سید مودودی رحمتہ اللہ علیہ

ثمینہ گل بنت سید ابراہیم

مولانا مودودی کی وفات کی خبر منصورہ میں بم کی طرح پھٹی۔ گویا ایسے محسوس ہو رہا تھا جیسے منصورہ کے رہائشیوں کا سائبان عین تیز دھوپ میں سر سے ہٹ گیا ہو ۔

مجھے وہ دن اچھی طرح یاد ہے مولانا مودودی کے وفات کی خبر سن کر سب لوگ زاروقطار رونے لگے ۔ میں اسوقت آٹھویں کلاس میں تھی اور میرا خود دل غم سے پھٹا جارہا تھا ۔ اس دن اور بلکہ کئی دن منصورہ میں نہ ڈھنگ سے کسی گھر میں کھانا پکا اور نہ ہی کھانے کو دل چاہ رہا تھا۔ میرے ابو (صاحبزادہ سید محمد ابراہیم) کا شدت غم

سے برا حال تھا مولانا نے ابو کو بیٹا بنایا ہوا تھا ۔

ابو بتاتے ہیں کہ میرے اپنے سگے والد کی وفات کے وقت میرا ایسا براحال نہیں تھا جیسا مولانا کی وفات کے وقت ہے ۔

   جب مولانا کا جسد خاکی لاہور پہنچا اسوقت مجھے اچھی طرح یاد ہے اندر گراؤنڈ میں جو گھر کے اندرونی حصے میں بنا ہوا ہے عورتوں کا ایک جم غفیر تھا اور میں اس قطار میں جو نظم و ضبط والی خواتین اور جمعیت کی لڑکیاں کھڑی تھیں سب سے پہلے کھڑی تھی ۔ جب میں گیٹ کے سامنے تابوت ٹرک سے اتارا جا رہا تھا  ایسے مجھے محسوس ہوتا تھا جیسے میرا دل ڈوب رہا ہے اور آنکھوں سے آنسو مسلسل  بہ رہے تھے اور میں بے آواز رو رہی تھی ۔    ٹینٹ لگے ہوئے تھے ۔ جس جگہ مولانا اپنی عصری مجلس منعقد کرتے تھے اس جگہ ان کا تابوت کھول کر رکھا گیا ۔ اور اس میں سے عجیب سی مسحور کن خوشبو آرہی تھی ۔ پھر ایک طرف مردوں کی قطار تھی اور دوسری طرف عورتوں کی قطار تھی ۔ جو مولانا کی زیارت کرتے ہوئے اندر سے باہر کی طرف جا رہے تھے اور لوگوں کی ہچکیوں کی اور قرآنی آیات کے ورد کی آوازیں بنبنھاہٹ ک طرح ابھر رہی تھی فضا سوگوار لیکن باوقار تھی مولانا کے چہرے پر عجیب ملکوتی سا حسن تھا ۔ انکے سرہانے انکی بیٹی اسما یا حمیرا مودودی بیٹھی تھیں ۔

وہ کبھی مولانا کی داڑھی کفن کے اندر کرتیں اور کبھی باہر نکالتی تھیں اور ان کو دیکھ کر میرا دل غم ناک تھا ۔میں ان کے ساتھ ہی کھڑی رہی ۔میں وہاں پاکستان کے صدر ضیاء الحق کو دیکھا ان کے ساتھ جنرل سوار خان تھے اور دونوں بری طرح رو رہے تھے ۔ بےشمار علما کرام اور ہر طرح کے لوگ آرہے تھے دیداد کے لئےاور سب مرداور خواتین رو رہے تھے ۔

جب کافی رات ہوگئی تو امی نےگھر جانے کا کہا کہ منصورہ خواتین واپس جا رہی ہیں تم بھی چلی جاؤ۔ اسوقت میں نیا نیا پردہ شروع کیا تھا کچھ دن ہوئے تھے پردہ کرتے ہوئے۔ میاں طفیل صاحب کی بیٹی سلمی آپی نے مجھے کہا ثمینہ میرا برقعہ چوری ہو گیا ہے اپنا برقعہ مجھے دو میں نے اپنا برقعہ ان کو دیا اور خود گاڑی میں دوپٹہ پہن کر آئی ۔ مولانا کے دیدار کا سلسلہ صبح تک جاری رہا ۔

