
عالیہ روف بٹ
کچھ دکھ سہنے پڑتےہیں کیونکہ کچھ دکھ بانٹےنہیں جاسکتے اور یہی تووہ دکھ ہوتےہیں جو صرف ہمارے لیےہوتے ہیں یعنی صرف اپنےیہ دکھ
ہمارے ساتھ ہمییشہ چلتےہیں، خاموشی سے ہمیں ان کے ساتھ جینےکی عادت ہو جاتی ہےاور یہ ہماری زندگی کا حصہ ہوتے ہیں ۔
زندگی دکھ سکھ کی ایک ایسی داستان ہےجو ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہےجیسے دن اوررات موسم کا بدلاو اور ہر نظام اتار چڑھاؤ رکھتا ہے بلکل ایسے ہی زندگی میں دکھ سکھ غم وخوشی ساتھ ساتھ جلتے ہیں۔ وقت کیسا بھی ہوگزر ہی جاتا ہے، بس کبھی آزمائش کی گھڑی آن پڑے تو صبر کا دامن تھام لینا چاہیے۔
بےشک اللہ صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ آنکھوں سے آنسوؤں کا رشتہ بہت گہرا ہے، میں نے پڑھا ہےکہ جن کے دل نرم ہوتے ہیں ان کی آنکھیں جلد نم ہو جاتی ہیں اورجن کے دل سخت ہوتے ہیں ان کی آنکھیں خشک ہوجاتی ہیں۔ زندگی چاہےجتنا بھی ستائے دل محبت وہمدردی کے جذبے سے خالی نہیں ہونا چاہیے۔
انسانیت کاجو درس دین اسلام نے دیا ہے ان چراغوں کوروشن رکھنے کے لیے پر عزم رہنا ہےکوئی موسم ہو،حالات کیسے بھی ہوں ہمیں ہمت نہیں ہارنی ہے اور محبتیں بانٹنے کے اس سلسلے کو جاری رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ان شاللہ



































