بلاک

صائمہ عابد

میت کوکندھا دینے کے لیے چاروں بیٹے ہی موجود تھے. آج صبح ہی عبدالرشید صاحب فالج کی بیماری سے لڑتے لڑتے انتقال فرما گئے تھے .میں عبدالرشید صاحب کو بچپن ہی سے جانتی تھی وہ ہمارے گھر کے برابر میں ہی رہتے تھے ان کی بیٹی نمرہ میری گہری سہیلی تھی . مجھے آج بھی اچھی طرح سے یاد ہے جب ان کی بیوی کا انتقال ہوا تو وہ صرف ٣٧ سال کے تھے اور ان کی بیوی ان سے چار سال چھوٹی. بیوی کے انتقال کے بعد انہوں نے نہ صرف اپنی معاشی ذمہ داریوں بلکہ گھریلو ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا حتی  کے کھانا پکانا ،کپڑوں کی دھلائی تک میں بچیوں کی مدد کی اور بچوں کی جسمانی نشوونما کے ساتھ روحانی غذا بھی فراہم کی بچوں کو بھرپور دینی ماحول نماز روزہ قرآن احادیث سے ان کا تعلق جوڑنے میں کوئی کسر نہ رکھی کے یوں کہا جائے نبی کریم  کی حدیث کے مصداق .

باپ اپنے بچوں کو جو کچھ دیتا ہے اس میں سے بہترین عطیہ اچھی تعلیم و تربیت ہے. وہ تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے.کیونکہ وہ اکلوتے بھائی تھے تو ان کی بڑی خواہش تھی کہ ان کے بھائی ہوتے. اکثر اپنے بچوں کو دھمکی دیتے کہ اگر وہ زیادہ تنگ کریں گے یا بات نہیں مانیں گے تو وہ اپنے ماموں ذاد بھائی احمد کےگھر پنجاب چلے جائیں گے بچوں کو چھوڑ کر مگر یہ دھمکی صرف دھمکی ہی رہی

ان کی بہنوں نے ان کی جوانی کو دیکھتے ہوئے ان کی دوسری شادی کرنا چاہیےتو بڑا بیٹا اور بیٹی آڑے آگئے اور جب بعد میں وہ خود بھی شادی شدہ ہوئے تو بہت  پچھتائے کہ انہوں نے والد صاحب کے جوانی ضائع کردی یہ اور بات ہے انہوں نے اپنا تعلق مسجد قرآن معاشی سے جوڑ لیا تھا .مگر بعد میں جو مسائل ان کی بیماری کے دوران اولاد کو اٹھانے پڑےوہ بھی ایک کہانی ہے گو کہ گھر میں بہوئیں آ گئی تھی وہ ان کے لئے بہت اچھی خدمت گزار ثابت ہوئی تھی مگر فالج کا پہلا اٹیک ہونے پر معذوری کے موقع پر محسوس ہوا اگر ان کی بیوی ہوتی تو زیادہ ٹھیک  دیکھ بھال کر سکتی تھی. ہم سب سہیلیوں کو خود ہمارے طے شدہ پروگرام کے مطابق کسی  ایک سہیلی کے ہاں چھوڑ کر آتے اور خود لینے آتے غرض  رشید صاحب کا کردار آج کے فادرز ڈے اور حقوق نسواں بل کے منہ پر پر طمانچہ ہے .

 

 

 

 

 

    سینئر صحافی غلام مصطفیٰ سید گزشتہ دو دہائیوں سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ملک کے بڑے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے ان کا تعلق رہا ہے اور اس وقت بھی ایک بڑے میڈیا گروپ سے وابستہ ہیں۔ آپ ملکی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھتے ہیں اور مختلف اخبارات وجرائد میں آپ کے مضامین،ریسرچ فیچرز،تجزیئے اور تحریریں شائع ہوچکی ہیں۔   

 

 

    

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے