جماعت اسلامی کا یوم تاسیس

 ثمینہ گل بنت صاحبزادہ محمد ابراہیم

جماعت اسلامی 26اگست 1941میں بنائی گئی لیکن یہ آغاز نہیں تھا۔ اس تحریک کا آغاز اس وقت ہوا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےغارحرا جانا شروع

کیا . یہ تحریک اس تحریک کا تسلسل ہے جو مکہ کےغار سے لے کر طائف کے بازاروں ،ہجرت کی سختیوں ، مدینہ کی گلیوں اور بدروحنین کے معرکوں سے نبرد آزما ہوتی ہوئی ہم تک پہنچی ہے۔ یہ تحریک انسانیت کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے اور ان شاءاللہ یہ قیامت تک اپنی ذمہ داری نبھاتی رہے گی ۔

اس تحریک کا آغاز خاتم الانبیاءحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے 14سوسال پہلے شروع کیا تھا پھر یہ تحریک اپنی کامیابی کے ثمر سمیٹتی ہوئی آگے بڑھی اور خلافت راشدہ ، صحابہ کرام ، مشائخ عظام کی محنتوں سے ہم تک پہنچی ہے۔

اس تحریک کی قیادت امام ابوحنیفہ ، امام شافعی ، امام احمد بن حنبل اور امام مالک نے دن رات کی محنت شاقہ کۓ ساتھ اور وقت کے فرعون بادشاہوں جو مسلمان تھے انکی ماریں پیٹیں کوڑے اور جیلوں میں رہنے کے بعد ہم تک پہنچائیں ۔ پھر یہ تحریک وقت کے مختلف جید علماء کرام سے ہوتی ہوئی سید حسن البنا اور مولانا مودودی تک پہنچی ۔ سید حسن البنا اور سید مودودی نے بھی حکومت وقت کی ماریں کھائیں اورکئی کئی سال قیدو بند کی تکلیفیں برداشت کیں اور اس تحریک کو ہم تک پہنچایا ۔آج یہ تحریک جماعت اسلامی کے نام سے پوری دنیا میں پھیل رہی ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ اس تحریک جماعت اسلامی کےلیڈر عام جماعتوں کے لیڈروں سے الگ ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جو ہر تعصب سے پاک ہے۔ اس میں کسی قسم کا کوئی مسلک نہیں ہے۔ ہر مسلک کے لوگ اس میں شامل ہوسکتے ہیں اور ہورہے ہیں ۔

جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کا شورائی نظام ہے اور اس کے عام کارکن سے بھی مشاورت کی جاتی ہےاور اس کو بہت اہمیت دی جاتی ہے ۔ قرآن کی سورہ شوری ہے جس میں مشورے کے احکامات ہیں۔ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام آپس میں مشاورت کرتے تھے ۔ اس لئے یہ سنت کا اتباع بھی ہے۔

اسی طرح جماعت اسلامی کی شفاف جدوجہد جو عوام کے لئے کی جاتی ہے۔ اس کا اعتراف جماعت کے مخالفین بھی کرتے ہیں ۔ تحریک پاکستان ، قرارداد مقاصد، تحریک نظام مصطفیٰ اور تحریک ختم نبوت سمیت ملک کے مفاد کی ہر تحریک میں جماعت نے بھرپور حصہ لیا ۔

تحریک ختم نبوت میں سید مودودی نے ایک کتابچہ ختم نبوت لکھاجس کے لکھنے کے جرم میں ان کو سزائے موت کا حکم دیا ۔اس موت کے حکم کو سید نے خوشی خوشی سنا کے یہ شہادت کی موت کا حکم ہے۔ پھر بعد میں عرب ملکوں کے دباؤ میں آکرحکومت نے موت کی سزا ختم کرکےعمر قید کی سزا سنائی اور بعد میں خود ہی رہا کر دیا ۔

جماعت اسلامی میں موروثیت نہیں ہے۔ یہاں ہر کارکن قائد اور قائدکارکن ہوتا ہے۔ کوئی ہٹو بچو کے نعرے نہیں ہوتے۔عام کارکن بھی امیرجماعت بن سکتا ہے۔مزے کی بات اوراہم بات یہ ہے جماعت میں ذمہ داری اس کو دی جاتی ہے،جو ذمہ داری سے بچتا ہواور سب کے مشورے سے جو خفیہ طور پر لیاجاتا ہے۔ ہر سطح کا امیر بنایا جاتا ہے۔جماعتِ کے مختلف شعبہ جات ہیں ۔اس میں  حلقہ خواتین بھی ہے۔ یوتھ بھی ہےاور اس میں بھی مکمل شوری کا نظام ہے ۔ہر شعبے میں انتخابات کے بعد کوئی ذمہ داری ملتی ہے ۔

