ماؤں کے لیے صرف ایک دن ؟

زہرا یاسمین

 جی ہاں,! ماؤں کےلیے ایک دن مختص کرنےسے ماں اور ممتا کے احساس اور ماں بننے سے بچے کی پرورش تک کے سلسلے میں ماں کے کردار اور

خدمات کو خراج تحسین پیش  کرنا ممکن نہیں کیونکہ  مغرب کی ماں اور مشرق کی ماں میں بہت فرق ہے۔ مغرب میں عورت ماں تو بن جاتی ہے لیکن ممتا کے احساس اور تقاضوں سے پوری طرح واقف نہیں ہوتی یا انہیں پوری طرح سمجھ نہیں پاتی کیونکہ اس کا ماحول اورمعاشرہ اسے یہ سب سیکھنے اور سمجھنے  ہی نہیں دیتا ۔ اس کے برعکس مشرق میں عورت ماں کے روپ میں ایک عظیم ہستی ہےجو بیک وقت مربیہ بھی ہے،معلمہ بھی، ہمدرد و غم گساربھی ہے معاون ومددگار بھی۔  ماں درحقیقت  ممتا کے جذبات واحساسات سے لبریزمحبت کا پیکر ہے۔

مشرقی ماں خصوصا مسلم ماں کے لیے امی، ماما ،مما ،ممی ،ام ، مادر، مدراماں، مائے،بےبے،ماؤرے ، بے جی مورے اورایسے بہت سے الفاظ مستعمل ہیں۔ دنیا میں ماں کا یہ رشتہ  یہ منصب صرف  عورت کوہی نصیب ہوا ہے، یہ رشتہ اتنا اہم اورقریبی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی اپنے بندوں سے محبت کو سترماؤں کی محبت سے بڑھ کر قرار دیا۔

ماں نو ماہ بچے کو اپنے بطن میں رکھتی ہے،تکلیف اٹھاتی ہے اس کےبعد دو سے ڈھائی سال دودھ سےاس بچے کی آبیاری کرتی ہے۔ بچے کے آنے کے بعد ماں کی زندگی کا محور بچہ ہوجاتا ہے۔اسے سنبھالنا، نہلانا ،دکھانا، کھلانا پلانا ،اس کا گند صاف کرنا ،اس کی ضرورتوں کوپوراکرنا اس کےساتھ سونا اس کے لیے راتوں  کوجاگنا، دعائیں کرنا، بچہ اگربیمار ہوجائے تو ماں تیمار داری میں دن رات  ایک کر دیتی ہے، جب بچہ صحتیاب ہوجاتا ہے تو ماں  کھل اٹھتی ہے۔

 بچے کی خوشیاں منانا مثلاً سالگرہ (گو یہ اسلامی شعارنہیں لیکن معاشرے میں مروج  ضرورہے) پہلی عید،بسم اللہ ، آمین روزہ کشائی ،اسکول کا پہلا دن ، پاس ہونے کی خوشی میں  بچےکے اچھے مستقبل کی فکر کرنا تعلیم و تربیت کا اہتمام کرنا بھی ماں ہی کرتی ہے، بے شک اس کام میں باپ اور دیگر گھر والے بھی اس کی معاونت کرتے ہیں۔

دین کی چیدہ باتوں سے آگاہ کرنا  کلمے اوردعائیں یاد کروانا نماز سکھانا وغیرہ بھی اسی کا کام ہےلیکن ماں اس سب  کے صلے میں کچھ نہیں چاہتی سوائےاس کےکہ اس کی اولاد  ایمان اور صحت کے ساتھ خوش وخرم زندگی گزارے ، دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرے۔

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ماں کےقدموں تلے جنت ہے۔ یعنی ماں کی خدمت اوراطاعت  سے جنت حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس لحاظ سے دیکھیں توہمارا ہر دن اپنی ماں سے محبت کےاظہار، دعائیں  کرنےاور ماں کے لیے مسکراہٹ ان کی دل جوئی خبرگیری ضرورتوں کا خیال رکھنے اور خدمت و اطاعت کرنے کا دن ہوناچاہیے۔ماں ایک چھوٹا سا لفظ ہے لیکن اس میں پورا جہان آباد ہے۔اگر ہم سمجھیں اورمحسوس کریں کیوں نہ ہم عزم کریں کہ اس مرتبہ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پرہم اپنے ہر دن کا کچھ حصہ  اپنےماں باپ کی خدمت و اطاعت میں  اوران کےلیےدعائیں کرنے کے لیے مختص کردیں،سوچنا کیسا ؟ آگےبڑھیں۔اس سے پہلے کےدیرہوجائے۔اپنے ہر دن کو ماں اور ممتا سے منسوب کرکےاپنے حصے کی شمع روشن کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کے تحت کراچی سینٹرل جیل میں میڈیکل کیمپ ،3000قیدیوں کا معائنہ

   کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کےتحت سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کے لیے” جلدی امراض“ کامفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں 3000

... مزید پڑھیے

 ٹیکنالوجی نے جہاں انسانی زندگی کوسہل بنایا وہاں متاثر بھی کیا: سعدیہ راشد

کراچی (نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز’’کیا

... مزید پڑھیے

الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت اساتذہ ومعلمات کی عید ملن تقریب

   کراچی ( نمائندہ رنگ نو)الخدمت کے شعبہ مدارس تفہیم القرآن کے تحت ہفتے کی صبح عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مدارس کے اساتذہ

... مزید پڑھیے

تعلیم

بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے ملتوی امتحان کی نئی تاریخوں کااعلان (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹرسید شاہد ظہیر کے مطابق بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے 23 اپریل

... مزید پڑھیے

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ اسکولوں کی تجدید کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک )میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2024-25 ءاور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول

... مزید پڑھیے

جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے میٹرک بورڈ میں تمام سالانہ امتحانی فارم 2024جمع

... مزید پڑھیے

کھیل

کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ، پی ای سی ایچ ایس گرلزاسکول کے نام

کراچی (نمائندہ رنگ نو)5ویں کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ نیشنل کوچنگ سینٹرکراچی میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین اسکول ایسوسی ایشن ٹی کے جاوید

... مزید پڑھیے

پی سی بی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے پروگرام کا اعلان کردیا جو رواں سال کے آخر میں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

تجارت

ملک بھر میں اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر

... مزید پڑھیے

حکومت نے لٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

... مزید پڑھیے

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ /رام اللہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا۔

... مزید پڑھیے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا

لاہور( شوبز ڈیسک ) فلم اسٹاروماڈل میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا۔

... مزید پڑھیے

پہلی شادی کے10منٹ بعد غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا: اداکارہ نادیہ خان

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا۔

... مزید پڑھیے

علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(شوبزڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہن کر جانے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

لہو میں بھیگے موسم (بلاک)

رملہ کامران

 لہو میں بھیگے تمام موسم

گواہی دیں گے کہ تم کھڑے تھے

... مزید پڑھیے

عورت کیا چاہتی ہے۔؟   (بلاک)

خالدہ خرم

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری اس بھیڑ چال والی سوسائٹی سےچاروں طرف سے ایک ہی آواز آرہی ہے۔۔۔۔ عورت کے حقوق عورت کے

... مزید پڑھیے

میوزیکل بینڈ کیوں (ندااسلام)

ندااسلام

اللہ نے ہمیں اقوام عالم کی تاریخ کا علم دیا تا کہ ہم اس راہ عمل کو اختیار کرنے سےباز آجائیں جس نے عالیشان قوموں کو صفحہ ہستی سے مٹا

... مزید پڑھیے