
عالیہ رؤف/ سیالکوٹ
بنا سوچےسمجھےکبھی کبھی خاموش ہوجانا چاہیے،ہمیشہ دوسروں کوسنا نا،ہمیشہ یادکرتے رہنا،کبھی کبھی دوستو! دل یہ بھی تو کرتا ہے ناکہ خود سے
کچھ کہا جائے خود سےکچھ سنا جائے،کبھی کبھی اندر کے حال کا خود بھی جائزہ لینا چاہیے۔
کبھی کبھی اپنی جگہ کےخالی ہوجانےپریہ محسوس کرنابھی ضروری ہےکہ زندگی آپ سےکیاکام لےرہی ہے،آپ کس کی ضرورت ہو ،کس کی محبت ہو اور کس کی مجبوری ،کبھی کبھارکسی کی خوشی میں ہی خوش ہونا کسی کے آنسو گرنے سےپہلےاپنائیت کا اایسا احساس بن جانا چاہیے کہ اس کا غم کچھ وقت کے لیے بھلایا جائےاور مختصر یہ کہ کبھی کبھی اپنی ذات سےہٹ کر اللہ کی رضا کے خیال میں کوئی اچھا عمل کرنے کی کوشش کچھ آخرت کے سامان کی تیاری اور خاموشی کا لبادہ اوڑھ کر رب سے جڑ جانا چاہیےکہ اللہ کو ہمارا اس کی طرف پلٹنا پسند آجائے۔



































