ہوا ہے دل کا تقاضا کہ ایک نعت کہوں

شفا ہما

اُن کو پتھر مارے جارہے تھے...

اُن پر لعن طعن کی جارہی تھی...

محلے کے اوباش لڑکے اُن کے پیچھے لگے ہوئے تھے..

دنیا کے محترم ترین انسان کو گالیاں دی جارہی تھیں..

اُن کے پاؤں خون آلود ہوگئے تھے...

آسمان دیکھ رہا تھا..

 آسمانوں کا خدا دیکھ رہا تھا..

کائنات کا ذرہ ذرہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سراپا التجا بن گیا تھا...

" اے دو جہاں کے مالک... دنیا کے سب سے پیارے انسان کے ساتھ یہ سلوک کیوں....!"

فرشتوں کے سردار رحمتہ العالمین کے سامنے حاضر ہوئے تھے..

"اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم.. اگر آپ کہیں تو ان نادان انسانوں پر زمین لپیٹ دی جائے...؟"

اور رسولِ مہرباں صلی اللہ علیہ وسلم دھیرے سے مسکرائے تھے...

" نہیں.. یہ ایمان نہیں لائے... مگر ان کی نسلوں میں سےلوگ ضرور ایمان لائیں گے..."

اُس پیارے انسان کی لامتناہی برداشت کو سلام...

گالیاں سُن کر دعائیں دینے والے اُس عظیم انسان کو سلام...

صلی اللہ علیہ وسلم....

"میری اور تم لوگوں کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نےآگ جلائی روشنی کے لیے.. مگر پروانے ہیں کہ اُس پر ٹوٹ پڑتے ہیں جل جانے کے لیے.. وہ کوشش کرتا ہے کہ یہ کسی طرح آگ سے بچیں مگر پروانے اس کی ایک نہیں چلنے دیتے.. ایسا ہی میرا حال ہے کہ میں دامن سے پکڑ پکڑ کر تمھیں کھینچ رہا ہوں.. اور تم ہو کہ آگ میں گرے پڑتے ہو.. " (بخاری، مسلم)

 راتوں کو نمازوں میں امت کے لیے رونے والے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم...

جن کا رحم ان کے غضب پر بھاری تھا..

جن کا درگزر کرنا اور معاف کردینا لاکھوں انسانوں کو اسلام کے دامنِ رحمت میں لے آتا تھا...

اُن کی ٹرپ.. اُن کا حلم... اُن کی لگن... اُن کا ایثار..

 

ہوا ہے دل کا تقاضا کہ ایک نعت کہوں...

میں اپنے زخم کے گلشن سے تازہ پھول چنوں..

پھر ان پہ شبنمِ اشکِ سحر گہی چِھڑکوں...

پھر اُن سے شعر کی لڑیاں پرو کے نذر کروں...

میں ایک نعت کہوں، سوچتا ہوں کیسے کہوں...

فتح مکہ کے بعد اپنے بدترین دشمنوں کو معاف کردینے والے سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم..

کبھی کسی پر بہت شدید برہم بھی ہوتے تو بس اتنا کہتے.. " اِسے کیا ہوا ہے.. اسکی پیشانی خاک آلود ہو.."

کبھی  کسی پر غصہ نہیں کیا سوائے دین کے دشمنوں کے..

عفو و رحم کا سمندر تھے وہ..

محبت و شفقت کا بحرِ بے کراں تھے وہ..

اے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والوں..

فتنوں کے دور میں اللہ کے نبی کی حرمت بار بار اچھالی جائے گی..

بار بار توہینِ رسالت کرکے مسلمانوں کو بھڑکایا جائے گا..

ہم کیوں خود کو اتنا مضبوط نہیں کرلیتے کہ دشمنانِ اسلام ایسی جرات ہی نہ کرسکیں..

امتِ محمدیہ کے وارثوں...

کیوں خود کو اللہ کے نبی جیسا نہیں بنا لیتے..

ہم میں سے ہر کوئی اپنا اپنا دین بنا کر اپنے خودساختہ اصولوں کی پیروی کرتا ہے.. اور خود کو مسلمان کہتا ہے..

ہمارے پاس برداشت نہیں ہے..

ہم اپنا غصہ کنٹرول نہیں کر سکتے..

انفرادی زندگیاں بےسکونی کا شکار ہیں...

خاندان ٹوٹ رہے ہیں...

ہر انسان سماجی و ذہنی اضطراب کا شکارہے..

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے خود کو اگر سنتوں کی تکریم و پیروی کرنے کا پابند نہیں کرسکتے تو ایسی محبت کا کیا فائدہ...

جو صرف نام کی ہو..

جو صرف دکھاوا ہو....

سوشل میڈیا پر پوسٹس شئیر کرنا محبتِ رسول کا ایک ذریعہ ضرور ہوسکتا ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے...

کردار کی مضبوطی.. اخلاق کی بلندی... صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہ کی نمایاں خصوصیات ہوا کرتی تھیں...

خود کو رحمتہ العالمین صلی اللہ علیہ وسلم جیسا بنانے کی کوشش کریں...

سنتوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں...

محبت و شفقت سے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کریں...

اللہ کے نبی نے معاف کرنا سکھایا ہے..

اللہ کے نبی نے توبہ کرنا سکھایا ہے..

اسلام کے وارثین ہم ہی ہیں... ہم اللہ کے رسول سے بے تحاشہ محبت بھی کرتے ہیں.. لیکن ہمارے پاس عمل کے میدان میں کچھ بھی نہیں ہے...

روزِ محشر حوضِ کوثر پر اللہ کے نبی کا سامنا کیسے کرینگے اگر ان جیسا بننے کی کوشش بھی نہیں کرسکتے..

کوشش مطلوب ہے آپ کے رب کو... صرف کوشش...

آغاز کیجیے اپنے آپ سے...

کسی اور کو وعظ و نصیحت سے پہلے اپنا محاسبہ کیجیے...

سماوات و ارض کا رب نیتوں کو بھی قبول کرتا ہے...

سب ٹھیک ہوجائے گا اگر ہم نے خود کو ٹھیک کرلیا تو..

 

سلام اس پر کہ اسرارِ محبت جس نے سکھلائے

سلام اس پر کہ جس نے زخم کھا کر پھول برسائے

سلام اس پر کہ جس نے خوں کے پیاسوں کو قبائیں دیں

سلام اس پر کہ جس نے گالیاں سن کر دعائیں دیں

 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے