ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں حارث رؤف کی عدم شمولیت ، مائیکل کلارک اور ایرون فنچ کا اظہارِ حیرت

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں

فاسٹ بولر حارث رؤف کو شامل نہ کیے جانے پر آسٹریلیا کے سابق کپتانوں مائیکل کلارک اور ایرون فنچ نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شاندار کارکردگی کے باوجود حارث رؤف کے انتخاب سے باہر رہنے پر ایرون فنچ نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کیلئے غیر متوقع تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حارث رؤف ٹیم کیلئے یک ایکس فیکٹر کی حیثیت رکھتے ہیں، اگرچہ وہ بعض اوقات رنز دے جاتے ہیں مگر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے اہم عنصر وکٹیں حاصل کرنا ہوتا ہے۔خاص طور پر فلیٹ پچز پر، اور حارث اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔

دوسری جانب مائیکل کلارک نے بھی حارث رؤف کی عدم شمولیت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کی صلاحیتوں میں کوئی شک نہیں، تاہم آسٹریلیا کی کنڈیشنز سری لنکا اور بھارت سے مختلف ہوتی ہیں۔ ان کے مطابق اسکواڈ کے انتخاب میں صرف کارکردگی ہی نہیں بلکہ کھیل کے مقام، حالات اور کھلاڑی کے متوقع کردار کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔

مائیکل کلارک نے مزید کہا کہ بی بی ایل میں حارث رؤف کو جو کردار دیا گیا تھا، وہ ورلڈ کپ کے لیے منتخب اسکواڈ کے مجموعی کمبی نیشن سے مکمل طور پر مطابقت نہیں رکھتا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کیلئے منتخب ہونے والے کھلاڑی کو نہ صرف تجربہ بلکہ اچھی فارم اور مسلسل کارکردگی کے ساتھ ٹیم میں آنا ضروری ہوتا ہے۔

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مرد۔۔۔میرے والد میری پہچان، میرا فخر (ثمینہ ناہید )

ثمینہ عباس

مرد کی عظمت صرف اس کے مضبوط کندھوں، بلند آواز یا معاشرے میں اس کے مقام سے نہیں پہچانی جاتی بلکہ اس کی اصل پہچان اس کے کردار، ذمہ

... مزید پڑھیے

وحشتوں کے نگر میں قوس قزح سے لوگ (انیلہ عمران )

انیلا عمران

یہ دنیا امتحان گاہ ہے ۔ہر انسان کو اس دنیا میں عمل کے لیے ایک مختصر وقت ملا ہے اور اس کے بعد ہر انسان کو اپنی مہلت ختم ہونے کے بعد اس دار فانی

... مزید پڑھیے

بیٹی بنا کر رکھو (کشف زھراء)

کشف زہرہ

ہمارا معاشرہ آج جس تیزی سے بدل رہا ہے، اس میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا رشتہ ساس اور بہو کا ہے۔ ہر دوسرے گھر میں یہی شکوہ ہے، ساس تنگ

... مزید پڑھیے