بانیان جماعت اسلامی سید مودودی ، میاں طفیل محمد ، قاضی حسین احمد ،سید منور حسن اور سراج الحق صاحبان نے اپنے کئی کئی بیٹے ہوتے ہوئے بھی کبھی ان کو جماعت کا امیر بنانے کا نہیں سوچا کیونکہ یہ امارت یہ ذمہ داری بہت مشکل ہے۔اس کی روزقیامت پوچھ ہوگی۔ یہی وجہ ہے جب  میاں طفیل صاحب کے امیر جماعت بننے کا اعلان ہوا تو میاں صاحب نے انا للّٰہ وانا الیہ رجعون پڑھا اور جب سید مودودی نے میاں صاحب کے امیر جماعت بننےکا سنا تو انہوں نے الحمدللہ پڑھا کیونکہ یہ امیر بننا عہدہ نہیں بلکہ آزمائش ہے ۔اس لئے جماعت کی ہرذمہ داری جس بھی شخص کو ملے وہ حلف اٹھاتے ہوئے اللّٰہ کے سامنے روتا ہےاورسب افراد اس کو عہدہ ملنے پر مبارکباد کے بجائے استقامت کی دعا دیتے ہیں ۔جماعت اسلامی کی دعوت کامرکز اورمحور ہی اللّٰہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہیں ۔ اس کی دعوت کا مرکزی نقطہ ہی یہ ہےکہ اللّٰہ کی بندگی کے ساتھ دوسری بندگیاں جمع نہ کرو ۔

سید مودودی نے ایک جگہ فرمایا کہ ہم کسی کو اپنےامیر کی طرف نہیں بلاتےاور نہ کسی خاص شخصیت کی طرف دعوت دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہےکہ ہمارے کارکن اپنے امیر کی اطاعت معروف میں کرتے ہیں۔ مجہول اور منکر کو اپنےقریب بھی نہیں آنے دیتے۔ پاکستان میں جماعت اسلامی کے شاندار ماضی نے اس کے تابناک مستقبل کی راہ متعین کردی ہے ۔

آج ایک زمانہ جماعت اسلامی کی خدمات کا معترف ہے۔یہ خدمات چاہے خدمت خلق کے حوالے سے ہوں یادفاع وطن کے حوالے سے ہوں یا جمہوریت کی بحالی اور اسلامی نظام حکومت کے قیام اور آئین پاکستان کی تدوین کے لئے ہوں یا ملک سے سیکولرازم کا راستہ روکنے کے حوالے سے ہوں ۔

جماعت اسلامی کی تنظیم ، طریقہ اور اپنے کام سے مخلص ، صلاحیت اور خدمت کا دشمن بھی اعتراف کرتے ہیں ۔ کشمیر کا جہاد ہو یا افغانستان کا جماعت اسلامی نے اس میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ سیلاب ہو یا زلزلہ ارباب اختیار اپنے محلوں میں چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں اور جماعت اسلامی کے بےلوث کارکن سر پر کفن باندھ کر صرف اللّٰہ کی رضا کی خاطر اپنے گھروں سے نکل پڑتے ہیں اور اپنے قائد سمیت بلاتفریق کسی بھی پارٹی کے افراد ہوں ان کی مدد کرتے ہیں ۔ناصرف مدد کرتے ہیں بلکہ بعد میں بھی ان کو بےیارومددگا نہیں چھوڑتے ۔

 ترکی کے زلزلے کی مثال سامنے ہی الخدمت کےکارکنان نےترکی جا کروہاں کام کیااوریہ الخدمت جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم ہے۔جماعت اسلامی کی تنظیم ہمیشہ قابل رشک رہی ہے ۔ جماعت کے کارکنان کے نظم و ضبط کی مثال دی جاتی ہے۔ وجہ صرف یہ ہےکہ جماعت کے کارکنان کے سامنے ایک واضح مقصد ہےجس کو وہ کسی صورت اپنی نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دیتے ۔ اس لئے وہ ان ذمہ داریوں کو جو ان کے سپرد کی جاتی ہیں اللّٰہ کی امانت سمجھتے ہیں اللّٰہ کے آگے جواب دہی کا احساس رکھتے ہیں ۔

جماعت اسلامی کے ارکان اور کارکنان سینٹ، قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی میں پہنچےاوربلدیاتی اداروں کی بھی سیٹوں کوحاصل کیا لیکن کسی بھی رکن اور کارکن پر کرپشن اور اقربا پروری کا کوئی داغ نہیں لگا ۔ یہ سب اللّٰہ کا کرم اور اللّٰہ کے سامنے جواب دہی کے احساس کی بدولت ہے ۔ورنہ وہ بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں جس میں سیاستدان دونوں ہاتھوں سےقومی دولت لوٹ رہے ہیں ۔

