الخط حسینی

ام ہانی
دنیا میں کچھ راستےایسےہوتےہیں جو صرف قدموں سے نہیں، بلکہ قربانی، صبراورسچائی سےلکھے جاتے ہیں۔

الخط حسینی، یعنی حسینی راستہ، ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک طرزِ حیات ہے۔ یہ صرف تاریخ کی ورق‌گردانی نہیں بلکہ ہر دور کے باکردار اور باضمیر انسان کا زندہ راستہ ہے۔ یہ وہ راستہ ہے جو روشنی دیتا ہے، حوصلہ بخشتا ہےاور حق پر ڈٹے رہنے کا ہنر سکھاتا ہے۔

حسین بن علی رضی اللہ عنہ کا راستہ ہمیں بتاتا ہےکہ دین صرف اقوال کامجموعہ نہیں بلکہ کردار کا نام ہے۔ قربانی، عزیمت، سچائی اور توکل، یہی وہ خوبیاں ہیں جو الخط حسینی کی بنیاد ہیں۔ امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے عمل سے یہ ثابت کر دیا کہ اگر دین کو بچانے کے لیےسب کچھ قربان کرنا پڑے تو اس میں تأخیر نہیں ہونی چاہیے۔ الخط حسینی ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ اصل کامیابی دنیا کی فتح میں نہیں، بلکہ اللہ کی رضا میں ہے اور اللہ کی رضا تب ہی ملتی ہے،جب ہم سچ کا ساتھ دیں، چاہے اس کے بدلےمیں ہمیں تنہائی، نقصان یا قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔

یہ حسینی پیغام صرف میدانِ کربلا تک محدود نہیں، بلکہ ہر زمانے، ہرجگہ کے انسان کے لیے ایک دعوت ہے،دعوتِ عمل، دعوتِ وفا اور دعوتِ بندگی۔ ہمیں صرف حسین رضی اللہ عنہ کے نام کا چراغ نہیں جلانا بلکہ، ان کے کردار کا نور اپنی زندگی میں پیدا کرنا ہے۔ اپنے گھروں میں، اپنی تربیت میں، اپنی زبان اور طرزِ عمل میں وہ روشنی لانی ہے جوامام عالی مقام نے اپنے لہو سے جلائی۔

اگر آج ہم اپنے بچوں کو، اپنی بیٹیوں اور بیٹوں کوالخط حسینی دکھانا چاہتے ہیں تو ہمیں خود بھی وہی کردار اپنانا ہو گا۔ سچ بولنا، عدل پر قائم رہنا، کمزور کا ساتھ دینا، اور سب سے بڑھ‌کر دین کو اپنی زندگی کا محور بنانا ہو گا۔ حسینی بننےکا مطلب صرف یاد منانا نہیں، بلکہ یاد کو جینا ہے،ان کی قربانی کو اپنا مقصد بنانا ہےاوراس دنیا میں جیتے ہوئے بھی رب کی رضا کو ترجیح دینا ہے۔

الخط حسینی، یہ ایک عہد ہے، یہ ایک روش ہے، یہ نجات کا راستہ ہے۔ یہ ہمارے لیے بیداری کا پیغام ہے، کہ اگر ہم واقعی حسینی راہ کے دعوے دار ہیں، تو پھر ہمارے فیصلے، تعلقات، ترجیحات، اور زندگیاں بھی اسی رنگ میں ڈھلنی چاہیے۔ تب ہی ہم اس مبارک قافلے کے سچے ہمسفر کہلائیں گے، اور تب ہی ہماری نسلیں حق، وفا، قربانی اور ایمان کی میراث لے کر آگے بڑھیں گی۔
دنیا میں کچھ راستے ایسے ہوتے ہیں جو صرف قدموں سے نہیں، بلکہ قربانی، صبر، اور سچائی سے لکھے جاتے ہیں۔ الخط حسینی، یعنی حسینی راستہ، ایک نعرہ نہیں، بلکہ ایک طرزِ حیات ہے۔ یہ صرف تاریخ کی ورق‌گردانی نہیں، بلکہ ہر دور کے باکردار اور باضمیر انسان کا زندہ راستہ ہے۔ یہ وہ راستہ ہے جو روشنی دیتا ہے، حوصلہ بخشتا ہے، اور حق پر ڈٹے رہنے کا ہنر سکھاتا ہے۔

حسین بن علی رضی اللہ عنہ کا راستہ ہمیں بتاتا ہے کہ دین صرف اقوال کا مجموعہ نہیں، بلکہ کردار کا نام ہے۔ قربانی، عزیمت، سچائی اور توکل، یہی وہ خوبیاں ہیں جو الخط حسینی کی بنیاد ہیں۔ امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے عمل سے یہ ثابت کر دیا کہ اگر دین کو بچانے کے لیے سب کچھ قربان کرنا پڑے، تو اس میں تأخیر نہیں ہونی چاہیے۔ الخط حسینی ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ اصل کامیابی دنیا کی فتح میں نہیں، بلکہ اللہ کی رضا میں ہے، اور اللہ کی رضا تب ہی ملتی ہے، جب ہم سچ کا ساتھ دیں، چاہے اس کے بدلے میں ہمیں تنہائی، نقصان یا قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔

یہ حسینی پیغام صرف میدانِ کربلا تک محدود نہیں، بلکہ ہر زمانے، ہر جگہ کے انسان کے لیے ایک دعوت ہے: دعوتِ عمل، دعوتِ وفا، اور دعوتِ بندگی۔ ہمیں صرف حسین رضی اللہ عنہ کے نام کا چراغ نہیں جلانا بلکہ، ان کے کردار کا نور اپنی زندگی میں پیدا کرنا ہے۔ اپنے گھروں میں، اپنی تربیت میں، اپنی زبان، اور طرزِ عمل میں وہ روشنی لانی ہے جو امام عالی مقام نے اپنے لہو سے جلائی۔

اگر آج ہم اپنے بچوں کو، اپنی بیٹیوں اور بیٹوں کو الخط حسینی دکھانا چاہتے ہیں، تو ہمیں خود بھی وہی کردار اپنانا ہو گا۔ سچ بولنا، عدل پر قائم رہنا، کمزور کا ساتھ دینا، اور سب سے بڑھ‌کر دین کو اپنی زندگی کا محور بنانا ہو گا۔ حسینی بننے کا مطلب صرف یاد منانا نہیں، بلکہ یاد کو جینا ہے، ان کی قربانی کو اپنا مقصد بنانا ہے، اور اس دنیا میں جیتے ہوئے بھی رب کی رضا کو ترجیح دینا ہے۔
الخط حسینی، یہ ایک عہد ہے، یہ ایک روش ہے، یہ نجات کا راستہ ہے۔ یہ ہمارے لیے بیداری کا پیغام ہے، کہ اگر ہم واقعی حسینی راہ کے دعوے دار ہیں، تو پھر ہمارے فیصلے، تعلقات، ترجیحات، اور زندگیاں بھی اسی رنگ میں ڈھلنی چاہیے۔ تب ہی ہم اس مبارک قافلے کے سچے ہمسفر کہلائیں گے، اور تب ہی ہماری نسلیں حق، وفا، قربانی اور ایمان کی میراث لے کر آگے بڑھیں گی۔

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے