
سنیہ عمران/ بہاولپور
فاطمہ اپنی عزیزدوست عنیزہ کے گھر گئی، وہ ٹیرس پر بیٹھی تھی ۔۔۔ فاطمہ نےاس کی آنکھوں پر ہاتھ رکھا عنیزہ نے فاطمہ کواس کی خوشبو سے پہچان لیا۔ فاطمہ نے لاڈ سے
اس کےکندھوں میں ہاتھ ڈالا اور اس کی گال پر بوسہ دیا۔۔۔۔۔ پھرعنیزہ ا ٹھ کر یوں ملی جیسے کوئی بہت عرصے بعد ملتا ہے۔ بہت گرم جوشی سے ایک جاندار مسکراہٹ کے ساتھ ۔
فاطمہ نے اسے گجرے پہنائے، کچھ پتیاں توڑ کر اس کے اوپر پھینکیں کپڑوں میں اٹکے پھول چہرے پر مسکراہٹ ہاتھوں میں گجرے ، بڑا حسین منظر تھا۔۔۔۔۔ پھر آہستہ آہستہ دنوں نے واک کی۔ ہاتھ پکڑ کےکبھی عنیزہ مسکراتی تھی کبھی دھیمے دھیمے باتیں کرنے لگتی پھر۔۔۔۔ ایک دم موسم بہت سہانا ہو گیا ۔ ہلکی ہلکی بوندا باندی اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چلنے لگی خوش گوار موسم کی وجہ سےدونوں نےپکوڑے اور چائے بنانے کا ارادہ کرتےہوئے کچن کا رخ کیا ۔
فاطمہ نے جلدی جلدی پکوڑے تلے اورعنیزہ نے چائے بنائی پھر بیٹھ کر دنوں نے گرم بھاپ اڑاتی چائے پی ۔ چائےکی بھینی بھینی خوشبو اورذائقہ لاجواب تھا اور گرم گرم پکوڑے کھائے۔ اتفاق سے پکوڑے بہت مزے دار تھے پو دینے کی چٹنی نےان کا لطف اوردوبالا کر دیا،ساتھ دنوں نے دنیا جہاں کی باتیں کیں ۔کچھ ماضی کی خوب صورت یادیں تھیں، کچھ آنے والے مستقبل کے سہانے خواب ۔ دنوں نے ایک دوسرے سے خوب صورت شاعری بھی سنی دنوں نے اپنے اپنے فون آف کر دیےتھےاورگھر میں اتفاق سے تھا بھی کوئی نہیں۔ سوڈسٹربنس بھی نہیں ہوئی،اتفاق سے دنوں کے کپڑے بھی ایک جیسے تھے تو دنوں ہی ایک جیسے لگ رہے تھے۔
آخر میں فاطمہ نے ایک حدیث سنی اور یوں ایک خوب صورت دن حسین یادوں کےساتھ مکمل ہوا اور فاطمہ نے گلے ملتے ہوئے کہا پیاری اللہ نے چاہا اور زندگی نے وفا کی تو پھر ملیں گے۔اللہ ہماری دوستی اورمحبتوں کو قائم رکھے، آمین ثمہ آمین پھر اپنے گھر واپس چلی گئی ۔
زندگی میں کچھ لمحے ایسے ہونے چاہئیں جو ہم ایک دوسرے کی قربت میں گزاریں اورایک دوسرے تک اپنے سچے جذبات پہنچا ئیں۔ ہم اپنے بہت ہی پیارے کواس کی زندگی میں اس کے خاص ہونے کا اوراپنی اسے والہانہ محبت کا احساس دلائیں۔



































