رنگ نوڈاٹ کام کا کارنامہ ،سال ہا سال سےگری اسکول کی دیوار تعمیر

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام) رنگ نو ڈاٹ کام کا کا رنامہ، گورنمنٹ ستارہ حیدری سکنڈری اسکول نئی کراچی سیکٹر الیون ڈی  کی کئی برس سے گری ہوئی 

 دیوار راتوں رات تعمیرکروا دی۔علاقہ مکینوں کی جانب سے رنگ نوڈاٹ کام اور سماجی رہنما رحمت بھائی کوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

 نئی کراچی کےسیکٹر الیون ڈی میں قائم گورنمنٹ ستاری حیدری سیکنڈی اسکول میں قائم اسکول گزشتہ کئی سال سے خستہ حالی کا شکارتھا ،اس کی ایک دیوار کا بڑاحصہ  ٹوٹ چکا تھا،جبکہ اس اسکول کی دیوار کے ساتھ کچرے کےانبارتھے، ٹوٹی ہوئی دیوار مسلسل سیکیورٹی رسک بنی ہوئی تھی ،جبکہ رات کے اوقات میں نشہ کرنے والے اورجرائم پیشہ افراد باآسانی اسکول کی عمارت کو  استعمال کر رہے تھے۔

 رنگ نو کی ٹیم وہاں پہنچی اور اس کی رپورٹنگ کی ،موقع پر موجود لوگ صورت حال دیکھتے رہے ،رپورٹنگ کی تکمیل اوررنگ نو چینل کیلئے ویڈیو ریکارڈنگ کے اگلے ہی روزاسکول انتظامیہ کی جانب سےدیوارتعمیر کرادی گئی ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہےتھا کہ سماجی رہنما رحمت بھائی نے اس سلسلے میں بہت کوششیں کی تھیں ،اس اسکول کی عمارت میں 7اسکول قائم ہیں اور اسے کیمپس کا درجہ دیا گیا ہے ،لیکن اسکول انتظامیہ نے اس کی سیکیورٹی پر کوئی توجہ نہیں دی تھی ،اس کیلئے اخبارات میں بھی خبریں شائع ہوتی رہیں ،لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔

علاقہ مکین صلاح الدین نے کہا کہ اس اسکول کی دیوار کی راتوں رات تعمیر کا سہرا رنگ نوڈاٹ کام اور رحمت بھائی کے سرجاتا ہے ۔انہوں نے کہا یہ دیوار کئی سال سے گری ہوئی تھی ۔یہاں کچرے اور سیوریج کے بھی مسائل ہیں ،انہیں بھی حل ہونا چاہیے۔

 

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے