غزہ کے مکین

خالدہ خرم         

غزہ کے مکین ۔۔۔۔ ہماری ایک  دعا ہےآپ کے لیے،شرمندگی کے ساتھ الفاظ نہیں ملتے، منہ بند ہو جاتا ہے، ذہن خالی ہو جاتا ہے، جب اپنے غزہ کے مجاہد

شہید بھائیوں بہنوں اور فرشتوں جیسے معصوم بچوں کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور دل ڈوبنے لگتا ہے اوریہ خیال اور سوچ چاروں طرف سے گھیر لیتی ہے کہ جب ہم ان کی تڑپتی ہوئی زخمی خون سے آلودہ یا پھر سوئے ہوئے شہیدوں کی تصویر نہیں دیکھ سکتے تو وہ سہہ کیسے رہے ہوں گے ۔

اللہ پاک تو بے شک آپ کی مدد کر رہے ہیں اور پھر ہمارا ایمان ہےکہ اللہ اپنے پیارے بندوں کو آزمائش میں ڈالتےہیں لیکن ہم مسلمان ہونے کے ناطے آپ کے لیے کچھ نہیں کر سکتے ۔مسلمان ایک جسم کی مانند ہے اگر جسم کے ایک حصے کو چوٹ لگتی ہے تو سارا جسم تکلیف سے تڑپتا ہے ہم بہت مجبور ہیں شرمندہ ہیں۔ حشر میں کیسے سامنا کریں گے؟ کیا جواب دیں گے ؟معافی کے طلب گار ہیں ،معاف کر دیجئے۔

اٹھتے بیٹھتے بس یہی دعا ہے کہ یا اللہ مسلمان حکمرانوں کو ہدایت عطا فرما دیجئے،یا اللہ انہیں غفلت کی نیند سےجگا دیجئے،یا اللہ بس بہت  ہوا اب اور دیکھا نہیں جاتا سنا نہیں جا رہا میری بہنوں میرے بھائیوں ہم دنیا کو کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں لیکن آپ کی بھوک پیاس درد اپنوں سے بچھڑنے کا دکھ جو پہاڑ سے بھی بڑا ہے ۔ اپنی بند آنکھوں سےدیکھ رہے ہیں ،ہماری دعا ہے کہ آپ کی صبح شام ہماری طرح ہوجائے اور کل صبح کا سورج آپ کی آزادی کا سورج طلوع ہواور اسرائیل جو انسان نماجانور ہے،اللہ تعالی انہیں نیست و نابود فرما دے ۔ آمین ثم امین

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے