کراچی(تعلیم ڈیسک)انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق شعبہ ویژول
اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائن(چارسالہ پروگرام) ،بیچلرز آف فائن آرٹس(چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام )میں داخلوں کے لئے داخلہ ٹیسٹ اتوار6 دسمبر2020 ءکو منعقد ہوگا۔طلبہ اپنے ایڈمٹ کارڈ اپنے پورٹل سے پرنٹ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور مقررہ وقت کی تفصیل ایڈمٹ کارڈ پر موجود ہو گی۔
علاوہ ازیں طلبہ کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ای میل بھی آگاہ کیا جائے گا۔داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے تمام امیدواروںکو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیزکے مطابق فیس ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