بہن بھائی کا رشتہ انمول ہے

 

عیشتہ راضیہ شہزاد

رات دیر سے گھر آنے کی وجہ سے صبح دیر سے آنکھ کھلی تھی۔دماغ میں بہت سے کاموں کی فہرست گردش کر رہی تھی۔پہلے بچوں کے کپڑے نکال لیتی

ہوں وہ استری کرکے لٹکا دوں گی تورات میں پریشانی نہیں ہو گی اور پھر گھر کی صفائی کر کے امی کو فون کرتی ہوں۔ آج جلد ہی سارے کام نمٹا کر امی کی ہاں جانا ہے۔

جہاں میرے ذہن میں کام کی پریشانیاں تھی وہاں بہت سی پرانی یادیں بار بار ذہن کواپنی طرف متوجہ کر رہی تھی کہ اپنےکام منٹوں میں کروانے والا اور میرے چھوٹے موٹے کاموں کو مہینوں میں لٹکانے والا چھوٹا ابوبکر ہم تینوں بہنوں کو نمٹا کر  آج وہ بھی اپنا گھربسا لے گا آج ابوبکر کا نکاح ہے۔میں نے جلد ہی سارے کپڑے استری کر کے لٹکاۓ اور امی کو فون کرنے کے بجائے وہیں کھڑکی کے قریب بیٹھ گئی اپنا سر ٹکا کر بچپن کی یادوں میں لوٹ گئی۔

ابوبکر اور میرا بچپن زیادہ تر لڑائیوں پرمشتمل ہے۔ہم دونوں کےدم سے ہی گھر میں خوشیوں کےرنگ بکھیرے ہوۓ تھے۔امی ہماری دن بھر کی لڑائیوں سے بے حد پریشان تھی اور رات کو ابو ہماری دن بھر کی شکایتیں سن کر بےحد شفقت سے سمجھاتے:

"میرے بچو!یک دوسرے کا احترام کرنا تربیت ہے کمزوری نہیں،اور معذرت کرنا حسنِ اخلاق ہے ذلت نہیں۔اگر ایک دوسرے سے اپنے غموں کو بانٹوں گے تو کوئی تکلیف تم لوگوں کو لاحق نہیں ہوگی۔"

ابو کا یہ جملہ ہم پر زرہ برابر آثر نہیں کرتا تھا.ابو کی نصیحت سن کر ابوبکر مزاحیہ انداز سے کہتا:"آؤ آپی درد بانٹتے ہیں تم دروازے میں انگلی دو پھر مل کے چیخے مارتے ہیں" ابوبکر کئ بار اسی طرح کے نازک صورتحال میں مزاحیہ باتیں کر کے ابو کے غصے کو رد کر دیتا تھا۔

ہم دونوں گھر میں چھوٹے ہونے کے ساتھ ساتھ صبا آپی اور فاطمہ آپی کے لاڈلے تھے۔ امی کا کہنا تھا کہ ابو اور بہنوں کی محبت نے ہی چھوٹ دے رکھی ہے ۔

ہمارے درمیان لڑائیوں کی کوئی خاص وجہ نہ ہوتی تھی۔ ایک مرتبہ میں جب اسکول سے آئی تو میں نے نہ سوچے سمجھے ابوبکر سے ایک گلاس پانی مانگ لیا ۔ وہ فوراً جذباتی ہوکر بولا:"پچھلے ہفتے کی 7 تاریخ کو منگل کے دن آپ نے بھی مجھے پانی نہیں دیا تھا تو میں کیوں دوں"۔

اففف!!! میرے خدا ابوبکر کے اس جملے نے مجھےبے حد غصّہ دلادیا تھا جو کہ رات تک ہماری لڑائیوں کی وجہ بنا رہا۔ میری اور ابوبکر کی آپس کی اس لڑائیوں کو پیار و محبت میں بدلنے والا سالوں پرانا واقعہ مجھے آج تک ذہن نشین ہے۔

"امی جان میں ہرگز ابوبکر کے ساتھ گھر میں اکیلی نہیں روکوں گی"۔میں ابو کا فیصلہ سن کر امی سےمخاطب ہوکر یک دم بولی ۔

"امی دعا باجی مجھے اکیلے میں بہت ڈانٹتی اور تنگ کرتی ہے پچھلے بار کا توآپ کو یاد ہی ہوگا کہ  میرا دانت توڑ ڈالا تھا"۔ابوبکر بھی گھر میں نہ رکنے کے بہانے بناتا رہا۔

تمہارا دانت تمہاری اپنی شرارتوں کی وجہ سے ٹوٹا تھا،اورجہاں تک اکیلے رکنے کی بات ہےتوہم صبا کا رزلٹ لےکر جلد ہی واپس آجائےگے زیادہ وقت نہیں لگے گا۔"امی نے نہ لے کر جانے کی ٹھان رکھی تھی"