 جماعت اسلامی مظلوم طبقے کی جنگ لڑ رہی ہےکیونکہ جماعت اسلامی چاہتی ہےکہ عام آدمی اوران کے بچوں پر اقتدار کےایوانوں کے دروازے کھلیں اور ان کو بھی زندگی گزارنے کی وہی سہولتیں ملیں جو وزیروں اور حکمرانوں اور انکے بچوں کو حاصل ہیں ۔ جماعت اسلامی کی سیاست کا بنیادی مقصد ملک میں شریعت کا نفاذ ہے کیونکہ وہ عظیم مقصد جس کے لئے بڑوں نے بے انتہا قربانیاں دیکر یہ ملک حاصل کیا تھا اس وقت تک پورا نہیں ہوگاجب تک کہ یہاں مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی حکومت قائم نہیں ہوجاتی۔ ایک ایسی حکومت جس کے سامنےمعاشرے کےپسے ہوئےطبقے کی فلاح وبہبود ہو جس میں یتیموں ، بیواؤں ، مسکینوں اور غریبوں کوکسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے اور ریاست ان کی کفالت کی ذمہ داری پوری کرئے ۔یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ عوام اس کے حصول کے لئے ایک بڑی جدوجہد کے لئے تیار نہ ہوں ۔قرآن کی ایک آیت جسکو علامہ اقبال نے شعر میں بیان کیا ہے ۔

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی  

نہ ہو خیال جس کو آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

یہی وجہ ہے جماعت اسلامی لوگوں کو مسلسل ابھارتی ہے کبھی جلسے کرکے کبھی ریلیاں نکال کے کہ لوگ جاگ جائیں ۔ اسی سلسلے میں نومبر 2015میں جماعت اسلامی نے مینار پاکستان کے سبزہ زار کل پاکستان اجتماع کا انعقاد کیا  اور عوام کو سارے ملک سے اکٹھا کرکے یاد کروایا کہ یہ وہی میدان ہے جس میں ہمارے آباؤ اجداد نے ایک اسلامی ریاست کے حصول کا عہد کیا تھا ۔پھر امیر جماعت محترم سراج الحق صاحب نے عوام کو اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کا ایجنڈا دیا ۔

جس میں یہ عہد کیا گیاہے کہ اگر اللّٰہ نے جماعت اسلامی کواقتدار دیااور عوام نے اس پراعتماد کیا تو جماعت اسلامی پاکستان کو مدینہ کی اسلامی اور فلاحی ریاست کا نمونہ بنائے گی ۔ سودی معیشت کا خاتمہ کیا جائے گا ۔عورتوں اور طالب علموں کو غیر سودی قرضے مہیا کئے جائیں گے ۔  عام آدمی کے حقوق کا تحفظ ہوگا ۔ مزدوروں ، کسانوں اور محنت کشوں کو ان کا جائز مقام ملے گا ۔ مزدور کی کم از کم تنخواہ 30ہزار مقرر ہوگی ۔

غریبوں کو پانچ بنیادی ضروریات مہیا ہوں گی جن میں چاول، چینی، آٹا، گھی اوردالیں سستے داموں ہوں گی۔اور پانچ بڑی بیماریوں دل، گردے، ہیپاٹائٹس ، کینسراور تھیلیسیمیا کا تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج ہوگا۔غریب اور امیر کا بچہ ایک ہی سرکاری سکول میں تعلیم حاصل کرئے گا ۔ مدارس کو بھی وہی سہولتیں ملیں گی جو کسی بھی بڑے تعلیمی اداروں ، کالجز اور یونیورسٹیز کو حاصل ہونگیں ۔آئمہ کرام اور خطیبوں کو سرکاری خزانے سے تنخواہ دی جائے گی  تاکہ وہ ملک میں اتحاد و یک جہتی کی فضا قائم کریں ۔ اورمسلکی  علاقائی اور قومیتوں کے تعصبات کو ختم کیا جائے تاکہ ایک قوم کی حیثیت سے آگے بڑھا جاسکے ۔ پاکستانی قوم سے امید ہے کہ وہ اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کے ایجنڈے پر جماعت اسلامی کا ساتھ دے  گی تاکہ دینا میں بھی پاکستان اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرسکے اورمہنگائی اور بے حیائی جیسے عذابوں سے اللّٰہ کی امان میں آسکیں ۔ میں نے  ایک ادنیٰ سی کوشش کرنے کی جرات کی ہے کہ مسلمان نبی مہربان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اس تحریک کا حصہ بنیں جو خود انہوں نے 1400سال پہلے اللّٰہ کا کلمہ بلند کرنے کے لئے برپا کی میری یہ دعا ہے اللّٰہ ہم سے اپنے دین کا کام لے اور ہماری زندگی میں ہمیں دین کے ثمر دکھائے۔ آمین ثم آمین

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے