
سنیہ عمران/ بہاول پور
کل صبح کا سورج پھوپھا جان کی جدائی کی خبرلایا یہ خبرسن کے بے ساختہ خیال آیا کہ کیاسارے چنے ہوئے بہترین لوگ ہی چلے جائیں گے دنیا سے یہ ہماری لیے پانچویں
قریبی جدائی تھی مختصرعرصے میں۔
اچھے انسانوں کی دنیا اورخاندان دنوں ہی کو ضرورت ہوتی ہے اوران ہی کی ضروت اللہ تعالیٰ کوبھی ہوتی ہے، اسی لیےشایدان کی زندگی مختصرہوتی ہے ۔
زندگی میں کبھی کسی موقع پرپھوپھوجی اورپھوپھاجی کو الگ الگ شریک ہوتےنہیں دیکھا۔ ہمیشہ اکھٹےہی آتےجاتے دیکھا ان کی محبت مثالی تھی کل پھوپھو جی کوتنہا دیکھنا بہت مشکل اور تکلیف دہ لگ رہا تھا کچھ ادھوراپن اورمسنگ سا محسوس ہو رہا تھا۔
بڑی محبت اورمان دیا انہوں نے۔ہرکسی کی خوشی غمی میں بڑھ چڑھ کر شریک ہونا،بہوؤں کو کبھی اف نہیں کہا۔ یہ جو بیماری انہوں نےکاٹی اس کو اللہ تعالی ان کے لیے ذریعہ نجات بنائے۔ سب بچوں نےہی ان کی بہت خدمت کی ۔اللہ تعالیٰ پھوپھو جی کو اورتمام بچوں کوصبردے ۔ سکینت دے۔ بہترین اجر دے ۔ ان کے لیےصدقہ جاریہ بنائے۔
اللہ تعالی ان کےدرجات بلند کرے،ہماری نیک گواہیوں کوان کےحق میں قبول فرمالے۔ ان کوجنت میں اعلیٰ علیین میں سےکرے۔ آمین ثمہ آمین
بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں وہ افراد جن کے لیے اتنی نیک گواہیاں ہوتی ہیں دلی طور پر۔باپ کی شفقت ومحبت کا کوئی نعم البدل نہیں ۔اس کی مشقت ماں کی طرح نظرنہیں آتی پرماں کی طرح ہی ہوتی ہے۔ گھنا درخت اوران کی کمی بھی کوئی رشتہ پوری نہیں کرسکتا،ممکن نہیں کوئی اورایسی شفقت دے سکے ۔
مجھ کو چھاؤں میں رکھا خود جلتا رہا ،دھوپ میں میں نے دیکھا ہے، اک فرشتہ باپ کے روپ میں ۔



