اگلی صبح ہم نے دیکھا کہ منصورہ مسجد لوگوں سے بھری ہے اور دن چڑھے تک لوگ قرآن پڑھتے رہے اور مولانا کی یاد میں روتے رہے ۔ لوگوں کو کسی نے بھی نہیں بلایا تھا قرآن پڑھنے خود بخود آرہے تھے مولانا مودودی کی محبت میں جو خالصتاً اللّٰہ کے لئے تھی ۔اگلے دن اخبار دیکھا تو اس میں ایک خبر لگی ہوئی تھی کہ مولانا مودودی کی وفات کی خبر سن کر پیپلز پارٹی کے لوگوں نے بھنگڑا ڈالا اور شکر کیا ۔ یہ خبر پڑھ کر میرے تن بدن میں آگ لگ گئی اور اس آگ نے مجھ سے ایک مضمون لکھوا دیا بڑا لمبا مضمون لکھ کر پروفیسر فروغ احمد صاحب کو دکھایا تو انہوں نے پوچھا پہلے بھی لکھتی ہو ۔میں نے کہا نہیں پہلی بار لکھا ہے ۔ تو انہوں نے بہت شاباش دی اور کہا لکھتی رہو پہلی بار لکھا ہوا نہیں لگ رہا غلطی ایک بھی نہیں ہے اور تحریر پر آپکی مضبوط گرفت ہے ۔ وہ غم ناک منظر میں ابھی بھی نہیں بھولی ۔

مجھے وہ منظر بھی یاد ہے جب میں بہت چھوٹی تھی اپنے ابو کے ساتھ دفتر میں آتی اور مجھے بابا جی بہت اچھے لگتے جب وہ بولا کرتے تھے۔ ابو کا جو دفتر تھا وہ جہاں عصری مجلس ہوتی تھی اس کے بلکل سامنے تھا ۔

میرے ابو نے تعلیم سے فراغت کے بعد ایک رسالہ تسنیم نکالا تھا ۔ جب رسالہ چل پڑا تو مولانا کوثر نیازی نے دھوکے سے اسکی ادارت اپنے نام کرلی ابو غصے میں رسالے کا دفتر جو خود ہی بنایا تھا چھوڑ کر اپنی سائیکل بھی وہیں چھوڑ کر آگئے ۔ میاں طفیل صاحب سے سلام دعا بھی تھی ۔ ابو بتاتے تھے کہ میاں طفیل صاحب مجھے ملے اور اپنے گھر لے گئے دوپہر کا وقت تھا کھانا لائے ڈونگے میں شوربہ اور ایک بوٹی تھی ۔ ابو بتاتے تھے کہ میں نے شوربہ اپنی پلیٹ میں ڈالا تو میاں صاحب نے بوٹی میری پلیٹ میں ڈال دی ۔ ہم نے کھانا کھایا ۔ پھر میاں صاحب نے کہا آپ جماعت کے دفتر آجائیں ۔ میں نےکہا  سوچ کر بتاؤں گا پھر ہم کافی دیر گفتگو کرتے رہے ۔ خیر ابو گھر واپس آگئے ۔ اسی دن شام کو جماعت کے ڈرائیور چچاغفور گھر آئے اور کہاابراہیم صاحب وڈےمولوی صاحب آپ کو بلا رہے ہیں ۔ میں نے کہا ابھی ۔ بولے نہیں صبح آجانا ۔ اب ابو کی زبانی ۔

اگلے دن میں صبح اچھرہ مولانا کے دفتر گیا مولانا ملے بولے نوکری کرو گے میں نےکہا کرلوں گا ۔ کہنے لگے ٹھیک ہے آپ کے پاس سائیکل ہے میں نے کہا وہیں پھینک آیا ہوں ۔ کہنے لگے اچھا نئی سائیکل آئی ہے وہ آپ لے لیں ۔ اور آپ کی نوکری  آج سے ہی شروع ہے ۔ پھر فرمایا آج ترجمان القرآن کی ترسیل کرنی ہے اوورٹائم بھی لگے گا اور میرے ہاتھ میں ایک ہزار روپے دےدئیے ۔

میں نے گھوم پھر کر دفتر کا جائزہ لیا ۔  دفتر کے لوگوں سے ملاقات کی اور ظہر کے بعد میں دیکھتا رہا کہ کیا کیا کام لوگ کررہے ہیں ۔ پھر عصر کا وقت ہوا ۔اس وقت عصری مجلس نہیں ہوتی تھی ۔ میں نے دیکھا لوگ فارغ ہیں ۔ تو ان کو دفتر کے صحن میں دری بچھانے کا کہا تو جواب ملا عشا کے بعد اوور ٹائم لگائیں گے ۔ میں نے سب کو اکٹھا کیا ترجمان القرآن منگوائے ان کے بنڈل بنوائے اور بنائے ملکر پھر ان کو گاڑی میں ڈال کر لےگئے اور ریل کے ذریعے پورے پاکستان میں ترسیل کے لئے بھیج دیئے  مغرب سے پہلے ہی فارغ ہوگئے اور اس میں خرچ آیا چار سو کچھ روپے اور چند آنے ۔

