
عالیہ رؤف /سیالکوٹ
وقت وقت کی بات ہےمیں خیالوں میں رہا تو بڑا معتبررہاپھرمیں خواب کی شکل اختیارکرگیا خواب بھی ایسا جو کہ کھلی آنکھوں سےدیکھاجائےاورچاہت
اورتڑپ ایسی کہ رب بھی اپنی مدد شامل کردے۔ بس نیت ہی تو ہرکام کا آغاز ہوتی ہے۔جیسے ہم کچھ بھی کرتے ہیں نیت تو لازم ہوتی ہےکچھ کاموں کی نیت ذہنی ہوتی ہےمگر کچھ کی نیت زبانی طور پر بھی کرنی ہوتی ہے۔
کچھ کام ایسےہیں جو دنیاوی اورکچھ دینی بھی جیسے کہ نمازجب نمازکی نیت ہو توصرف اللہ ہی کےساتھ بات کرنی ہےاورنیت بھی یہی کی جاتی ہے،اسی طرح کسی بھی کام کا شروع کرنےسےپہلےارادہ کرنااہم ہےجتنا ارادہ مضبوط ہو گا، اتنا ہی نتیجہ اچھا ہوگا کچھ خواہشیں ایسی ہوتی ہیں یا کچھ چیزیں ایسی کہ انسان ان کوپا کران کی قدرکرناچھوڑدیتا ہے،انسان بس خواہشوں کے اس جنگل میں کھوسا گیا ہےجس میں کھوکروہ ایسے ہی کسی اپنےکو نظر انداز کرتا چلا جا رہا ہے،جب میں خیال تھا ،جب میں خواب تھا تو کتنی قدرتھی میری۔ کتنی جانیں قربان ہوئیں ۔ کس قدرمشکلات ظلم وستم کےبعد ہی توغلامی سے چھٹکاراملا تھا۔ پہلے تو غیروں کےبس میں تھا تو میری قدرتھی ، مجھےحاصل کرنے کےلیےجان کی بازی تک لگائی گئی مگر اب جبکہ میں آپ کےہاتھ ہوں اب میری قدر، میری اہمیت کیوں کھوگئی ہے،ماں جب بچےکو پالتی ہے تو اس کےبارے میں بڑے خواب دیکھتی سب کامیابیاں اورخوشیاں اس کےدامن میں بھرنےکی خواہش کرتی ہے۔
مالی کوئی باغ اگائے تو دن رات صرف کرتا ہے جب اس میں پھل پھول لگتےہیں تو کیا وہ اس باغ کواجڑنےدے گا۔ماں باپ اپنے بچوں کا کبھی براکرسکتے ہیں بلکہ وہ تو جان دے کر بھی اپنے جگر کے ٹکروں کو بچانے کی حتی الامکان کوشش کریں گےمیں بھی تو آپ کا اپنا ہوں میں ہی تو وہ سایہ ہوں کہ جس کے سائے میں آپ سب خود کو آزاد محسوس کرتے ہو۔ میں ہی تو ہوں جس نے آپ کو پہچان دی ۔ نام دیا دنیامیں ایک مقام دلایا اور آپ سب میرے ساتھ کیا کررہےہو۔ میں ہی ہوں وہ پاکستان کہ جسے حاصل کرنےکے لیےانتھک کوششیں ہوئیں اوراب جبکہ مجھے حاصل کر چکےتو پھرآپس کی لڑائی جھگڑوں میں میری بنیادوں کو کیوں ہلا رہے ہو کیوں کھوکھلا کررہے ہو۔جڑوں کو میری میری سالمیت اورمیری مضبوطی ہی میں آپ سب کی کامیابی ہے 14اگست آرہی ہے اور ظاہری دکھاوےسےملک کی بقا نہیں بلکہ خود سےعہد کرلیجیےاپنے وطن کو عزت دیجیے۔ اس کی استقامت اور اس کی کامیابی کے لیےکوشش کیجیےکیونکہ میری بقاہی میں توآپ سب کی بقاہے۔ میں گیا وقت تونہیں۔ میں گیا وقت تو نہیں جسے تم یونہی بھلا دو گے۔
میں تمہارا آج ہوں جسےتاعمر تم دعا دو گے
پاکستان زندہ باد



































