طلسمِ زر پرستی

عبدالرحیم خان /کراچی

"جو ہاتھ نفع کے لیے ضمیر پر پڑتے ہیں، وہ کل تاریخ کے طمانچے سہتے ہیں۔

طلسمِ زر پرستی یعنی ( کرپشن) — یہ لفظ محض چند حروف کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک ایسی بےرحم صداقت ہےجو کسی گلی کوچے، کسی ایوانِ اقتدار یا کسی ادارے کی چاردیواری سے منسلک نہیں رہتی۔ یہ وہ ناسور ہے جو انسان کے باطن میں جنم لیتا ہے، ضمیر کو خاموش کرتا ہے اور شعور کی شمع بجھا دیتا ہے۔

بدعنوانی، بظاہر ایک مالی یا قانونی جرم سہی، مگر حقیقت میں یہ ایک فکری زوال ہے — ایسا زوال، جو انسان کو حق و ناحق کی تمیز سے محروم کر دیتا ہے۔ یہ اخلاق کی چادر کو اس قدر تار تار کر دیتا ہے کہ آدمی عہدے، دولت، تعلق یا فائدے کی کشش میں اپنی ہی ذات سے بیگانہ ہو جاتا ہے۔

برٹرینڈ رسل کی صدائے  فکر آج بھی گونجتی ہے

"اخلاق جب تک مذہب کے خوف سے آزاد نہ ہو، وہ محض ایک لباس ہے کردار نہیں۔"

ہم نے بدعنوانی کو ایک "نظامی سچ" بنا دیا ہے — ایسا سچ، جو ہر دوسرے فرد کےساتھ جینے کا جواز بن چکا ہے۔ جیسے کوئی ملازم کہتا ہے: "سب کرتے ہیں، میں کیوں نہ کروں؟"

اور یہ جملہ — بظاہر سادہ،مگر درحقیقت، ایک پوری نسل کی تربیت کا ماتم ہے۔

ژاں پال سارتر کا کہنا ہے"انسان آزاد پیدا ہوتا ہے، مگر وہ خود اپنےہرانتخاب کا قیدی ہوتا ہے۔"اور ہم نےیہ قید خود چنی ہے—آسانیوں، مفادات اور اندھی روایتوں کے اسیر ہو کر۔اس معاشرے میں نہ تو رشوت ایک استثنا ہے، نہ ہی جھوٹ بلکہ یہ سب کچھ روزمرہ کا معمول ہے — جیسے سانس لینا، جیسے چلتے پھرتے سلام کرنا۔ اس معمولی پن نے بدعنوانی کووہ "معاشرتی قبولیت" دے دی ہے جواسے جرم سے زیادہ، روایت بنا دیتی ہے۔

نیٹشے کی آواز سنیں:۔

"جس وقت سچ کہنے والا مضحکہ بنے، سمجھ لو کہ سماج مرچکا ہے۔"ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے سچ بولنے والوں کو پاگل، اور ضمیر کی بات کرنے والوں کو ناکام سمجھنا شروع کر دیا ہے۔

ایک استاد، جو نمبر بیچتا ہے —ایک افسر، جو بغیر لفافے کے فائل نہیں ہلاتا —ایک ڈاکٹر، جو فیس دیکھ کر تیمار داری کرتا ہے —یہ سب کرپشن کے خفیہ سپاہی ہیں۔ اور ہم سب، اس لشکر کے خاموش ہمنوا۔

کارل پوپر کی بات دل کو چھو لیتی ہے:۔

"تنقید سے خوف کھانے والا معاشرہ، خود اپنے ہی زوال کی بنیاد رکھتا ہے۔"

ہم نے تنقید کو گستاخی اورسوال کو بغاوت سمجھ لیا ہے۔ اور یہی وہ مقام ہے جہاں کرپشن کی جڑیں مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جاتی ہیں۔

طلسمِ زر پرستی — یہ محض دولت کی محبت نہیں، بلکہ عقل کی شکست اور احساس کی موت ہے۔

کیا ہم کبھی یہ سوال خود سے کریں گے

"کیا میری سہولت، کسی اور کی محرومی کا نام ہے؟"

کیا ہم اپنے فائدے سے نکل کر کبھی اجتماعی فلاح کا سوچیں گے؟

اگر ہم نے سوچنا شروع کیا

اگر ہم نے سچ بولنا شروع کیا

اگر ہم نے صرف "جینا" نہیں بلکہ "ذمہ داری سے جینا" شروع کیا

تو شاید، یہ طلسم ٹوٹ جائے۔

ورنہ ہم سونے کے بتوں کو پوجتے رہیں گے

اور سچائی، صرف کتابوں میں دفن ہوتی رہے گی

 

نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے