مہنگائی ،بد امنی اور بیروزگاری

 ثمینہ گل/ منصورہ لاہور

مہنگائی ایک بڑھتا ہواناسورہے جو بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اوردرآمدات کی کمی

ہے ۔اصل میں حکومتوں کا کام  برآمدات ، سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانا اورملکی ذخائر کی دریافت ہوتا ہے ۔ ان چار چیزوں میں اہم چیز ملکی ذخائر کی دریافت ہےاور کسی بھی حکومت نے ان چاروں اہم کاموں میں کسی قسم  کی دلچسپی  نہیں لی اورنہ کوئی پیش رفت ہوئی ۔

 حکومتوں نے صرف کرسی کی سیاست کی  اور پاکستان کی ترقی سےان حکومتوں کو کوئی سروکارنہیں ۔پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے ۔ بلوچستان میں ریکوڈک کے مقام پر سونے کے ذخائر ہیں۔ ایک حکومت نے تو وہ غیرملکی حکومت کو سستے داموں بیچ دیئے ۔ پاکستان زراعت میں ناصرف خود کفیل ہوسکتا ہےبلکہ زر مبادلہ کے ذریعے اپنے قرضے اتار کردوسرے ملکوں کو قرضہ دے بھی سکتا ہے ۔

پاکستان میں نااہل حکومتیں آتی رہی ہیں ۔کسی نے برآمدات ملکی زرعی ، صنعتی اور کاروباری ترقی کے لئے کوئی کام نہیں کیا اور نہ توانائی کے حصول کے لئے سستی بجلی ، ڈیم بنانے اور متبادل ذرائع پر کوئی منصوبہ بندی کی گئی۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی اورساتھ ہی ملک میں پڑھےلکھےقابل نوجوانوں کی بیروزگاری نے بد امنی کوفروغ دیا ہے۔جب نوجوانوں میں بیروزگاری ہوگی اورہوش ربا مہنگائی ہوگی تو بد امنی خود بخود ہوگی ۔ملک سے بد امنی کو روکنےکے لئےنوجوانوں میں بیروزگاری ختم کرنا ہوگی اور مہنگائی کے عذاب کو روکنا ہوگا ۔یہ سب اس صورت میں ہوگا جب حکومتیں اپنے کام میں مخلص ہوں گی ۔

 بیروزگاری ایک ایسا سنگین مسئلہ ہے جس کی وجہ سے بہت سی سماجی برائیاں جنم لیتی ہیں اوراس وجہ سے خطرناک حالات پیش آتےہیں اور ملک پستی کی طرف چلا گیا ہے ۔بیروز گاری ایسی برائی ہے جوشریف شہری کو برائی کی طرف راغب کرتی ہے ۔ جھوٹ ، دھوکہ اور فریب جیسے گناہ بیروزگار انسان کے لئے عام سی بات بن جاتی ہے۔ اس کی وجہ سےلوٹ مار عام ہوجاتی ہے ۔ناصرف اس سےشہریوں کا نقصان ہوتا ہے بلکہ پوراملک اس نقصان کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔

 اس طرح لوگ سیاست دانوں اورحکومت دونوں سے نفرت کرنے لگتے ہیں۔ملک میں پھر ہڑتالیں ہوتی ہیں اورلوگ دین سے دوراور برائی سےقریب ہوجاتےہیں ۔ بہت زیادہ تعلیم یافتہ لوگ اپنی بڑی بڑی ڈگریاں لے کر گھر بیٹھے ہیں یا پھر مجبوری کے تحت فیکٹریوں میں معمولی نوکریاں کرنے پرمجبور ہیں ۔اس وجہ سے خاص طور پر لڑکوں میں تعلیم کا رحجان ختم ہو رہا ہے ۔

حکومت کو چاہیےکہ وہ مختلف اقدامات کے ذریعے بیروزگاری جیسی سماجی برائی کو جلد ختم کرے اورناجائز ٹیکس ختم کرے۔ برآمدات بڑھانےکے اقدامات کرے ۔جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرے ۔تعلیم اور ہنرمندی کوزیادہ سے زیادہ فروغ دےتاکہ سب کارآمد شہری بن سکیں اورکوئی غیر تعلیم یافتہ اور بے ہنر نہ رہے ۔

حکومت کا فرض ہے کہ بیروزگاری جیسی سنگین اور سماجی برائی کو نظر انداز نہ کرے تاکہ ملک سے بد امنی اور مہنگائی ختم ہو ۔ یہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب حکومت اسلامی اور صحیح لوگوں کے ہاتھ میں ہو یعنی حل صرف جماعت اسلامی۔

 

 

نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے