
سنیہ عمران / بہاولپور
ایک ننھی پری تھی مجھے اس سےمحبت ہوگئی کیونکہ وہ میری زندگی کی زندگی تھی ایک آدھ بار ملاقات اور چند باتیں یہی یادداشت میں ہے۔
ابھی میرے دل میں اس کے لیے بہت سے خواب تھے، ابھی مجھے باہر جانا تھا ،اس کے لیے چمک والا سکول بیگ لینا تھا ، ایک بار اس کی باتوں سے معلوم ہوا کہ اسے چمک والی چیزیں پسند ہیں ۔
آخری ملاقات میں سلام ہی کیا ، چند منٹ گزارنے تھے اس کے ساتھ پر وقت بچا ہی نہیں دنیا کی اور الجھنوں میں۔۔۔۔۔ ہاں اگر معلوم ہوتا تو ضرور کرتی ۔۔۔۔ بس بچھڑنے والوں کا وقت بتاتا نہیں ۔
ننھی پری مجھے تمہارے درد کا احساس ہے ایک جو قدرت نے تمہارے نصیب میں لکھ دیا تھا اور پھر اسی قدرت نے تمہارے لیے ایک بہترین گھر اور ماں کا انتخاب کیا یوں تمہاری زندگی آسائشوں اور محبتوں سے مزین ہوگئی ۔
پر ظالم زمانہ کیسے برداشت کرتا اور تمہیں انسانوں کا حسد نگل گیا ۔
انسان بہت ظالم ہے جب یہ درندہ بنتا ہے تو انسانیت شرما جائے، جانور بھی احساس کر جاتے ہیں پر یہ نہیں ۔
ننھی پری تم چھ ماہ میں کتنا بدل گئیں تھیں تہذیب سے بات کرتی،سکارف پہنے کتنی پیاری لگتی تھیں ،اتنی محنت کی تھی آپ کی ماں نے میں حیران تھی کوئی اتنا بدل سکتا ہے، پھر سوچا ہاں واقعی محبت اورلگن بدل دیتی ہے اور مجھے یقین تھا تم اس معاشرے کی بہترین مسلم بیٹی بنو گی ۔
اب پری کون تمہارے آنسو صاف کرے گا؟کون تمہارا دردسمجھےگا ؟ کون تمہاری چھوٹی چھوٹی خواہشات پوری کرے گا اور جب تم سب کو یاد کرو گی اپنی فیملی کو، ایک ایک فرد کو تو اس قرب کو کون سمجھے گا تمہیں کون سینے سے لگائے گا کون اپنے نرم الفاظ سے اس درد کو کم کرے گا ۔
کاش تمہارا باپ واقعی حقیقی باپ نکلتا تمہیں یاتواس جنت میں نہ بھیجتایا واپس نہ بلاتا جس ماحول کی آسائشوں کی محبت کی تمہیں پہچان نہیں تھی۔ اس نگر کا گلشن کیوں بنایا گلشن تو باغ میں اچھا لگتا ہے،توڑ لیں تو پھول مرجھا جاتا ہے ،رہ ہی نہی پاتا ۔
پری جس دن سے معلوم ہوا ایک دن کے لیے بھی تم میرے ذہن سے نہی نکلی تمہاری شکل بار بار آجاتی ہے، آنکھوں کے سامنے اس دن درس قرآن میں جب آپ دوڑ کے گاڑی میں بیٹھی تھی اور آپ کے بابا نے مسکرا کر آپ کو بہت شفقت سے دیکھا تھا اور وہ جب آپ مجھ سے لاؤنج میں سوال کر رہی تھیں،یہ دنوں منظر ذہن میں بار بار رپیٹ ہوتے ہیں ۔
مجھ سے آپ کا کوئی رشتہ نہیں ،پھر بھی میں نے آپ کے قرب کو دل سے محسوس کیا ،میں روئی بھی اور یہ کہانی بھی آنسوؤں سے لکھی ہے ۔آپ کی ماں جو کہ زمانے کے وار نے رہنے نہیں دی، بے دردی سے چھن لی۔
وہ ڈسٹرب تو ہوئی ہیں ، وہ بہت مضبوط ہیں ، ظاہر نہیں کرتیں پرہیں تو انسان کوئی طریقہ سمجھ نہی آیا وہ مجھے بہت عزیز ہیں اور ایک لمحے کے لیے اداس ہوں یا تکلیف میں مجھ سے برداشت نہی ہوتا ۔
کاش میرے اختیار میں کچھ ہوتا بہت معذرت کلی کہ تمہارے لیے ادھوری دعا کی حالات کا معلوم نہ تھا دعا کرتی رہی آپس میں دل جڑنے کی ہمیشہ کے لیےیہ مسکن تمہارا مقدر ہو یہ دعا تو کی ہی نہیں ۔
زمانے کی بد نظری اور حسد کی نظر نہ ہو جاؤ ،یہ مانگا ہی نہیں، بس اب میں دعا کروں گی اللہ کریم تمہارے دل کوسکینت دے اورتمہارے لیے اچھے لوگوں کا انتخاب کرے اور ہر شر سے بچائےآسانیاں پیدا کرے آمین ثمہ آمین اور پیچھے رہ جانے والے بھی جلد تمہیں بھول جائیں اور انہیں بھی سکینت دے ۔ یہ جدائی ۔۔ لفظ ہی بڑا ظالم ہے اور خدا کسی کہ نصیب میں نہ کرے جس پر گزرتا ہے وہی سمجھ سکتا ہے۔ زندوں اور پیاروں سے جدا ہونا زندگی میں بہت مشکل ہے ،نہ بندا زندوں میں ،نہ مردوں میں یہی کیفیت ہوگی آپ کی ۔ مرنے والے پربھی محسوس یہی ہوتا ہے پر پھر صبرآجاتا ہے اور انسان سمجھ جاتا ہے، صبر تو اس پربھی جاتا ہے ،سمجھوتے کے علاوہ یہاں بھی کوئی چارا نہیں ۔ پر یہ بہت مشکل ہے۔ اللہ آپ کا حامی و ناصرہو۔



































