
سنیہ عمران/ بہاول پور
صبح صادق کے اجالےمیں موصول ہونے والی کال نے دل میں خوشی اتاردی کہ سیکریٹری حریم ادب وسطی پنجاب "عصمت
اسامہ" کو کتاب "سنہرے حروف" پر"الوکیل کتاب" ایوارڈ ملا ہے ۔
یہ کتاب میں نےبھی پڑھ رکھی تھی بڑی بہترین کتاب ہے،ایوارڈ لینےکی ذمہ داری میری تھی پرشہرمیں نہ ہونےکی وجہ سے میں نےاپنی ناظمہ صائمہ معید سے بات کی،انہوں نے اس سلسلے میں بھر پورتعاون کیا ۔
الحمد للہ پہلےبھی ہرموقع پروہ بہترین تعاون کرتی رہی ہیں، بطورناظمہ انہوں نے اپنی ذمہ داری کوہمیشہ احسن طریقے سےادا کیا ہے ۔
انہوں یہ ذمہ داری نائب ضلع بشری نجیب کودی، جنہوں نے بہترین طریقے سے یہ ذمہ داری پوری کرتےہوئے ایوارڈ و صول کیا ۔
تحریک کی یہ خوب صورتی ہےکہ کسی بھی شہر میں بھی کوئی بھی پروگرام ہو واقفیت ہونہ ہو جس فرد کو ذمہ داری ملی اس نے اس ذمہ داری کواحسن طریقے سےادا کیا ۔
تحریک کےافراد تسبیح کےدانوں کی طرح آپس میں ایک لڑی کی طرح پروئےہوئےہیں۔ کہیں بھی تحریکی فرد مل جائے یوں خوشی ہوتی ہےجیسے کوئی بہت اپنا مل گیاہو۔



































