےکب زندگی کی شام ہو جائے تو کیوں نہ حال ہی میں جیا جائے بھرپور طریقے سے اپنے دین اسلام کے مطابق قرآن وسنت کی روشنی کے مطابق زندگی کو ان اصولوں کے مطابق گزاراجائے تاکہ دنیا وآخرت میں مقام بن سکے،حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی تعلیمات کا بھی ناصرف مطا لعہ کیا جائے بلکہ اس کے مطابق زندگی کو گزاراجائے تاکہ دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکیں بہتر یہ ہے کہ مقابلے سے بچا جائے اگر کوئی برا کرے تو ضروری نہیں اس کے ساتھ بھی برا کیا جائے،جب آپ بھی ایسا سلوک کرتے پیں تو برائی وباکی طرح پھیل کرتمام معاشرے میں نفرت پھیلانےکا سبب بن سکتی ہے، اگر آپ صبرسے کام لیں تو اس۔ نیکی سے آپ بہت سی برائی کی روک تھام میں ایک معاون کردارادا کررہےہیں۔
کسی کی خوشی میں مسکانا ،کسی کےغم میں شریک ہونایہ سب ایک مثبت پہلو ہیں ،اگر آپ کسی کی خوشی کی وجہ نہیں توغم کی وجہ بھی نہ بنیے۔ایسے ہی اگر آپ کسی کو اچھا نہیں کہ سکتےتو برا بھی نہ کہیں۔ کبھی کبھی ہماری چھوٹی سی کوشش چھوٹا ساقدم بہت سی برائیوں کو روکنے اوراچھائیوں کی بنیاد رکھنےمیں اہم کردار کرتاہے،
اللہ تعالیٰ تو قرآن میں فرماتا ہےکہ انسان کو وہی ملتا ہےجس کی وہ کوشش کرتا ہے۔
منفی سوچ کی وجہ کئی بارحالات واقعات یاحادثات بھی ہوسکتے ہیں مگر کسی بھی معا ملےکو سلجھانے کے لیے شائستگی محبت اوراحساس کی ضرورت ہوتی ہے اورجب کویی مسئلہ نامکن لگےتواسےمحبت اورمثبت لہجے ہی سےسلجھایا جا سکتا ہے۔
اوراس کام کوشروع ہم اپنی ذات سےکریں کیوں کہ جب تک ہم اپننی اصلاح نہں کرتے جب تک ہم خود سےمحبت نہیں کرتے،خود کو وقت نہیں دیتے، خود کو جج نہیں کرتے ہم کسی اور کی اصلاح سے قاصر ہیں ۔ پہلا قدم پہلا امتحان ہم نےخود ہی کا لینا ہےتاکہ ہم خود کی اصلاح کرکے دوسروں کی رہنمائی باآسانی کرسکیں تو آج ہی سےخود پر اپنی ذات پہ ایک تنقیدی جائزہ لیں تاکہ ہم اپنی خامیوں کی اصلاح کی کوشش کر سکیں۔



