امی ابو اور دونوں بہنیں اسکول رزلٹ لینےگئے تھے چھوٹا ابوبکر اور میں گھر میں اکیلے تھےایسا پہلی بار تو نہیں ہوا تھا مگر نا جانے اس دن ابوبکر مجھے غصیلی آنکھوں سے اس طرح گھوررہا تھا کہ جیسے میں نے ہی ابو کو اس کو نا لےکر جانے کا بولا ہو۔

اور اسی چھوٹی بات پر ہماری لڑائی شروع ہوگئی۔اسی دوران مجھےغصّہ آیا اورمیں نےابوبکر کو ڈھکا دے دیا اوراس کے بعد آنےوالی چیخوں نے میرے دل کو ایسے دبوچ لیا جیسے میرے نیچے سے زمین کھسک گئی ہو ۔ابوبکر کو دیکھ کر میں بے ساختہ رونے لگی۔ابوبکر کا سر کرسی سے لگا جس سے خون بہہ رہا تھا اور اس کی موٹی سی ناک سے نکلنے والے خون نے بھی مجھے خوف میں مبتلا کردیا تھا ۔اس کے زوروقطر آنسوؤں نے میرے دل کو پانی پانی کردیا تھا اور شاید پانچ سال کے ابوبکر سےجومجھے محبت تھی وہ آج بارہ سال کے ابوبکر سے محسوس ہورہی تھی۔

اللہ کا شکر کے ابو امی وقت پر آگئےتھےاورابوبکر کو ہسپتال لےگئےتھے۔جلد ہی اس کے سر کے سارے ہی زخم بھر گئے تھے۔  مگر اس کے باوجود ابو کا غصہ کچھ دنوں تک جاری رہا ابوبکر نے بھی مجھ سے بات نہیں کری ۔مگر اس واقعے نے مجھے بہترین سبق سکھادیا تھا کہ ایسی غلطی اور اپنے چھوٹے بھائی سے بد گمانی ہر گز نہیں رکھنی ۔ابوبکر سے شفقت سے میں نے اپنی غلطی کی معافی مانگ لی تھی اور ایک دوسرے کے دلوں سے نفرتوں کو مٹا دیا تھا یہی وجہ تھی کہ اس کے بعد ہم دونوں بہن بھائی کی محبت نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ اب ابوبکر میرے ضرورتوں کو پورا کرنے لگا تھا اور چیزیں شیئر کرنے لگا کبھی ان ہی چیزوں کے لیے لڑتے بھی تھے،روٹھتے بھی تھے اور پھر خود ہی مان بھی جاتے تھے۔ پل میں لڑنا اور پل میں مان جانا۔ بہت ہی میٹھا اور پیارا رشتہ بن گیا تھا۔

آج مجھےوہ بے پروا ،ہنستا ،مسکراتا،پیارومحبت ،لڑائ جھگڑوں سےبھرپوربچپن بہت یادآرہا ہےجو دور کہیں ماضی میں ہی رہ گیا ہےبس اس کی یادیں ہی ساتھ رہ گئی ہے۔

ماضی کی باتوں میں گم تھی کہ اچانک امی کے فون نے مجھےبچپن سےنکل کراصل حقیقت میں لا کھڑا کیا۔ میں نے فون اٹھایا تومیرے کانوں میں گونجنے والی پراسرار آواز نے میرے چہرے پر مسکراہٹ بہال کردی ۔

" اسلام وعلیکم باجی!!کیا حسب معمول میرے نکاح کے دن  بھی آپ دیر سے آئیں گی میں اپ کو خود لینے آرہا ہوں"

ابوبکر کا شکوہ کرنا بلکل درست تھا مجھے وقت کا اندازہ ہی نہیں ہوا تھا ۔

"میں سارے کام نمٹا کر تمہیں کال کردوں گی اور سنو جلدی لینے آنا میں اپنے چھوٹے بھائی سےبہت محبت کرتی ہوں اس کے نکاح میں دیر سے نہیں آنا چاہتی ۔"میں اپنے آنسو کو روک نہ سکی اور ابوبکر سے بات کرتے کرتے ہی رونے لگی ۔

ابو کی نصیحتیں مجھے اس دن سمجھ آئی تھا کہ ایک دوسرے کی محبت سے محروم نہ ہو۔کوئ خوشی،کوئ رشتہ کبھی مشکل نہیں ہوتا بس ہمارا سلوک اور رویہ ہی دوسروں کے ساتھ نبھانے والا ہونا چاہیے۔زندگی میں رشتے ناطے بہت ہی انمول اور قیمتی ہوتے ہیں اور  بہن بھائیوں کا رشتہ تو اللّٰہ کا تحفہ ہے .

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے