
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )ممتاز بزرگ سماجی رہنما رحمت بھائی نے کہا ہے کہ نئی کراچی سیکٹر الیون ڈی میں گزشتہ 5ماہ سے سیوریج کا
ناقص نظام مصائب کا سبب بنا ہوا ہے ،شکایات کے باوجود متعلقہ ادرادے کے لوگ ذمہ داریاں اداکرنے سے قاصر ہیں ۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ،رحمت بھائی نے کہا کہ سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے جا بجا گندہ پانی کھڑا ہے اور لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے ،انہوں نے کہا کہ سیوریج کا مسئلہ گزشتہ پانچ ماہ سے درپیش ہے ۔
رحمت ویلفیئرہائی اسکول کے سامنے اور گورنمنٹ ستارہ ستارحیدری سکینڈری اسکول کے پاس سیوریج کا پانی جمع ہے ،متعدد بار متعلقہ ادارے کو شکایات کی گئی مگر کوئی سننے اور مسئلہ حل کرنے کو تیار نہیں ہے ۔
رحمت بھائی کا کہنا تھا کہ ادرار عوام کے مسائل کے حل کیلئے قائم کیے گئے ہیں ،یوٹیلیٹی بلز لیے جاتے ہیں مگر مسائل حل نہیں کیے جاتے ،انہوں نے کہا کہ سیوریج کے پانی سے گلی بند ہے اور راہ گیروں ،خواتین ،بچوں اور بزرگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔علاقے میں کئی جگہ گٹر کے ڈھکن بھی نہیں ہیں جو حادثات کا سبب بن سکتے ہیں ۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اورواٹرسیوریج بورڈ حکام سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ حل کیا جائے اور مکینوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔




