واپس آکر بقایا رقم مولانا کو واپس کی انکو یقین نہیں آرہا تھا کہ اوور ٹائم کےبغیر اتنا سستا کام ہوگیا اور اتنی جلدی ۔

بہت خوش ہوئے اور فرمایا آج سے میرے گھر کا بجٹ بھی آپ کے حوالے۔جب ابو جماعت میں آئے تھے تو مولانا ابو کے کام سے بے حد خوش ہوئے اور ابو کو کچھ پیسے دینے لگے تو ابو نے مولانا سے بصد احترام کہا میں سید ہوں اور تنخواہ کے سوا کچھ نہیں لیتا تو مولانا نے فرمایا آپ میرے بیٹوں کی طرح ہیں جس طرح ان کو جیب خرچ ملتا ہے اسی طرح آپ کو ملے گا ۔ مولانا کی وفات کے بعد بیگم مودودی نے جب ابو کو جیب خرچ بھیجا ابو نے لینے سے انکار کردیا اور کہا مولانا اب اس دنیا میں نہیں ہیں میں نہیں لوں گا تو بیگم مودودی نے فرمایا میں تو ابھی زندہ ہوں جب تک میں زندہ ہوں آپ نے اپنا جیب خرچ مجھ سے لینا ہے ۔ پھر ابو نے جیب خرچ وصول کرلیا ۔

مولانا مودودی کو ہم لوگ اپنے گھر کا ممبر سمجھتے تھے بے دھڑک ہم انکے گھر جاتے اور دفتر بھی اور ہم نے مولانا کو  کام کرنے باوجود شفقت اور محبت کرنے والا پایا ۔

ایک بار جب ہم لوگ اچھرہ میں رہتے تھے ہماری دودھ والی اماں کے پوتے کو کتے نے کاٹ لیا بری طرح کاٹا تھا دس بارہ سال کا بچہ تھا ۔ ابو اسکو اٹھا کر لے گئے مولانا نے اپنے تھوک سے اسکا علاج کیا پانی میں اپنا تھوک شامل کیا اور ابو نے بچے کو خود اس پانی سے نہلایا اور مولانا نے مٹی میں اپنا تھوک ملایا اور اس مٹی کو بچے کے زخموں پر لگایا ۔ اللّٰہ کے حکم سے بچہ خود چل کر گھر آیا اور تین دن میں وہ بچہ مکمل طور پر ٹھیک ہوگیا ۔ اس بات کا بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ مولانا کے خاندان کے تھوک میں شفا ہے ۔ اللّٰہ کی قدرت سے ۔

جب منصورہ میں 74میں ایک تقریب ہوئی کہ مولانا نے دفتر کی عمارت پر جماعت اسلامی کا اور پاکستان کا جھنڈا لہرانا تھا ۔ جھنڈوں کی رسی پر پھول پروئے تھے کہ جب پرچم کشائی ہو تو مولانا پر پھول گریں ۔ لیکن جب مولانا نے پرچم کشائی کی تو پھول سارے دفتر کی چھت پر گرے اور میں قریب ہی کھڑی دیکھ رہی تھی مجھے اسوقت اتنا دکھ ہوا میرا دل چاہ رہا تھا کہ میں بھاگ کر دفتر کی چھت پر جاؤں اور پھول مولانا پر نچھاور کروں ۔

جب منصورہ بنا تو مولانا ہر ہفتے درس دینے آتے تھے یہ سلسلہ چند درسوں تک ہی چلا ۔اور اس وقت میں کلاس چہارم میں تھی اور مولانا کا درس قرآن اپنی ڈائری میں لکھتی تھی یہ الگ بات ہے کہ میری لکھائی بہت گندی تھی بعد میں مجھے بھی سمجھ نہیں آتی تھی ۔

ابو بتاتے تھے کہ میں نے مولانا سے کہا آپ بھی منصورہ آئیں تو انہوں نے کہا ابراہیم صاحب اگر آپ میری لائبریری ایسے ہی جیسے یہ ہے اٹھا کر لے جائیں تب میں منصورہ آؤں گا۔  کیونکہ میں آنکھیں بند کرکے بھی ہر کتاب کو جانتا ہوں کہ کہاں کونسی کتاب ہے ۔

ایک بار مولانا نے ابو سے کہا کہ وہ جو ترجمہ  کرتے ہیں ان کا کیا نام ہے ؟ ابو نے کیا مولانا ملک غلام علی صاحب ہیں ۔ پھر پوچھا مولانا آپ میرا نام تو نہیں بھولیں گے ؟مولانا نے کہا ابراہیم صاحب میں آپکا نام کیسے بھول سکتا ہوں آپ کا نام ہمارے جد امجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نام پر ہے ۔

