
ثمینہ گل منصورہ لاہور
حجاب مسلم خاتون کی پہچان،عزت اور حفاظت ہے ۔یہ قرآن وسنت کا حکم ہے ۔ہرحیادارخاتون اسکا اہتمام کرتی ہے۔ 2004میں جب فرانس میں حجاب
پر پابندی کا قانون منظور ہواتو عالمی اسلامی کےایک اجتماع میں امت مسلمہ کےجیدعالم دین علامہ یوسف القرضاوی کی قیادت میں یہ فیصلہ ہوا کہ ہر سال 4 ستمبر کو یوم حجاب منایا جائے گا ۔ اور اسی سال سے اس کا آغازہوا ۔
یہ دن ہمیں اس واقعہ کی بھی یاد دلاتا ہےکہ محترمہ مروہ اثربینی جرمنی میں بھری عدالت صرف اس لئے بے دردی سے شہید ہوئی کہ اس نے حجاب اتارنے سے انکار کیا تھا ۔ یہ یورپ کی کھلی غنڈہ گردی تھی ۔
اسی طرح یمن کی عرب لڑکی توکل کامران کو نوبل پرائز کے لئے نامزد کیااورجب وہ تقریرکرنےڈائس پرآئی وہ باحجاب تھی ۔سٹیج سیکرٹری نےسوال کیا حیرت ہے آپ ایک پڑھی لکھی خاتون ہیں ۔ پھر بھی حجاب کرتی ہیں ؟ اس نے جو جواب دیا وہ اپنے آپ کو فیشن پرست کہنے والوں کے منہ پر ایک طمانچے سے کم نہیں اورآب زر سےلکھنے کے لائق ہے ۔
اس نے جواب دیا زمانہ قدیم میں جب لوگ جاہل تھےتوکپڑوں سےباہر تھے جوکچھ آج میں پہنےکھڑی ہوں یہ تہذیب انسانیت کا سب سےاعلیٰ درجہ ہے ناکہ رجعت پسندی ۔ اب اگر کوئی کپڑوں سے باہر آتا ہے تو وہ زمانہ قدیم کا جاہل انسان ہے. پاکیزگی حیا اور حجاب کے نظام میں پوشیدہ ہے ۔
حیا کے سلسلے میں قرآن میں سورۃ نور آیت نمبر 30 میں اللّٰہ نے مومن مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے حکم دیا ہے۔ "مسلمان مردوں سے کہو اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں ۔"
اسی طرح مسلمان عورتوں کو ھی حکم دیا کہ "مسلمان عورتوں کوکہو وہ اپنی نظروں کوبچا کررکھیں اوراپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں ۔"اسی طرح سورہ احزاب آیت نمبر59 میں فرمایا
"اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں اور بیٹیوں اوراہل ایمان کی عورتوں سےکہ دو کہ اپنی چادروں کے پلو اپنے اوپر لٹکا لیا کریں ۔یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور ستائی نہ جائیں ۔"
حجاب کرنا دراصل اللّٰہ کا کہنا ماننا ہےاور بے حجابی ہمیں اللّٰہ سےدورکرتی ہے۔ یہ اللّٰہ کے قانون کا احترام ہے ۔ اللّٰہ سے محبت کا اظہار ہے ۔ اصل میں یہ حجاب خود خواتین کا تحفظ کرتا ہے ۔
اب ہمارے معاشرے کا حال یہ ہے کہ پاکستان میں پردے سے دور بھاگتےہیں اور یورپ میں پردے کے لئے حجاب کے لئے جنگ لڑی جارہی ہے۔ اللّٰہ ہمیں اپنے احکامات کی پابندی کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔



































