
عبدالرحیم خان /کراچی
کچھ ہنر ہمارےاندر خدادادہوتےہیں اورکچھ ہم وقت کےساتھ سیکھتےہیں لیکن جو ہمارے اندر ہوتےہیں ان کو پہچاننا زیادہ اہم ہوتا ہےلیکن سیکھنا بھی اتنا
ہی ضروری ہوتا ہے کیونکہ یہ دونوں ہی ہماری شخصیت بناتے ہیں۔اس کے لیےضروری ہے کہ ہم لوگوں کےساتھ مل کر کام کریں ۔ اس طرح ہمیں اپنی خوبیوں اور کمیوں کا پتہ چلےگا۔
کبھی آپ نے غورکیا ہےکہ کچھ چیزیں دیکھنےمیں ہمیں ہلکی نظرآتی ہیں لیکن جب ان کاکسی سےموازانہ کیا جائےتووہ ہلکی نہیں ہوتیں،جیسے سفید رنگ کو انفرادی طور پر ہلکا تصورکیا جاتا ہے اورکالے یا سرخ رنگ کو گہرا تصور کیا جاتا ہےلیکن جب سفید رنگ کا کالے یا سرخ سے موازانہ کیا جائے تو وہ اتنا ہی نمایاں لگے گا،اس لیے اپنےسےاوپر کو دیکھ کر ہمیں یہ نہیں محسوس ہونا چاہیے کہ آپ میں کوئی ٹیلنٹ ضرور ہوگا جو دوسروں سے آپ کو منفرد کرے گا بالکل سفید رنگ کی طرح ۔
اس لیے خود پر بھروسہ رکھیں کیونکہ امیر،ترقی یافتہ اورمشہورہونااہم نہیں بلکہ دوسروں سے منفردنظرآنااہم ہوتا ہے۔اپنےکوٹیلنٹ کو تلاش کرنا اہم ہےجیسا کہ "جنید جمشید "کہا کرتےتھےکہ ٹیلینٹڈ انسان کو کبھی آگےبڑھنےسےمت روکنا کیونکہ اس کے پاس ٹیلینٹ ہے اور وہ تمہارے روکنے کے باوجود آگے نکل جاے گا "۔



