ابو کو مولانا کا امرت دھارا کہا جاتا تھا ۔

ایک با مولانا شدید بیمار ہوئے ڈاکٹروں نے ملاقاتوں اور اخبار پڑھنے پر سختی سے پابندی لگا دی۔ابو بتاتے تھے کہ مولانا نےمجھے بلایا اور کہا آپ مجھے چھپا کر اخبار لادیں ۔ میں نے کہا آپ پر پابندی ہے ۔ فرمایا آپ لے آئیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔

اب باہر پہرہ تھا ۔ میں نے باتھ روم کے دروازے کی اندر سے چٹخنی کھولی اور آرام سے کمرے کےدروازے سے باہر آیا ۔ پھر اخبار اپنی ویسکوٹ میں چھپایا باتھ روم کے باہر کے دروازےسے اندر جا کر مولانا کو اخبار دیا اور مولانا نے صرف پانچ منٹ میں اخبار کا مطالعہ کیا اور مجھے اخبار واپس کیا میں نے حیران ہوکر پوچھا بس پڑھ لیا تو انہوں نے مسکرا کر فرمایا آپ لے جائیں اور جب تک میں اس قید میں ہوں آپ اخبار ایسے ہی لاتے رہیں ۔

ابو نے بتایا کہ ایک دن میں دفتر گیا تو مولانا کے دونوں پاؤں سوجے ہوئے دیکھے ۔ مجھے کہا ابراہیم صاحب پتہ نہیں یہ پاؤں کیوں سوج گئے ہیں ؟میں نے زمین پر بیٹھ کر پاؤں کا جائزہ لیا مجھے ٹانگوں میں بندھا ہو ازابند نظر آیا ۔ میں نے کہا مولانا مجھے سمجھ آگیا کہ آپ کے پاؤں کیوں سوجے ہوئے ہیں ۔میں پائنچے اوپر کرکے ازار بند کھولا جو مولانا نے اپنی ٹانگوں کے گرد کس کر باندھے ہوئے تھے پوچھنے پر بتایا ۔ رات کو ٹانگوں میں شدید درد تھا یہ درد کا علاج کیا تھا ۔ میں نے کہا آپ درد میں کس طرح کام کرتے ہیں فرمایا درد اپنا کام کرتا ہے میں اپنا کام کرتا ہوں ۔

ایک دن مولانا کے جسم میں شدید درد تھا  میں نے ان کے گردبےقرارہ سے چکر لگایا اور کہامولانا میں آپکو دبا دوں ۔ مولانا کی رگ ظرافت پھڑکی فرمایا ابراہیم صاحب حکومت مجھے نہیں دبا سکی آپ کیا دبائیں گے ۔

ایک دن میں نے مولانا سے پوچھا مولانا آپ نے اتنی کتابیں لکھی ہیں۔جتنی آپ کی عمر نہیں ہے۔ کیسے لکھ لیں۔مولانا نے فرمایا ابراہیم صاحب کئی بار میں نےعشا کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی ہے اور یہی خیال آتا آج جلدی صبح ہوگئی ہے ۔

ایک بار مولانا کی پنسل ختم ہوئی ۔ ابو چونکہ مرکزی مالیات میں نائب تھے ۔پنسل ایشو کرنے کے لئے کہا ۔ ابو نے کہا مولانا پہلے پنسل کی باقیات دیں پھر نئی پنسل ملے گی ۔انہوں نے باقی پنسل جو بچ گئی تھی بھیجی پھر ابو نے وہ رکھ کر نئی پنسل ایشو کی ۔ ایک بار دفتر کے افراد نے مولانا سے نہاری کھانے کی فرمائش کی ۔ ابو بتاتے ہیں پہلے بیگم مودودی نےاپنی کسی سہیلی سے نہاری بنانی سیکھی کچھ دنوں میں پھر مولانا نے دفتر کے لوگوں کی دعوت کی انکی بیگم نے مزیدار نہاری بنائی اور سب نے مزے سے کھائی ۔ چونکہ میرے ابو کے پاس مولانا کے گھر کا بجٹ تھا اس لئے یہ گھر کی بات میرے خیال میں صرف مجھے ہی پتہ ہے ۔ اللّٰہ مولانا مودودی پر اپنی ہزاروں رحمتیں نازل فرمائے آمین ثم آمین

جنہوں نے ہمیں فرقوں میں بٹنے سے بچا لیا اور وہ مسلمان بننے کی ترغیب دی جو قرآن چاہتا ہے ۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے